تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات: راجوری میں 80.19فیصد ،پونچھ میں 72.02 فیصد ووٹ پڑے

راجوری //راجوری میں ووٹنگ کی شرح 80.19فیصد رہی جہاں سب سے زیادہ شرح تھنہ منڈی میں 90.23جبکہ سب سے کم راجوری میں74.71رہی ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق راجوری میونسپل کمیٹی کے سترہ وارڈوں میں 14555رائے دہندگان میں سے10848نے ووٹ ڈالااوراس طرح سے مجموعی طور پر راجوری میں ووٹنگ کی شرح 74.71فیصد رہی ۔راجوری میں 5501مردوں جبکہ 5347خواتین نے ووٹ ڈالے ۔وہیں تھنہ منڈی میں ووٹنگ کی شرح 90.23فیصد ریکارڈ کی گئی جہاں 864مرد وںاور853خواتین نے حصہ لیا ۔سندر بنی میں یہ شرح 89.63فیصد رہی جہاں1246خواتین اور1268مرد ووٹروں نے حصہ لیا ۔اسی طرح سے کالاکوٹ میں یہ شرح 86.25فیصد رہی جہاں 953خواتین اور 1035مرد ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوئے ۔نوشہرہ میں 1504مرد ووٹروں اور1444خواتین ووٹروں کے ساتھ شرح فیصد 86.1فیصد رہی ۔اس دوران راجوری پولیس نے جواہر نگر میں تین افراد کو حراست میں لیا جو اس کے مطابق الیکشن میں رخنہ ڈالن

صبح جو ش و خروش،بعد دوپہر خاموشی

راجوری //راجوری پونچھ کے تمام پولنگ مراکز کے باہر صبح لوگوں کے بھاری رش کے باعث جوش و خروش دیکھاگیاتاہم بعد دوپہر خاموشی نظر آئی اور پولنگ مراکز کے باہر اکا دکا لوگ ہی دیکھے گئے ۔زیادہ تر لوگوں نے صبح ہی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ۔ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک افسر نے بتایاکہ صبح کے وقت راجوری کی تمام پانچ میونسپل کمیٹیوں کیلئے قائم کئے گئے پولنگ مراکز میں لمبی قطاریں تھیں اور لوگ ووٹ کیلئے باری کا انتظار کرتے رہے ۔انہوں نے بتایاکہ کئی جگہوں پر سو افراد سے زیادہ کی قطاریں بھی تھیں ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ دو بجے کے بعد یہ ر ش کم ہوگیا کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنا ووٹ دے چکے تھے ۔اسی طرح سے پونچھ کے ایک افسر نے بھی بتایاکہ دونوں میونسپل کمیٹیوں پونچھ اور سرنکوٹ میں زیادہ تر ووٹ صبح ہی پڑ گئے اور بعد سہ پہر کم ہی لوگ پولنگ مراکز کے باہر د

آزاد امید وار اوربھاجپا کے درمیان جھگڑا

پونچھ//پونچھ بلدیاتی الیکشن کے دوران وارڈ نمبر چھ بچتر نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور آزاد امید وارکے ورکران کے درمیان زبر دست لڑا ئی جھگڑا ہوگیاجس کے نتیجہ میں ممبر قانون ساز کونسل وبی جے پی پردیپ شرما کے بھائی نوین شرما ولد یوگراج شرما شدید زخمی ہوئے ہیں۔انہیں زخمی حالت میں ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیاگیاجہاں علاج کیاجارہاہے ۔اس وارڈ میں قائم کئے گئے پولنگ مرکز میں صبح پولنگ شروع ہوتے ہی دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس کو اسی وقت پولیس کی مداخلت کے بعد ختم کر دیا گیا تھا مگر ووٹنگ ختم ہونے سے کچھ وقت پہلے دونوں گروپوں کے درمیان پھر سے لڑائی ہوگئی جس کی وجہ سے نوین شرمازخمی ہوئے ۔بعدازاں دونوں طرف کے لوگ پولنگ مرکز کے آس پاس جمع ہو گئے جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات کو قابو کیا۔پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس پولیس تھانہ پونچھ میں درج کی

فوجی گاڑی نے مزدوروں کو ٹکر ماردی

نوشہر ہ //جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر ایک فوجی گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موقعہ پر ہی مو ت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہواہے ۔ اس دوران فوجی گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لمیڑی گائوں میں گزشتہ نصف شب کشمیر سے سیب لیکر آرہا ایک ٹرک پل کے پاس حادثے کاشکار ہوگیاتھا جس میں لدے ہوئے سیب بھی نیچے گر گئے ۔انہی سیبوں کو صبح مزدوردوسری گاڑی میں بھر رہے تھے کہ اچانک سے راجوری کی طرف سے آرہی ایک فوجی گاڑی نے دونوں مزدوروں کو کچل دیا جن میں سے مکیش کمار شرما عمر چالیس سال ولد چمن لعل کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ گوری شنکر عمر پینتالیس سال ساکنان تلا ٹانڈہ تحصیل سندر بنی زخمی ہواجسے علاج کیلئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیاہے ۔ پولیس نے مفرور فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے آخر

مینڈھر میں پی ڈی پی کا ماہانہ اجلاس

مینڈھر//پی ڈی پی زون مینڈھر کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی محمد اعظم ساگر نے کی جبکہ اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد معروف خان مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں پی ڈی پی مضبوطی کی طرف گامزن ہے اور تمام کارکنان کو چاہیے کہ متحد ہوکر پارٹی کیلئے کام کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے خلاف بڑے پیمانے پرسازشیں ہو رہی ہیں جن سے خبردار رہنا ہے اور یہاں پارٹی ایک جٹ ہے اور ہمیشہ ایک جٹ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے خطہ پیر پنجال کو بہت بڑے تحفوں سے نوازا ہے جسے یہاں کی عوام کبھی بھول نہیں سکتی۔زونل صدر محمد اعظم ساگر نے پارٹی کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کارکنان پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت سے جوڑاجائے کیونکہ یہی ایک ایسی جماعت ہے جواس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات کر

افضل مرزا نے ایس ڈی مینڈھر کا عہدہ سنبھالا

مینڈھر//سرنکوٹ اور اس کے بعد پھر تھنہ منڈی میں ایس ڈی ایم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے افضل مرزا نے مینڈھر میں ایس ڈی ایم کے عہدے کاچارج سنبھالا ہے ۔افضل مرزا سوموار کو مینڈھر پہنچے جہاں تحصیلدار مینڈھر روی شنکر اور نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا ۔اس دوران تعارفی اجلاس ہوا جس دوران انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ افضل مرز انے افسران اور ملازمین پر زور دیاکہ وہ عوام سے جڑے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور بہتر سے بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے ۔

مزید خبرں

تصادم سے سرنکوٹ کے وارڈ نمبر7میں افراتفری بختیار حسین  سرنکوٹ //میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کے وارڈ نمبر سات میں دو امیدواروں کے ایجنٹوں کے درمیان کسی بات پر تصادم ہوگیا جس سے پولنگ مرکز میں افراتفری کا ماحول پید اہوا۔ذرائع نے بتایاکہ دو امیدواروں کے ایجنٹوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر معمولی تصادم بھی ہوا جس کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئی اور حالات کو بے قابو ہونے سے بچالیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے حالات کو قابو میں کرلیا۔ایس ڈی پی او نے بتایاکہ ایک وارڈ کے اندراج کے معاملے پر معمولی تصادم ہوا تاہم حالات قابو میں ہیں ۔   کانگریس کا پراکسی امیدوار کھڑے کرنیکا الزام پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے الزامات مسترد کردیئے  عشرت حسین بٹ پونچھ//کانگریس کے ضلع