تازہ ترین

گائوں دلہان میں پینے کے صاف پانی کی قلت

پونچھ //ضلع پونچھ کے گائوں دلہان میں گذشتہ کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف منگل کے روزگاؤں کے مکینو ں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اورانہوں نے محکمہ پی ایچ ای اور ضلع انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین لکے شدید احتجاج کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ۔ مظاہرین نے پانی کی عدم فراہمی کی صورت احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق گائوں دلہان میں  مختلف علاقوں کو سڑک رابطہ سے جوڑنے کے لئے سڑک کی تعمیرات کا کام فوج کی جانب سے کروایا گیا اور اس تعمیراتی کام کے دوران وہاں پر لگائی گئی پانی کے پائپ لائن بھی متاثر ہوئی ہیںجس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بھی نہیں دی جارہی ہے ۔اس علاقہ میں پانی کا دوسرا بھی کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دور دراز علاقہ جات سے اپنے سروں پر پانی استعمال کے لاناپڑتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا

این سی کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی

پونچھ //نیشنل کا نفرنس کا ویک وفد سنیئر لیڈر و یوھ صوبائی صدر اعجازا حمد جان کی قیاد ت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملا قی ہوا ۔اس ملاقات کے دوران وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ مختلف مسائل جن میں گلی میدانہ تا آنگن پتی سڑ کی کی گریف کے تحت تعمیر اور سڑک میں آئی اراضی کا معاوضے کی بقایا جات ،پونچھ کمسر سڑک کی تعمیر میں تاخیر و دیگر رکائوٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مسائل کے سلسلہ میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔این سی سنیئر لیڈر نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تاخیر کا شکار ہوئے تمام پروجیکٹوں کے سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف علا قوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی قلت،بجلی کی عدم فراہمی ودیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ انہوں نے لورن میں رہائشی علا قہ کو وائلڈ لائف کے تحت لانے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے ضلع انتظ

فوج نے خواتین کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں فوج نے خواتین کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران مجموعی طورپر 25خواتین کو سلائی مشینوں کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔راجوری کے گائو ں بسالی یوتھ سنٹر میں شروع کردہ مذکورہ تربیتی پروگرام 9جولائی تک چلایا جائے گا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو سلائی مشینوں کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ اسکیموں کے بارے میں بھی بیدار کیا جائے گا جبکہ اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے ۔

لیگل سروس اتھارٹی اور محکمہ پنچایت کے اشتراک سے بیداری پروگرام منعقد

منڈی//ضلع قانونی خدمات حکام بہ اشتراک محکمہ پنچائت منڈی کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تحصیل منڈی کے متعدد سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ عام لوگوں اور اسکولی بچوں نے شرکت کی ۔’بڑھاپا یا بڑھتی عمر وقار کے ساتھ ‘موضوع پر منعقد اس پروگرام میں ضلع سیشن جج پونچھ مدن لعل سی جی ایم سوم راج اور موبائل میجسٹریٹ جاوید رانا کے علاوہ کلچرل آفیسر راجوری علمدار عدم محکمہ سماجی بہبود کے آفیسران اسٹیشن ہاؤس آفیسر روندر رکوال اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی سباش چندر بھی اس دوران موجود رہے ۔ اس آگاہی پروگرام کا مقصد عام لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو اس بات کی طرف متوجہ کیا جانا تھا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں لوگ بزرگوں کے لئے وقت نہیں نکال رہے ،کیلئے لازمی ہے کہ بزرگوں کو اچھا ماحول فراہم کر ان کے تعین اچھا رویہ اختیار کیاجائے ۔پروگرام کے دوران ضلع

کانگریس کارکنوں کا درہال میں اجلاس منعقد

کوٹرنکہ //کانگریس کارکنوں کا درہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر اور پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے سابقہ ممبر کرامت االلہ ملک کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کارکنوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات سے قبل کچھ عناصر کی جانب سے نئے نئے ہتھکنڈوں کو شروع کیا گیا ہے جن کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایس ٹی ریزر ویشن ودیگر معاملات کو غیر ضروری طور پر شروع کردیا گیا ہے جبکہ ایسے اقدامات اٹھا کر کچھ سیاسی پارٹیاں اپنا سیاسی مفاد حاصل کر نا چا ہتی ہیں ۔اس موقعہ پر کرامت اللہ ملک نے کہاکہ ریاستی عوام امن اور استحکام چاہتی ہے لیکن کچھ یاسی پارٹیاں ایسا نہیں چاہتی ۔انہوں نے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی سیکو لر ماحول کو خراب کرنے کیساتھ ساتھ پہاڑی طلباء کے حقوق کیساتھ بھی کھلواڑ کر رہی ہے ج

دو گرپوں میں آپسی تصادم

مینڈھر//مینڈھر کے ڈھکی بھیر ہ علاقہ میںدو گروپوں کے درمیان آپسی لڑائی میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2کو راجوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔متعلقین کے مطابق پیسے کے لین دین پر ہوئی لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب پیسے لینے کیلئے ایک گروپ کے افراد دوسرے کے گھر پہنچے ۔آپسی لڑائی کی خبر موصول ہو تے ہی پولیس کی ایک ٹیم ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی قیادت میں موقعہ پر پہنچی اور اس نے زخمیوں کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علا ج معالجہ کے بعد دو افراد کو راجوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مینڈھر پویس نے اس سلسلہ میں ایک ٹیچر سمیت 9فراد کیخلاف ایک مقدمہ زیر ایس آئی آر نمبر  93/2019درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع ی ہیں۔

مویشی ا سمگلنگ کی کوشش ناکام ،اسمگلر گرفتار

مینڈھر//پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں ایک ناکے کے دوران پولیس نے ایک گاڑی زیر نمبر JK12A-6198کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑی میں سے اسمگل کئے جارہے 2مویشیوں کو بھی باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے اسمگل کئے جارہے مویشیوں کو باز یاب کرواتے ہو ئے ایک ملزم جس کی شناخت محمد اکرم ولد والی محمد ے طورپر ہوئی ہے ،کو گرفتارکرتے ہوئے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 92/2019پولیس اسٹیشن مینڈھر میں درج کرکے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید خبرں

تعلیمی اداروں میں نشیلی ادویات کا بڑھتا ہوا رحجان  مینڈھر کی پولیس اور سیول انتظامیہ سے مثبت رول ادا کرنے کا مطالبہ جاوید اقبال    مینڈھر//مینڈھر کی عوام نے پولیس اور سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ مینڈھر کے تعلیمی اداروں میں نشیلی ادویات کے استعمال کا رحجان لگا تار بڑھتا جارہا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ خطہ پیر پنچال میں اس وقت منیات کی جانب نوجوانوں کا رحجان پڑھتا ہی جارہا ہے جوکہ انتظامیہ بالخصوص پولیس کیلئے سنجیدہ نوعیت کا معاملہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خطہ پیر پنجال علاقہ پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو تحصیل مینڈھر نشہ میں سب سے آگے نظر آرہی ہے اور نشیلی ادویات آہستہ آہستہ اسکولوں اور کالجوں کے اند رپہنچ چکی ہیں لیکن پولیس بے بس نظر آرہی ہے ۔کئی ذی شعور لوگوںنے پولیس اور سیول انتظامیہ کو ت