تازہ ترین

سرینگر ۔جموں شاہراہ پر زمینی تودہ گر آنے سے ٹریفک میں خلل

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو ایک زمینی تودہ گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ حکام نے کہا کہ یہ زمینی تودہ شاہراہ پر رامسو کے گانگرو علاقے میں گر آیا۔ زمینی تودہ گر آنے کی وجہ سے بانہال سے رامبن علاقے میں شاہراہ پر ٹریفک عارضی طورروک دی گئی۔ حکام کے مطابق یہ زمینی تودہ صبح تقریباً گیارہ بجے گر آیا جس کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔  یاد رہے کہ گذشتہ بدھ سے موسم کی خرابی کے بعد مذکورہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔    

پلوامہ معرکہ آرائی: جاں بحق جنگجوئوں میں سابق فوجی اہلکار بھی شامل

سرینگر/سنیچر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق تینوں جنگجو حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ان میں ظہور احمد ٹھوکر ساکنہ سرنو پلوامہ بھی شامل تھا جس نے فوج سے بھاگ کر جنگجوئوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دو مزید جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت عدنان احمد بٹ ساکنہ کریم آباد اور بلال احمد ماگرے ساکنہ راجپورہ کے طور ہوئی ہے۔ اس معرکہ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔  جنگجوئوں اور فورسز کی معرکہ آرائی کے بیچ کھارہ پورہ ،سرنو نامی علاقے میں عام شہریوں نے مظاہرے کئے اور فورسز کے ساتھ متصادم ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شہریوں پر فورسز نے گولیاں اور پیلٹ چلائے جس کے نتیجے میں سات شہریوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔  

پلوامہ ہلاکتوں کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی تین روزہ ہڑتال کال،سوموار کو 'بادامی باغ چلو' اپیل

سرینگر/علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سنیچر کو پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف تین روزہ ماتمی ہڑتال کی اپیل کی ۔ ''آج سے تین روز تک مکمل ماتمی ہڑتال ہوگی'' مزاحمتی لیڈرمیرواعظ عمر فاروق نے ایک ٹویٹ میں کہا۔ انہوں نے مزید لکھا'' حکومت ہند نے کشمیریوں کو اپنی فورسز کے ہاتھوں مارڈلنے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت اور عوام سوموار17دسمبر کو بادامی باغ فوجی کنٹونمنٹ کی طرف مارچ کریں گے اور بھارت سے کہیں گے کہ وہ ہمیں بار بار مارنے کے بجائے ایک ہی بار مارڈالے''۔ قابل ذکر ہے کہ پلوامہ کے کھارہ پورہ، سرنو علاقے میں آج صبح ایک معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ اس معرکہ آرائی کے بیچ فورسز نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ چلاکر سات شہریوں کو جاں بحق اور متعدد کو زخمی کردیا۔  

پلوامہ ہلاکتوں کیخلاف سرینگر اور سوپور میں طالب علموں کے احتجاجی مظاہرے

سرینگر/کشمیر یونیورسٹی میں سنیچر کو طالب علموں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فورسز کے ہاتھوں  سات شہری اور تین جنگجو ہلاکتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تین جنگجو کھارہ پورہ ، سرنو نامی گائوں میں آج صبح فورسز کے ساتھ ایک مسلح معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔اس معرکے میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔  اس مسلح  معرکہ  آرائی کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے دوران سات نہتے شہری بھی فورسز کے ہاتھوں  جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر یونیورسٹی کے طالب علموں نے انہی ہلاکتوں کیخلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالب علم آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے۔ اس سے قبل سوپور میں احتجاجی طالب علموں اور فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں  اس وقت شروع ہوئیں جب ڈگری کالیج سوپور کے طالب علم پلوامہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج ک

پلوامہ جھڑپوں میں فورسز کے ہاتھوں دوسرا شہری جاں بحق

سرینگر/پلوامہ کے کھارہ پورہ،سرنو نامی گائوں میں سنیچر کو فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران دوسرا شہری جاں بحق ہوگیا۔ یہ جھڑپیں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی جگہ کے آس پاس جاری ہیں جہاں فورسز نے تین جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عابد حسین لون ساکنہ کریم آباد نامی نوجوان فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا جس کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اس سے قبل عامر احمد پال نامی نوجوان بھی فورسز کارروائی میں جاں بحق ہوگیا۔ فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ آرائی کے فوراً بعد شروع ہوئیں۔    

پلوامہ معرکہ آرائی کے نزدیک جھڑپوں میں شہری جاں بحق، تین زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر پلوامہ  میں   کھارہ پورہ،سرنو گائوں میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی جگہ پر فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران ایک شہری جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے آس پاس نوجوانوں نے فورسز پر بھاری سنگباری کی جبکہ فورسز نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرکے کئی شہریوں کو زخمی کردیا۔  زخمیوں میں عامر احمد پال ساکنہ اشمندر پلوامہ نامی ایک نوجوان بھی شامل تھا جس کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  تین مزید شہریوں کو بھی فورسز کارروائی میں چوٹیں آئی ہیں۔ اس سے قبل کھارہ پورہ معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ اس جھڑپ میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہ

پلوامہ معرکہ آرائی میں تین جنگجوجاں بحق، دو فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ اس جھڑپ میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے کھارہ پورہ، سرنو نامی گائوں میں آج صبح شروع ہوگئی ۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جن  کی شناخت ابھی  نہیں  ہونی ہے۔ اس سے قبل فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کھارہ پورہ، سرنو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یوں جھڑپ شروع ہوگئی۔  

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے کھارہ پورہ، سرنو نامی گائوں میں شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کھارہ پورہ، سرنو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یوں جھڑپ شروع ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ فورسز اور چھپے جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔  

جموں کشمیر جنسی استحصال پر پابندی لگانے کیلئے قانون نافذ کرنے والی پہلی ریاست

سرینگر/ جموں وکشمیر بھارت کی ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں ایک اچھی پوزیشن رکھنے والے حکام کی طرف سے خواتین کے جنسی استحصال پر پابندی لگانے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک قانون وضع ہے ۔ اس تعلق سے جمعہ کو ریاستی انتظامی کونسل کی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پرونشن آف کورپشن ( ترمیمی) بِل 2018 اور جموں وکشمیر کریمنل لاز ( ترمیمی ) بل 2018 کو منظوری دی گئی۔بلن  کی رو سے ایوڈنس ایکٹ کے سیکشن٣٥ اے اور کریمنل پروسیجر کورٹ کے شیڈول کے حوالے سے سیکشن ٤٥١اور ١٦١ میں ترامیم لائی جارہی ہیں تاکہ سیکس ٹارشن کو آر پی سی کے تحت دیگر جرائم کے ہم پلہ لایا جائے گا۔  

پلوامہ میں دھماکہ خیز مادہ سمیت ایک گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک شخص کو دھماکہ خیز مادہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص آئی ای ڈی بنانے  میں  کام  آنے  والا  سامان  لیکر جارہا تھا جب اُسے پلوامہ  کے  توملہ  ہال  علاقے  سے ایک  ناکے  کے  دوران  گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت میئر  احمد  خان  ولد  محمد  افضل  خان  ساکنہ  پنجرن  پلوامہ  کے  طور  کرتے  ہوئے  کہا  کہ   اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔    

جموں میں بجرنگ دل کارکنوں نے پی ڈی پی ایم ایل سی کو پیٹنے کی کوشش کی

سرینگر/دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل نے جمعہ کو جموں میں پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک پر حملہ کرنے اور اُنہیں  پیٹنے کی کوشش کی۔ بجرنگ دل کے کئی کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے اُس وقت ٹاک پر حملہ کرنے کی کوشش جب وہ جموں پریس کلب کی طرف جارہے تھے جہاں اُنہیں ایک پریس کانفرنس کا پروگرام تھا۔ تاہم ٹاک کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اُنہیں بحفاظت پریس کلب کے اندر پہنچایا۔ بجرنگ دل سے وابستہ مظاہرین کا الزام تھا کہ ٹاک نے مبینہ طورکوئی جموں مخالف بیان دیا ہے۔

سوپور میں سمگلروں کے حملے میں 5فاریسٹ گارڈ زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کو پانچ فاریسٹ گارڈ جنگل سمگلروں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سوپور کے ژیرہ نار علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب تیز دھار والے اوزاروں سے لیس جنگل سمگلرفاریسٹ گارڈوں پر حملہ آئور ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ سمگلروں نے اُس وقت کیا جب گارڈ وں نے اُن پر چھاپہ مارکر اُنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔  زخمی فاریسٹ گارڈوں کی شناخت فیروز احمد، ارشاد احمد، شہزاد احمد، عبد الکریم اور طاہر احمد کے طور ہوئی ہے۔ حکام نے کہا کہ پولیس کے پاس اس واقعہ کے سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔  

جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سوپور میں دوسرے روز بھی ماتمی ہڑتال

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہیں۔ یہ ہڑتال گذشتہ روز دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے جاری ہے۔ اُویس احمد بٹ عرف اُبو بکر ساکنہ گنڈ براٹھ کلان اور طاہر رمضان ڈار عرف اُبو عبد اللہ ساکنہ سعدہ پورہ سوپور، براٹھ کلان علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع نے کہا کہ سوپور میں دکان اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔  دریں اثناء مقامی لوگ لگاتار جاں بحق جنگجوئوں کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ حکام نے سوپور سب ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو آج کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔  

کشمیر ٹھٹھراتی سردی کی لپیٹ میں،گلمرگ کا درجہ حرارت منفی 10.6تک گر گیا

سرینگر/جموں کشمیر میں جمعہ کورات کا درجہ حرارت مزید گرگیا اور یوں ریاست، خاص کر وادی ٹھٹھراتی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک ہفتے تک صورتحال ایسی ہی رہ سکتی ہے اور اس بیچ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اگر چہ وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا، تاہم سیاحتی مقام گلمرگ وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی10.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ لداخ خطے کے لیہہ میں درجہ حرارت منفی5.9جبکہ کرگل میں منفی9.9ریکارڈ کیا گیا۔ جموں شہرمیں تاہم درجہ حرارت 7.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔  

ایک اور پی ڈی پی لیڈر نے پارٹی کو الوداع کیا

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق پولیس آفیسر راجہ اعجاز علی جمعرات کو پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق عجاز خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔  خان نے 2014 کے اسمبلی انتخاب میں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر اوڑی سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم اُنہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد پی ڈی پی سے کئی لیڈران نے استعفیٰ دیا ہے۔  

سوپور میں جاں بحق جنگجوئوں کی آخری رسومات میں ہزاروں شریک

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو ہزاروں لوگوں نے جاں بحق دوجنگجوئوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اُویس احمد بٹ اور طاہر رمضان ڈار نامی دو مقامی جنگجوبراٹھ کلان سوپور میں فورسز کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سوپور کے زینہ گیر بیلٹ اور دیگر علاقوںکے لوگ جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی گائوں میں جمع ہوگئے اور اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے آزادی کے حق میں بھی جم کر نعرہ بازی کی۔ دریں اثناء سوپور علاقے میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں آج ہڑتال رہی۔  

سرینگر ۔جموں شاہراہ بدستور بند

سرینگر/تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو بدستور بند رہی۔ حکام نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔  انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم کی صلاح لیں۔ سرینگر۔جموں شاہراہ کو گذشتہ روز جواہر ٹنل کے دونوں جانب برفباری کے بعد بند کیا گیا تھا۔  

یاسین ملک نے اسپتال جاکر پیلٹ لگنے سے زخمی کمسن ہبہ کی عیادت کی

 سرینگر/لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے جمعرات کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر جاکر 19ماہ کی ہبہ نثار کی عیادت کی جو فورسز کے ہاتھوں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور اب زیر علاج ہے۔ ہبہ کی آنکھ کے ابھی تک دو آپریشن ہوچکے ہیں۔ ملک نے شوپیان کاپرن کے رہنے والے ہبہ کے والدین سے اُن کی بیٹی کی خیر و عافیت دریافت کی جو25نومبر کو فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھی۔ لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ملک بعد میں مُجہ گنڈ گئے جہاں حال ہی میں تین جنگجو فورسز کے ساتھ ایک معرکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے ۔  

دانشگاہ کشمیر میں شعبہ قانون کے طالب علموں کا مظاہرہ، امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

سرینگر/دانشگاہ کشمیر میں شعبہ قانون کے طالب علموں  نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فائینل امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ا ُن کے فائینل امتحانات اگلے برس کے ماہ مارچ تک ملتوی کئے جائیں۔ عینی شاہدین کے مطابق درجنوں طالب علموں نے جمع ہوکر رواں ماہ امتحانات منعقد کرنے کیخلاف احتجاج کیا ۔ طالب علموں کے احتجاج اور مطالبے کو لیکر کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر حسین نے کہا کہ امتحانات ماہ دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ اُن طالب علموں کے مطالبے کے بعد لیا گیا ہے جو منصف ججوں کی اسامیوں کیلئے فارم بھرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ قانون نے منصف ججوں کی 24اسامیاں پوری کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں اور انہی پوسٹس کیلئے ایل ایل بی کے جو طالب علم درخواستیں دینا چاہتے ہیں اُنہوں نے ماہ دسمبر میں ہی فائینل امتحانات منع

دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سوپور میں جھڑپیں

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد جھڑپیں ہوئی ہیں۔  عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مظاہرین نے فورسز اہلکاروں کو گنڈ برٹھ کلان علاقے سے نکلنے کے موقع پر سنگباری کا نشانہ بنایا جہاں اُنہوں نے رات بھر چلنے والے آپریشن کے دوران دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے جونہی آپریشن ختم کرکے وہاں سے نکلنے کا آغاز کیا تو مظاہرین نے انہیں سنگباری کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس سے قبل دو مقامی جنگجو، اُویس بٹ اور طاہر احمد ڈار فورسز کے ساتھ رات بھر چلنے والی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثناء سوپور اور مضافات میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں ہڑتال رہی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سبھی دکان اور دیگر کاروباری ادارے بن