تازہ ترین

پاکستان اور ترکی کا اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد //پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو نے جمعے کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔پاکستانی حکام کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور خطے کی صورتِ حال کے بارے میں تبادلہ? خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور تجارتی اوراقتصادی امور کو مزید فروغ دینے کے معاملات دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت اس وقت جس سطح اور معیار کی ہے، اس میں مزید اضافے کے امکا

جہیز کیلئے ہراساں کرنے کے معاملات

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ جہیز کے لئے ہراساں کرنے کا معاملہ درج ہونے کے فوراً بعداب متاثرہ خاتون کے شوہر اور ان کے سسرال والوں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بینچ نے جمعہ کو عدالت عظمی کے ہی سابقہ فیصلے میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رشتہ داروں کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم کر دیا۔ جہیز کے لئے ہراساں کرنے کی صورت میں فوری طور پر گرفتاری پر روک کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ متاثرہ کی حفاظت کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔بنچ نے کہا کہ معاملے کی شکایت کی انکوائری کے لئے خاندانی بہبود کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس کو اگر ضروری لگتا ہے تو وہ ملزم کو فوراً گرفتار کر سکتی ہے ۔ ملزمان کے لئے پیشگی ضمانت کا متبادل کھلا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اسی سال اپریل میں تمام فریقوں کے دلائل

غیرملکی زبان کے بھروسے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا: نائیڈو

نئی دہلی: نائب صدروینکیا نائیدو نے جمعہ کو کہا کہ آج ہندی سوشل میڈیا اورمواصلاتی ذرائع کی اہم زبان بن گئی ہے، لیکن اسے علاقائی زبانوں کے ساتھ روزی روٹی سے جوڑ نے کی سمت میں کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیوںکہ غیرملکی زبان کے بھروسے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔نائیڈو نے یہاں وگیان بھون میں 'ہندی دیوس' تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بہتر معیشتوں میں سے ایک بننے کا امکان ہے اورتمام اہل وطن کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اورملک کی ترقی میں تعاون دینے کیلئے صحیح سمت میں اپنے علم، ہنراورتوانائی کا استعمال کرنا ہوگا۔ایسا ہندی اورملک کی دیگرزبانوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے ہی ممکن ہے کیوںکہ کوئی بھی ملک غیر ملکی زبان کے بھروسے پر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زبان میں درست تعلیم، سائنس اوراسکل حاصل کرکے عظیم الشان نوجوان آبادی کو قومی اثاثہ می

کلثوم نواز پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

لاہور//سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے شریف میڈیکل سٹی میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی، جس کے بعد انہیں جاتی امراء  میں اپنے سسر میاں شریف اور دیور عباس شریف کی قبور کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں شریف خاندان اور عام افراد کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں۔سابق خاتون اول کی نماز جنازہ میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، حسن اور حسین نواز کے صاحبزادے، سابق صدر ممنون حسین، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، میاں محمود الرشید، مخدوم جاوید ہاشمی، مولانا فضل الرحمٰن، راجا ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا، پرویز الہٰی، سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی

پاکستان میں 80 فیصد بچے متوازن غذا حاصل نہیں کرپاتے: رپورٹ

اسلام آباد//وزارت  صحت سروسز (این ایچ ایس) کے غذائیت ونگ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 6 سے 23 ماہ تک کے تقریباً 80 فیصد بچے متوازن غذا حاصل نہیں کرپاتے، جس کی وجہ سے ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس عمر کے نصف سے زائد بچے ٹھوس، نیم ٹھوس یا نرم غذا سے محروم رہتے ہیں جبکہ 2 سال کی عمر تک کے صرف 22 فیصد بچے غذائی تنوع کے کم از کم معیار تک پہنچ پاتے ہیں۔غذائیت ونگ کے سربراہ ڈاکٹر بسیر خان اچکزئی نے ڈان کو بتایا کہ غذائیت کے حوالے سے آخری  سروے 2011 میں منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد نئے سروے کی ضرورت تھی تاکہ اس کی روشنی میں نئی پالیسی مرتب کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 6 ماہ میں مکمل ہونے والے اس سروے میں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بچے پروٹین، کاربوہائڈریٹس، وٹامنز اور خوراک کی دیگر اہم چیزیں حاصل نہیں کر پاتے۔انہوں نے بتایا کہ غذائیت سے بھر