تازہ ترین

میزورم میں اسرائیل کی زرعی ٹکنالوجی کا استعمال

 نئی دہلی// شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہاکہ میزورم میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور پھلوں کی زراعت کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت اسرائیل کی اعلی تکنالوجی دستیاب کرا رہی ہے ۔مسٹر سنگھ نے میزورم کے قانون اور انصاف، پارلیمانی امور، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا تبدیلی کے وزیر ٹی جے لال نولوآنگا سے میٹنگ کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ میٹنگ کے دوران مسٹر لال نولوآنگا نے ایکو۔ٹورزم کی تجویز سونپی۔ اس تجویز میں پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے سکم کے چمپئی میں واقع لانگسم میں بنائے جانے والے ایک پروجیکٹ کابیورہ ہے ۔ اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ میزورم میں اس طرح کے پروجیکٹوں کے وسیع امکانات ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔میزورم کے وزیر نے شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے وزیر کو پروجیکٹوں کی تجاویز کی ایک کاپی بھی دی۔ میزورم حکومت ان پروجیکٹوں کی تجویز پہلے ہ

اندرون ملک تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے

حیدرآباد// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اندرون ملک تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کی جدید کاری حکومت کی ترجیح ہے ۔حیدرآباد میں بھارت ڈائنامک لمٹیڈ کی گولڈن جوبلی تقاریب کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرا م سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہندوستان سال 2025تک دفاعی برآمدات میں ایک قابل احترام مقام تک پہنچ جائے گا۔انھوں نے بی ڈی ایل سے کہا کہ وہ اس مقام کے حصول میں اہم رول ادا کرے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت دفاعی ساز و سامان کیلئے پہلے برآمدات پر منحصر تھا لیکن بی ڈی ایل جیسے اداروں کی سخت محنت سے اندرون ملک ساز و سامان کی تیاری میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ وزیردفاع نے اس موقع پر اسرائیلی ٹکنالوجی سے تیار کردہ درمیانی فاصلے کے زمین تا فضاء میں مار کرنے والے میزائیل وائس چیف آف ایرمارشل آر کے ایس بھدوریا کے حوالہ کئے ۔ انھو ں نے بی ڈی ایل کی گولڈن جوبلی تقاریب

ٹرین سے بھی کم قیمت پر ہوائی سفر کراررہی یہ ایئر لائن

نئی دہلی //ایئر انڈیا کی ریجنل یونٹ ایلائنس ایئر نے اپنے نیٹ ورک پر کفایتی شرحوں پر ہوائی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے۔ یہ قیمتیں 990 روپئے سے شروع ہو رہی ہیں اور محدود مدت کیلئے ہے۔ ایلائنس ایئر نے بیان جاری کرکے کہا کہ' یوم آزادی بکری میلا' کے تحت ریل کرائے سے بھی کم قیمت پرہوائی  ٹکٹ دستیاب کرائیجارہے ہیں تاکہ ٹرین کے مسافر بھی فلائٹ سے سفر کر سکیں۔ ایئر لائن نے کہا کہ کفایتی شرحوں پر 3اگست سے 9 کے درمیان ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔ مسافر کفایتی شرحوں پر تین اگست سے 30 ستمبر کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔یہ خبر ایئر انڈیا کی بکری کی خبروں کے درمیان آئی ہے۔ بتادیں کہ مسلسل ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ ہندستان حکومت ایئر انڈیا میں اپنے حصے کو بیچنا چاہرتی ہے۔ ووزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنے بجٹ بیان میں ایئرانڈیا کو بیچنے کیلئے نیا پلا لانے کی بات کہی تھی۔ پالیسی کمیشن نے کمپنی کی پوری حص

نوجوان نے کنبہ کے 5 اراکین کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری

موگا//پنجاب کے ضلع موگا کے بادھاپرانہ سب ڈویزن کے نتھوالا گاوں میں 2-3اگست کی نصف رات کو ایک نوجوان نے کنبہ کے پانچ اراکین کو گولی مارکر قتل کرنے کے بعد خودکو بھی گولی مارکر جان دے دی۔ اس واقعہ میں نوجوان کے دادا گربچن سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت سندیپ سنگھ عرف سنی (28) کے طورپر ہوئی ہے ۔ اس نے گھر کی ریوالور سے پہلے والد منجیت سنگھ (55)، ماں بندر کور (50)، بہن امتجور کور (33)، دادی گردیپ کور (70) اور تقریباََ ڈھائی سال کی بھتیجی منیت کور کو گولی مارکر قتل کردیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں دادا گربچن سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں گرو گوبند سنگھ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سندیپ نے اس واردات کو انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر جان دے دی۔بتایا جاتا ہے کہ کنبہ نے سندیپ کی اس بر س دسمبر میں شادی طے کی

شہید عبد الحمید کی اہلیہ رسولن بی بی سپرد خاک

غازی پور//شہید وطن پرم ویر چکرسے سرفراز ویر عبدالحمید کی اہلیہ رسولن بی بی کو ان کے آبائی گاؤں دھام پور میں سنیچر کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کے جنازے کو ان کے دلہاپور رہائش سے ترنگے میں لپیٹ کران کے آبائی گاؤں کے لئے لایاگیا اس درمیان مرحومہ کے جنازہ کو کندھا دینے کے لئے پورا گاؤں امڈ پڑا تھا۔تقربیا دو بجے عبد الحمید اسمارک کے نزدیک انہیں سپرد خا ک کیا گیا۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مرحومہ کے جنازے کو کندھا دے کر شہید پارک پہنچے اور ان کی تدفین میں شرکت کی۔جمعہ کی دوپہر رسولن بی بی کے انتقال سے ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔دلہا پوربازار، جلا ل آباد موڑ، اماری گیٹ جھوٹاری سمیت راستے میں پڑنے والے بازاروں اور گاؤں میں لوگوں نے شہید وطن کی مرحومہ کو تعزیت پیش کی۔ ان کے آبائی گاؤں واقع شہید پارک میں ان کا جنازہ لایا گیا۔جہاں سینکڑوں لوگوں نے انہیں تعزیت پیش کی

قومی اردو کونسل کا ذیلی دفتر حیدرآباد کے محبان اردو کے لیے ایک تحفہ : ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

حیدرآباد//قومی اردو کونسل کے ذیلی دفتر کو بہت جلد فعال کیا جائے گا۔ قومی اردو کونسل بھی یہاںہرسال اردو سے متعلق ایک بڑے پروگرام کا انعقادکرے گی۔یہاں ایک ریڈنگ روم بھی بنایا جائے گا جس میں مقامی لوگ اخبارات ورسائل اور کونسل کی مطبوعات کا مطالعہ کرسکیں گے۔ دفتر کے ہال کو بھی اردو زبان و ادب سے متعلق سرگرمیوں اور تقریبات کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حیدرآباد یوں تو اردو زبان و ادب کا گہوارہ ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے مقامی اردو والے فروغ اردو کی ہماری کوششوں میں تعاون کریں اور قومی اردو کونسل کے ذیلی مرکز تشریف لائیں۔ یہاں موجود کتابوں سے استفادہ کریں اور اپنے پروگرام وتقریبات کا اہتمام ہمارے ہال میں کریں تاکہ ہمارا مرکز اردو سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ ہم اپنا ہال اردو سے متعلق پروگراموں کے لیے مفت فراہم کریں گے۔قومی اردو کونسل نے ادب اطفال، زبان و ادب، تعلیم و تربیت، فلسفہ، تاری

بی جے پی اراکین پارلیمان کے لئے ’ابھیاس ورگ‘ کا انعقاد

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی کے اراکین پارلیمان کے لئے سنیئچر کو منفرد تربیتی پروگرام شروع کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی لائبریری میں اس تربیتی ورکشاپ ’ابھیاس ورگ‘ کا افتتاح کیا۔وزیرداخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پی نڈا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوت سمیت کئی اراکین پارلیمان اس ورکشاپ میں موجود تھے۔یہ ورکشاپ نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو ان کے اختیارات اور فرائض سے واقف کرانے اور قانونی کاموں، بحث اور سوال پوچھنے میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔اس ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ کو تربیت دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ آج مسٹر شاہ اور مسٹر نڈا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ مسٹر مودی اتوار کو ا

اجودھیا تنازعہ: سپریم کورٹ میں 6 اگست سے باقاعدہ سماعت ہوگی

 نئی دہلی// اجودھیا کے رام جنم بھومی۔بابری مسجد تنازعہ میں ثالثی ناکام ہوجانے کے بعد سپریم کورٹ میں اس معاملہ کی چھ اگست سے باقاعدہ سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے جمعہ کو کہاکہ اس تنازعہ کے نپٹارے کے لئے شروع کیا گیا ثالثی کا عمل ناکام رہا ہے اور اب اس کی چھ اگست سے باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔ عدالت میں پیر اور جمعہ کو نئے اور مفاد عامہ سے منسلک معاملات کی سماعت ہوتی ہے ، اس لئے اس معاملے کی سماعت ہفتہ میں تین دن منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔ آئینی بنچ کے دیگر اراکین جج ایس اے بوبڈے ، جج ڈی وائی چندرچوڑ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر ہیں۔ عدالت عظمی کے سابق جج ایف ایم آئی کلیف اللہ، سماجی کارکن مسٹر شری روی شنکر اور ثالثی معاملات کے ماہر وکیل شری رام پنچو کی ثالثی کمیٹی نے کل آئینی بنچ کے سامنے سیل بند لفافے میں اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ آئینی

اناو معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں ترمیم کی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اناو معاملہ سے وابستہ سڑک حادثہ معاملہ کو دہلی منتقل کرنے کے اپنے کل کے حکم میں سنیچر کو فوری طورپر ترمیم کی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ کے خاص طورپر ذکر کے بعد اپنے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سڑک حادثہ کی جانچ پوری نہیں ہوجاتی تب تک اس معاملہ کو دہلی منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر مہتہ نے جمعہ کو معاملے کا خاص طورپر بنچ کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ چونکہ معاملہ کی جانچ فی الحال جاری ہے ایسی حالت میں اسے دہلی منتقل کرنے سے ملزمین کو حراست میں لینے اور ضمانت وغیرہ قانونی عمل میں دقت ہوگی۔عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو کو سڑک حادثہ معاملہ کی جانچ پوری کرنے کے لئے 14دن کا وقت دیا۔ اس سے پہلے عدالت نے اناو عصمت دری معاملہ کی متاثرہ کو بہتر علاج کے لئے دہلی منتقل کرنے کے فیصلہ پر فوری طورپر روک لگا دی۔  عدالت نے حالانکہ

صحافی رویش کمار کو ملا 2019 کا ریمن میگسیسے ایوارڈ

نئی دہلی// این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی رویش کمار کو آج‘صحافت کے ذریعے بے نواؤں کی آواز بننے ’اور‘پیشہ کے تئیں پابند عہد اور اعلیٰ معیار کی اخلاقی صحافت’کے لیے معروف رامن میگسیسے ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا۔ رویش کمار ان پانچ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں2019 میں ایشیا کا ‘نوبل انعام’سمجھے جانے والے رامن میگسیسے انعام کا فاتح اعلان کیاگیا۔توصیف نامے میں کہا گیا ہے کہ مسٹر رویش (44) ہندوستان کے سب سے زیادہ مؤثر ٹی وی صحافیوں میں سے ایک اور این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں۔ یہ ایوارڈ فلپائن کے منالی میں نو ستمبر کوایک پروگرام میں دیا جائے گا۔  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت،جموں وکشمیر اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی،کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا،

مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کی تیاری

 نئی دہلی//ملک میں بڑھتی فرقہ واریت، لاقانونیت اور ہجومی تشدد کے پیش نظر آج یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے موجودہ حالات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ گذشتہ کئ سالوں سے ملک میں جوواقعات رونما ہورہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جمہوریت، سیکولرزم اور آئین کو ایک منصوبہ بند طریقے سے نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے ملک کی سالمیت اور وقار کو گہرا ٹھیس پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ ایسے میں عوام کو مولانا ابوالکلام آزاد کے افکار و خیالات سے ‘آج کے تناظر میں’ روشناس کروانا بے حد ضروری ہے ۔ اسی مقصد سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش 11،نومبر2019 کو (131واں) یوم پیدائش تزک و احتشام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ دوروزہ جلسے میں ملک کی مقتدر ہستیوں کو مدعوا کیا

ربر صنعت سیکٹر میں ملائشیا اور ہندوستان کے درمیان تجارتی فروغ کے زبرد ست امکانات: ملائشیائی وزیر

 نئی دہلی//ملا ئشیا کی وزیر صنعت تیریسا کوک نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہیلتھ کیئر سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ربر کی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کے زبردست امکانات موجود ہیں۔  آج یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیائی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں ربر کی مصنوعات کی تجارت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان کی ملا ئشیا سے ربر مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ اوسطاً 16.7 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان کی 2009 میں ربر مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 20.1 ملین امریکی ڈالر تھی جو 2018 میں بڑھ کر 80.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔  ملائشیا اور ہندوستان کے درمیان باہمی سالانہ تجارت کی مالیت کاحجم 15 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فری ٹریڈ ایگرمینٹ اور آسیان ملکوں کی تنظیم کے تحت علاقائی ایف ٹی اے ک

متھرا میں درج ہوا تین طلاق کا پہلا مقدمہ

متھر//اترپردیش کے شہر متھرا میں تین طلاق کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کی ماں نے کوسی کلاں تھانہ میں داماد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔پولس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کرشنا نگر کی فاطمہ نے داماد اکرام پر بطور جہیز ایک لاکھ روپئے مانگنے اور بیٹی سے مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دفعہ 498 اے / 323 آئی پی سی/ 504 آئی پی سی / 3/4 جہیز کی روک تھام کا قانون اور مسلم خواتین (شادی سے متعلق حقوق کا تحفظ) کے تحت تھانہ میں یکم جولائی کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولس کے مطابق جمعرات فاطمہ کی شادی نوح (میوات) کے اکرام کے ساتھ ہوئی تھی۔خاتون تھانے میں تعینات سب انسپکٹر روچی تیاگی نے بتایا کہ تین طلاق کی نوبت آنے سے پہلے ایکسک بیورو کی ٹیم نے شوہر اکرام اور بیوی جمعرات کو سمجھانے کی کوشش کی تھی اور دونوں ساتھ میں رہنے پررضامند بھی ہو گئے تھے۔ رضامندی کے بعد دونوں کو خاتون تھانے میں

اناؤ معاملہ:سبھی5 معاملے دہلی منتقل

 نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اترپردیش کے اناؤآبروریزی معاملہ اور سڑک حادثے سے جڑے سبھی پانچ معاملوں کی سماعت دہلی منتقل کرنے کا جمعرات کو حکم دیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے آبروریزی سے متاثرہ کی کار کی ٹرک سے ہوئی ٹکر کی جانچ پوری کرنے کے لئے مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سات دنوں کا وقت دیا۔ اعلی عدالت نے حالانکہ کہا ہے کہ غیر معمولی حالات میں جانچ ایجنسی اور وقت کا مطالبہ کرسکتی ہے ۔عدالت نے سبھی معاملوں کو دہلی کی عدالت میں منتقل کرنے اور ان کی سماعت روزہ مرہ کی بنیاد پر 45 دنوں کے اندر پوری کرنے کا بھی حکم دیا۔ اعلی عدالت نے اترپردیش کی حکومت کو متاثرہ کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے عبوری معاوضہ کے طور پر دینے کا حکم دیا ہے ۔اس کے علاوہ عدالت نے متاثرہ ، اس کے وکیل، متاثرہ کی ماں، متاثرہ کے چار بھائی بہنوں، اس کے چچا اور اس کے اہل خانہ کے اراکین کو اناؤ کے گاؤں می

اناؤ ریپ کیس: متأثرہ و وکیل حالت اب بھی نازک

لکھنؤ//اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں زیر علاج اناؤ ریپ کیس کی متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے ۔کے جی ایم یو کے رابطہ عامہ کے افسر ڈاکٹر سندیپ تیواری نے جمعرات کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے اور دونوں وینٹیلیٹر پر ہیں۔وکیل مہندر سنگھ کو کچھ دیر کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا لیکن انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔دن کے بارہ بجے جاری بلیٹن کے مطابق دونوں کی حالت نازک ہے اور ان کی حالت کل ہی کی طرح ہے ،دونوں کا علاج چل رہا ہے ۔متأثرہ کا پیر کئی جگہوں سے ٹوٹا ہوا ہے ساتھ ہی اس کے سر اور سینے میں بھی کئی فیکچرس ہیں۔راحت کی بات ہے کہ متأثرہ کے سی ٹی اسکین میں سر میں کسی بڑی انجری کی رپورٹ نہیں ہے ۔وہیں بدھ کی رات زخمی وکیل کے ایک قریبی کے سینے میں اچانک درد کی شکایت پر اسے ٹ

ڈاکٹروں کے احتجاج کے بیچ میڈیکل کمیشن بل راجیہ سبھا سے منظور

نئی دہلی//راجیہ سبھا نے میڈیکل کمیشن بل 2019 کو آج کچھ ترمیمات کے ساتھ منظورکردیا اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے واضح کیا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرس کی تقرری کے ضابطوں کے بارے میں فیصلہ یہ کمیشن ہی کرے گا اور اس سے طلبا اور ڈاکٹروں کے مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔اس بل کو لوک سبھا نے منظور کردیا تھا لیکن کمیشن کے 25 اراکین میں ریاستوں کی نمائندگی بڑھانے سے متعلق سے حکومت کی ترمیم کی وجہ سے اب اس بل کو پھر سے لوک سبھا میں بھیجا جائے گا۔ ترمیم میں ریاستوں کے اراکین کی تعداد پانچ سے بڑھا کر 9کردی گئی ہے۔ملک بھر کے ڈاکٹر این ایم سی بل کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سے نیم حکموں کو فروغ ملے گا۔ ادھر پانچ سال تک ایم بی بی ایس کی ریگولر تعلیم اور تربیت کرنے کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر کے لئے پریکٹس شروع کرنے سے پہلے امتحان دینا ہوگا۔’’لاکھوں ایسے لوگ جو کم

مسلم پرسنل لا بورڈ مومنانہ فراست سے محروم

نئی دہلی//جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں پر مومنانہ فراست سے محروم اور زمینی حقائق و ملک کی سیاسی سماجی صور تحال کوسمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ طلاق ثلاثہ پرقانون سازی اور اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی زبردست ناکامی کی دلیل ہے ۔مولانا بخاری نے آج ایک بیان میں کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران بورڈ اور ا سکے ذمہ داران کو یہ موقع میسر آیا تھا کہ وہ طلاق بدعت کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار کرتے ۔ وہ طلاق حسن اور طلاق احسن کو بھی اپنے موقف کا جز ء یا کُل بناتے ۔ لیکن وہ طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت پر ہی اَڑے رہے ۔ اس کے علاوہ بار بار ایک ایسی شق والے نکاح نامہ کی بات اٹھتی رہی ہے جس میں طلاق دینے والے مرد کو مہر کا کئی گنا

نائیڈو نے جیا سے پوچھا’ناراض کیوں ہوگئی تھیں آپ‘

نئی دہلی//راجیہ سبھا میں سخت ڈسپلن پر زوردینے والے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو وقفہ صفر میں مزاحیہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے پہلے تو سماجوادی پارٹی کی جیا بچن کی شکایت دور کرتے ہوئے کہا‘کیوں ناراض ہوگئیں آپ؟بعد میں ایک دوسری بات پر مسٹر نائیڈو نے کانگریس کی چھایہ ورما سے بات چیت کے ہریلی تہوار پر منہ میٹھا کرنے کی بھی درخواست کی۔وقفہ صفر شروع ہوتے ہی محترمہ بچن کچھ کہنے کے لئے اٹھیں تو مسٹر نائیڈو نے ا نہیں بولنے سے منع کردیا اور انہیں بیٹھنے کے لئے کہا لیکن محترمہ بچن کھڑی رہیں۔انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہئوے کہا کہ وہ کھڑی رہیں گی،وہ ہاتھی جوڑ کر کہہ رہی ہیں۔اس پر مسٹرنائیڈو نے بعد میں ان سے کہا کہ وہ انہیں بولنے کی اجازت دیں گے ہر ایک کو موقع ملے گا۔کچھ دیر کھڑے رہنے کے بعد محترمہ بچن سیٹ پر بیٹھ گئیں۔بعد میں جب ان کی باری آئی تومسٹر نائیڈو نے ان سے پوچھا کیوں ناراض ہوگئی

’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘ کا علمبردار انائو معاملہ پر خاموش کیوں: کانگریس

لکھنؤ/انائو ضلع کی رہائشی عصمت دری کی شکار اور ٹرک حادثہ کے بعد سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی متاثرہ کے حق میں مہیلا کانگریس کی سربراہ سشمتا دیو نے آواز اٹھائی ہے اور بی جے پی کے خلاف زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے متاثرہ کے خط کا نوٹس لینے اور فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور بی جے پی رہنماوں کے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کرنے پر سوال اٹھائے۔انائومعاملہ پر اے آئی سی سی کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے سشمتا دیو نے کہا کہ انائومعاملہ میں بی جے پی کا رکن اسمبلی سینگر ملزم ہے، اس لئے متاثرہ کو اپنی حفاظت کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب اس بات کی ہے کہ کیس سی بی آئی کے ہاتھ میں ہونے کے باوجود متاثرہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے۔سشمتا دیو نے کہا کہ متاثرہ کا اپنے اہل خانہ اور وکیل کے ساتھ سفر

اناو مسئلے پر اپوزیشن کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

نئی دہلی//لوک سبھا میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بدھ کو اناو میں عصمت دری کی متاثرہ کے معاملے میں ریاستی حکومت کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو اس بارے میں جواب دینا چاہئے ۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے لیڈر رنجن چودھری نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں جس طرح سے کام کررہی ہے اس سے متاثرہ کو انصاف ملنے کا امکان ہی نہیں ہے اور یہ تشویش ناک بات ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے کہا کہ یہ بے حد حساس معاملہ ہے اور وزیر داخلہ کو اس بارے میں بیان دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ مرکزی تحقیقاتی بیورو کررہا ہے اس کے باوجود متاثرہ اور اس کے گھروالوں کو دھمکی مل رہی ہیں ۔متاثرہ اور اس کا وکیل بھی ایک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے اس پر اعتراض کا اظہار کی