کوٹر نکہ زون میں سکولی عمارتوں کی حالت انتہائی خستہ

 عملے و دیگر بنیادی سہولیات کی قلت سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک    کوٹر نکہ //سب ڈویژن کوٹر نکہ میں سکولی عمارتوں کی خستہ حالی کیساتھ ساتھ سٹاف کی قلت کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوٹر نکہ زون میں تعلیم نظام کی بہتری اور بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر نے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہو تا جارہاہے ۔کوٹرنکہ کے گور نمنٹ مڈل سکول بھتان کی عمارت گزشتہ 17برسوں سے زیر تعمیر ہے تاہم اس کو مکمل کر نے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مڈل سکول کی عمارت کی تعمیر 2002میں نبارڈ اسکیم کے تحت شروع کی گئی تھی لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہاکہ سکول عمارت کے مکمل نہ

سرحدی علاقہ پریالی میں بنکروں کی تعمیر کا معاملہ حل

راجوری //ضلع راجوری کے سرحدی علاقہ پریالی میں محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کے مابین بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں پیدا ہوا معاملہ حل کروانے پر مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اورنیشنل کا نفرنس لیڈر و سابقہ جج مظفر خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سرحدی علا قہ پریالی کی عوام نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں بنکروں کی تعمیر شروع کی گئی تھی تاہم مذکورہ علا قہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے بنکروں کی تعمیر روک دی گئی تھی لیکن نیشنل کا نفرنس لیڈر اور سبکدوش جج مظفر خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او کیساتھ بنکروں کی تعمیر کے معاملہ کو اجاگر کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ڈی ایف او راجوری نے موقعہ پر جا کر معاملہ حل کیا ۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں نمبردار پریالی نثار خان ،سرپنچ پریالی ممتاز بیگم ،شکیل احمد حاجی

غلط پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائی

پونچھ//پونچھ ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کو ضبط کر تے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچایا ۔اس کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس نے غلط پارک کی گئی کئی گاڑیوں کو ضبط کر کے کرین کے ذریعہ پولیس تھانہ پہنچایا۔ جب کہ افسران کی جانب سے غلط پارکنگ کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط متاثر کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔واضح رہے کہ پونچھ میں جگہ جگہ ٹریفک جام لگنے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اس سلسلہ کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی موہن لعل کی ہدایت پرٹریفک کے بہائو اورٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے اورٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں حالیہ دورہ کے دوران ایس ایس پی ٹریفک موہن لعل نے ٹریفک پولیس کے تمام افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں کہ ضلع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملد

مینڈھر میں شیئر مارکیٹ کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا معاملہ

مینڈھر//پی ڈی پی سینئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر سردر رفیق حسین خان نے شیئر مارکیٹ لوٹ کھسوٹ معاملے پر مقامی و ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ایک سال تک لوگوں کو دن دھاڑے لوٹا جاتا رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مینڈھر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر نے کہا ریاستی گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس معاملہ کی سی بی آئی انکوائری کروائے تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے او ر غریب عوام کو انصاف فراہم کیا جاسکے ۔انھوں نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔موصوف نے کہاکہ ایک گروپ انتظامیہ کے سامنے ایک منظم انداز میں کئی عرصہ تک لوگوں کو لوٹتا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے پولیس او ر سیول انتظامیہ نے کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔موصوف نے کہاکہ اگر مذکو

کوٹرنکہ کی پنچایت کنڈی موڑا میں لوگ بجلی محکمہ سے تنگ

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی پنچایت کنڈی موڑا میں بجلی ٹرانسفارمر سے لوگوں کو بجلی بحال نہ کئے جانے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت میں کم ولٹیج ہونے کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے 2ماہ قبل ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا لیکن بھی تک مذکورہ ٹرانسفارمر سے عوام کو بجلی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سابقہ سرپنچ محمد تاج ٹھا کر نے بتایا کہ مذکورہ پنچایت میں بجلی کی ولٹیج کافی کم تھی تاہم عوام کی جانب سے کی جارہی مانگ کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے دو ماہ قبل ایک ٹرانسفار مر نصب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک عوام کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ

تھنہ منڈی کے الال نالہ پر زیر تعمیر پل

تھنہ منڈی//تحصیل تھنہ منڈی کے الال نالے پر زیر تعمیر پل کے دونوں کناروں پر ہورہی تعمیر ات میں غیر معیاری مٹریل استعمال کر نے پر مقامی لوگوں نے براہمی کا اظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت منہال تا درہ سڑک پر الال نالے پر ایک پل کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے تاہم پل کے دونوں کناروں کو مضبوطی کے بجائے غیر معیاری مٹریل کے استعمال سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کناروں پر تعمیر ہو رہی دیوراوں میں بڑے بڑے پتھر وں کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ ریت اور بجری محکمہ کے قاعدہ کے مطابق استعمال ہی نہیں کی جارہی ۔متعلقہ علا قہ کی عوام نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا ڈویژن بدھل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ نے کام پر مامور افراد کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جبکہ تعمیر ات کی دیکھ ریکھ کیلئے کوئی بھی ملازم تعینات ہی نہیں جس کی و

سوکھا کھٹہ کے مقام پر سڑک کی خستہ حالت

پونچھ//سوکھا کھٹہ کے مقام پر رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پونچھ کو منڈی، سرنکوٹ اور درجنوں دیہات  سے ملانے والی یہ سڑک سوکھا کھٹہ کے مقام پر اس قدرخستہ حالی کا شکار ہے کہ ٹرانسپورٹروں اور عام راہگیروں کوکئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ مسافر، ملازم اور طلاب بھی مذکورہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان ہیں ۔مقامی شہری منیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک پرجگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ان میں پانی بھرا ہوا ہے اور وہ پانی جہاں لوگوں کا لباس خراب کر دیتا ہے وہیں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو جاتا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ معمولی بارشوں سے سڑک نالے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں، مسافروں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنارہتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ ا

سرحدی علا قہ بھروتی اور دھراٹی میں بجلی کا نظام خستہ

مینڈھر//بالاکوٹ تحصیل کے سرحدی علاقہ بھروتی اور دھراٹی میںمحکمہ بجلی کا نظام بُری طرح سے متاثر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں اکثر گھروں کو بجلی کی ترسیلی لائن لکڑی کے کھمبوں اور سبز درختوں کیساتھ باندھ کر پہنچائی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی علا قوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بجلی کی مناسب سپلائی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا ۔علا قہ کے یوتھ لیڈر ظہیر خان نے بتایا کہ سرحدی علا قوں میں بجلی نظام کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کو ئی برا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔انہوں نے  محکمہ کے اعلی افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہینوں مرکزی حکومت کی طرف سے بے شمار کھمبے اور بجلی کی تاریں انتظامیہ کو دی گئی

مزید خبرں

زمینی تنازعہ پر آنکھوں میں مرچی ڈالکر پٹائی کا معاملہ  پولیس پردوطرفہ معاملہ درج کرنے کا الزام متاثرین نے انصاف کی اپیل کی جاوید اقبال   مینڈھر//مینڈھر کے بنولہ علا قہ میں ایک زمینی تنازعہ کے سلسلہ میں عبدالکریم ولد محمد صادق نے پولیس انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک آپسی لڑائی میں اس کے خاندان کے افرادکو گھر آکر آنکھوں میں مرچی ڈال کر پٹائی کی گئی تاہم اس کے باوجود بھی پولیس انتظامیہ نے اس پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔موصوف نے کہاکہ محمد شفیع ولد منشی نے اپنے لڑکوں کے ہمراہ اس کے گھر پر حملہ کر تے ہو ئے ان کیساتھ مار پیٹ کی جس کی وجہ سے ان کے والد محمد صادق اور ان کے بھائی بُری طرح سے زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے پہلے مینڈھر اور پھر راجوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ان پر بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ایسے دفع

تازہ ترین