تازہ ترین

اپوزیشن کے ہنگامے سے راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

 نئی دہلی// تیرہ پوائنٹ والے روسٹر سسٹم کو ختم کرنے کے لئے بل لانے کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے تمام اپوزیشن اراکین نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور کارروائی جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایوان میں اپوزیشن اراکین نے اس معاملے پر ایوان میں بل لانے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ اس وجہ سے لنچ سے پہلے ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کی گئی ۔ لنچ کے بعد بھی اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کی نعرے بازی جاری رہی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔لنچ کے بعد چے ئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث شروع کرنے کے لئے بی جے پی کے بھوپیندر یادو کا نام پکارا تو بی ایس پی ، سماج وادی پارٹی ، ترنمو کانگریس اور راشٹریہ

منی لانڈرنگ کے تعلق سے واڈرا سے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ

نئی دہلی//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے مبینہ طور پر غیر ملکی جائیداد ررکھنے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی نے مسٹر واڈرا سے بدھ کو قریب ساڑھے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انھیں جمعرات کو دوبارہ بلایا تھا۔ آج دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاچکی ہے اور لنچ کے بعد ان سے دوبارہ پوچھ گچھ ہوگی۔ مسٹر واڈرا سے ای ڈی کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر اور دو ڈپٹی ڈائریکٹر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ لندن میں ایک جائیداد سے جڑا ہے ۔ بدھ کو تقریبا پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد مسٹر واڈرا کے ای ڈی دفتر سے باہر آنے کے بعد ان کے وکیل نے صحافیوں سے کہا تھا کہ ان کے موکل نے پوچھ گچھ کے دوران لندن میں جائیداد ہونے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر واڈرا نے تفتیش میں تعاون دیا اور تمام سوال

دھرنے پر بیٹھنے والے پولس افسران کے میڈل واپس لیے جا سکتے ہیں

نئی دہلی//) مرکزی حکومت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد کولکاتہ کے پولس کمشنر کے ساتھ دھرنے پر بیٹھنے والے مغربی بنگال کیڈر کے انڈین پولس سروس کے پانچ افسران کے طرز عمل کو غیر مناسب پایا ہے اور وہ ان کے تمغے اور اعزازات واپس لے سکتی ہے ۔ وزارت داخلہ کے اعلی سطح کے ذرائع کے مطابق مرکز ان افسران کے نام ڈیپوٹیشن کے پینل سے ہٹا سکتی ہے اور ان پر مرکزی حکومت میں خدمات دینے کے معاملے میں کچھ وقت کی پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کے خلاف یہ کارروائی کی جائے گی ان میں مغربی بنگال کے پولس ڈائریکٹر جنرل ویریندر، مغربی بنگال پولس کے ڈائریکٹر (سکیورٹی) ونیت کمار گویل، مغربی بنگال کے ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل (قانون) انوج شرما، ودھان نگر کے پولس کمشنر انوج شرما اور کولکاتہ کے ایڈیشنل پولس کمشنر -III سوپرتم سرکار شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے

پاکستان نے فیس بک کو اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا

اسلام آباد//پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو یہاں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔مسٹر حسین نے کل یہاں ‘ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت’ پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشتہاری صنعت کی سالانہ آمدنی 7 ارب روپے ہے اور حکومت نے اپنے ایک تہائی اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا کو دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا دائرہ اب روایتی ذرائع ابلاغ سے ہٹ کر ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہورہا ہے اور یہ روایتی ذرائع ابلاغ کے لئے یہ ایک بڑا بحران ہے ۔ اگر اس بحران سے نمٹنا ہے تو پھر میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ پاکستانی پیشہ ور اب بھی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔انہوں نے میڈیا صنعت سے اس بات پر تحقیق کرنے کی اپیل کی کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر ڈیجیٹل میڈیا کا کیا اور کتنا اثر ہو رہا ہے ۔مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت نے ‘

ممبئی کل ہندمسابقۃالقرآن الکریم

ممبئی //خدمت قرآن کریم کی ملکی سطح پرمشہورومعروف تنظیم ادارہ دعوی السنہ ویلفیئرٹرسٹ کے بانی وصدر خادم القرآن و السن مولانا محمدشاہد الناصری الحنفی نے آج اپنے ایک اخباری بیان میں یکم و دو مارچ 2019 کو منعقد ہونے والے بائیسویں کل ہند مسابق القرآن الکریم کے سلسلے میں کہا کہ خیر کے کاموں میں مسابقہ کی دعوت خودحق جل مجدہ کی طرف سے ہے۔ اور ارشادفرمایاگیا ہے۔ وسابقو بالخیرات ۔ چنانچہ  دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسابقئہ قرآن مجید یامسابقئہ حدیث ودینیات کا اہتمام ہوتاہے وہ دراصل اسی حکم ربانی کی تعمیل ہوتی ہے۔ لغت میں مسابقہ ایک دوسرے سیآگے بڑھ جانے یابلفظ دیگر ایک دوسرے پرسبقت لیجانے کو کہتے ہیں، اب اگر حافظ قرآن طلباء کے درمیان  مسابقۃالقرآن الکریم  کے عنوان سے کوئی تقریب ہوتی ہے تواس سے مطلوب ہوتاہے کہ قرآن کریم کی تصحیح و تحفیظ میں ایک دوسرے طالب علم پر سبقت حاصل کرن