تازہ ترین

آبادی ملک کی ترقی میں رخنہ: سبی رامی ریڈی

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں آج اراکین نے ملک میں بڑھتی آبادی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خوشحالی اور ترقی میں رخنہ پڑرہا ہے ۔کانگریس کے ٹی سبی رامی ریڈی نے پیر کو ایوان میں وقفہ صفر کے دوران آبادی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ ملک کی آبادی ابھی 137کروڑ ہے اور 2027میں یہ چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 140کروڑ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کی آبادی اسی حساب سے بڑھتی رہی تو 2059میں ہماری آبادی 165کروڑ تک پہنچ جائے گی۔اسے آبادی دھماکہ قرار دیتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ یہ مسئلہ آہستہ آہستہ ایسی خطرناک شکل اختیار کررہا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک کی خوشحالی اور ترقی بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ بے روزگاری اور نقص غذائیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ آبادی میں اضافہ کو کنٹرول کئے بغیر ملک کا تیزی سے ترقی کرنا ممکن نہیں ہے ۔ کئی اراکین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے حمایت ظاہر کی۔چیرمین ایم ونکیا نائ

جلد ہی ای،چپ والے پاسپورٹ جاری ہوں گے

نئی دہلی//وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرمنیم جے شنکر نے آج کہا کہ پاسپورٹ سروس میں بہتری کے پروگرام جاری رہیں گے اور جلد ہی ملک میں الیکٹرونک چپ والے ای -پاسپورٹ جاری ہونے شروع ہوجائیں گے ۔ڈاکٹر جے شنکر نے یہاں جواہر لال نہرو بھون میں پاسپورٹ سروس کے دن اور پاسپورٹ افسران کی کانفرنس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابقہ ہم منصب محترمہ سشما سوراج کے ذریعہ شروع کی گئی پاسپورٹ سروس میں انقلابی بہتری کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے تعاون سے اب تک 413 ڈاک خانوں میں پاسپورٹ سروس مرکز کھولے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ 93پاسپورٹ دفتروں کو ملا کر 505پاسپورٹ سروس مرکز ملک میں سالانہ تقریباً ایک کروڑ پاسپورٹ جاری کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ پاسپورٹ جاری کرنے والا ملک بن چکا ہے ۔ملک میں اس وقت تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ

بڑے پیمانہ پر عوامی تائید کے پیش نظر اپوزیشن خوداحتسابی سے کام لے : نڈا

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پرکاش نڈا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد نے ملک کو مایوسی کی صورتحال سے نکال کر کسانوں کے آنسو پونچھنے ، خواتین کو ترقی میں حصہ دار بنانے اور ان کی تکلیفوں کو دور کرنے اور غریبوں کی صحت کا خیال رکھنے کا کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شایداسی وجہ سے اتنے بڑے پیمانہ پر عوامی تائید ملی اس لئے اپوزیشن کو اب تباہ کاری کرنے کی جگہ خوداحتسابی سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ رسی جل گئی ہے پر بل نہیں گیا ہے ۔مسٹر نڈا نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان کی تجویز کی انکی پارٹی کے رکن پارلیمان سنپتیا اوئکے نے تائید کی۔مسٹر نڈا نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں انکی حکومت نے ملک کو مایوسی کی صورتحال سے باہر نکالا ہے اور اس الیکشن میں نہ صرف خواتین نے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالے بلکہ زیادہ خوا

سرحدوں کے لئے بجٹ کی کمی نہیں:راج ناتھ

نئی دہلی//حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت دفاع اپنے لئے الاٹ بجٹ کا نہ صرف پورا خرچ کرتی ہے بلکہ یہ بجٹ کے باہر بھی خرچ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ،‘‘بجٹ کی کمی کا اثر تیاریوں پر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔’’انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ دفاعی تیاریوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ضرورت کے مطابق فیصلے کرنے کے لئے فوج کے اختیارات میں اضافہ کیاگیا ہے ۔ایک دیگر ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسلح دستوں کی تجدید کاری کی جارہی ہے اور حکمت عملی کے تحت تاخیر کی وجوہات کو ختم کیا جارہا ہے ۔وزیر دفاع نے اعدادو شمار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ الاٹ بجٹ سے زیادہ خرچ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 17-2016میں دفاعی بجٹ 340921.98کروڑ روپے

قطر کی پاکستان میں 9ارب ڈالر کی اقتصادی شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد//قطر نے پاکستان کو سرمایہ کاری اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کے لیے تین ارب قطری ریال دینے کا اعلان کیا ہے۔قطری نیوز ایجنسی کی ٹویٹ کے مطابق ’امیرِ قطر کے حکم پر تین ارب قطری ریال پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور رقوم کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘قطر کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’قطر اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کی مالیت نو ارب ڈالر ہے۔انھوں نے کہا کہ کہا قطر دونوں ملکوں کے مابین سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔قطر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان نے اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(ا?ئی ایم ایف) سے 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج لیا ہے۔پاکستان کے مشیر برائے خزانہ امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے اعلان کیے گئے

بنگلہ دیش میں ٹرین حادثے میں7 ہلاک 200 سے زیادہ زخمی

ڈھاکہ//بنگلہ دیش میں مولوی بازار ضلع کے کلورا میں برمچل پل پر اتوار کی رات اپون ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اترگئے جس کی وجہ سے سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔۔مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ دو متوفیات کی شناخت منور ہ پروین (48) اور فہمیدہ اختر (20) کے طور پر ہوئی ہے ۔اس درمیان ریلوے کے مشرقی زون کے انجینئر منظور الرحمان کی قیادت میں تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کی جانچ کرے گی۔کلورا کے شعبہ صحت کے ایک افسر ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ سنگین طور سے زخمی 20 مریضوں کو سلہٹ ایم اے جی عثمانی میڈیکل کالج اور اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے ۔ کچھ دیگر زخمیوں کو مولوی بازار صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔کلورا تھانہ کے انچارج وائی۔ حسن نے بتایا کہ اتوار رات 11:40 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ برمچل اسٹیشن سے تقریبا 200 گز کی دوری پر بروچھا نہ