کشمیر میں کالیجوں کی سرمائی تعطیلات میں توسیع

سرینگر/کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے بدھ کو کالیجوں کی سرمائی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا۔ صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں ،جہاں سبھی کالیج سرمائی تعطیلات کے بعدکل یعنی جمعرات کو کھلنے والے تھے، اب 23فروری کو کھلیں گے۔  انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خراب موسم کے پیش نظر لیا گیا ہے۔  

بھارت میں کشمیریوں پر حملے شرمناک، کشمیری اپنی روشن روایات قائم رکھیں:میرواعظ

سرینگر: حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں کے اندر کشمیری تاجروں اور طالب علموں پر حملے شرمناک ہیں۔   میرواعظ نے تاہم کہا کہ کشمیر کے اندر کسی بھی غیر ریاستی باشندے کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی جائے گی اور کشمیری عوام اپنی روشن روایات کو ہر قیمت پر قائم رکھیں گے۔ میرواعظ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا'' بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا اورتاجروں پر شرمناک حملے اور کشمیری طلبا کا مختلف تعلیمی اداروں سے اخراج اور دھمکیاں قابل مذمت، کشمیر کے لوگ یہاں موجود غیر ریاستی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپنی روشن روایات کو قائم رکھنے کے وعدہ بند ہیں۔''  

اُتراکھنڈ پرائیویٹ یونیورسٹی میں سات کشمیری طالب علم معطل

سرینگر/اُتراکھنڈ کی کانٹم گلوبل یونیورسٹی میں زیر تعلیم سات کشمیری طالبان علم کو سوشل میڈیا پر ''قابل اعتراض'' پوسٹ ڈالنے کی پاداش میں رورکے ،ہری دوارمیں قائم مذکورہ یونیورسٹی سے معطل کیا گیا ہے۔ اطلاعات میں یونیورسٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی منگل کو عمل میں لائی گئی جب مذکورہ یونیورسٹی کے سینکڑوں طالب علموں نے جمع ہوکر اس کا مطالبہ کیا کہ کشمیری طالبان علم کیخلاف کارروائی عمل میںلائی جائے جنہوں نے بقول اُنکے فیس بُک پر ''قوم دشمن'' پوسٹ ڈالا تھا۔ احتجاج کرنے والے طالب علموں نے دھمکی دی تھی کہ اگر کشمیری طالبان علم کو نہ نکالا گیا تو وہ ہی یونیورسٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق بعد میں حالات پر قابو پانے کیلئے کشمیری طالب علموں کو ہی معطل کیا گیا۔  

مغربی بنگال میں کشمیری شال ٹریڈر بلوائیوں کے ہاتھوں تشدد کا تازہ شکار

سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک شال ٹریڈر بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بلوائیوں کے ہاتھوں تشدد کا تازہ شکار بنا ہے۔ کشمیریوں پر بھارت کے مختلف حصوں میں لیتہ پورہ حملے کے بعد سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے کم سے کم49اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ شال ٹریڈر جاوید احمد خان ساکنہ آستانپورہ محلہ سویہ بگ، کو دوران شب بلوائیوں کے ہاتھوں انتہائی بے رحمی کے ساتھ مارا پیٹا گیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں تاہر پورہ علاقے میں پیش آیا۔ جاوید کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اُنہیں ناک سے خون بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اُن کو دی جانے والی بلوائیوں کی گندھی گالیاں بھی صاف طور سے سنی جاسکتی ہیں۔ویڈیو میں جاوید کو ''وندے ماترم'' بھولنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ جاوید کے

حزب کمانڈر ریاض نائیکو کی مزید لیتہ پورہ طرزکے حملوں کی وارننگ

سرینگر/حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈرریاض نائیکو نے وارننگ دی ہے کہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کیلئے ''کرو یا مرو'' کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس لئے سرکاری فورسز پر لیتہ پورہ طرز کے مزید حملے ہونگے۔ حزب کمانڈر نے سوشل میڈیا پراپنے17منٹوں پر مشتمل آڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ نوجوان سرکاری فورسز پر مزید فدائین حملے کریں گے کیونکہ عسکریت پسند سرنڈر کے بجائے جان دینے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ نائیکو کی وارننگ لیتہ پورہ میں 14فروری کوسی آر پی ایف کانوائے پر خود کُش حملے کے بعد منظر عام پر آگیا جس میں کم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حزب ابھی تک فدائین حملوں سے دور ہی رہی ہے ۔ نائیکو نے کہا''جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ اُس ظلم کا نتیجہ ہے جو بھارت یہاں کے لوگوں پر کررہا ہے''۔ نائیک نے بھارت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا'' جب تک تمہاری فو

سیکریٹری پی ایچ ای، فاروق شاہ کا ملازمت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

سرینگر/سیکریٹری پی ایچ ای، اری گیشن اینڈ فلڈ، کنٹرول فاروق احمد شاہ نے ملازمت سے رضاکارانہ طور مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنا فیصلہ سرکار تک پہنچایا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فاروق شاہ نے ملازمت سے رضاکارانہ استعفیٰ کے فیصلے سے تحریری طور حکومت کو آگاہ کیا ہے۔  

سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک معطل

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک معطل کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ رات بھر بارش کی وجہ سے شاہراہ پر رامسو۔رامبن علاقے میں کئی پسیاں گر آئیں جن کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل روک دینی پڑی ہے۔ پسیاں ہٹانے کیلئے آدمی اور مشینری کام پرلگ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔    

کشمیری طالبہ گرگائوں یونیورسٹی سے خارج، نوئڈا کالیج میں بھی کشمیری طالب علم معطل

سرینگر/گُرگائوں، دلی کی یونیورسٹی میں حکام نے منگل کو ایک کشمیری طالبہ کا داخلہ منسوخ کردیا جس پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ اُس نے سوشل میڈیا پر لیتہ پورہ حملے کو لیکر کوئی پوسٹ ڈالا ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی حکام کے مطابق مذکورہ کشمیری طالبہ، جو ریڈیو امیجنگ ٹیکنالوجی کی طالبہ ہے، کیخلاف اُنہیں شکایت ملی تھی۔ مذکورہ کشمیری طالبہ، کشمیر کے اُن سات طالب علموں میں شامل ہوئی ہے جن کے داخلے مختلف اداروں میں یا تو منسوخ کئے گئے ہیں یا جنہیں معطل کیا گیا ہے۔ یہ عمل 14فروری کے روز لیتہ پورہ حملے کے بعد سے جاری ہے۔ ادھر نوئڈا کالیج میں بھی کشمیر کے رہنے والے ایک طالب علم کو لیتہ پورہ حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔ مذکورہ کالیج کے چیف پروکٹر،سنجے پنچاری نے متعلقہ ایس ایس پی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اُنہوں نے مذکورہ کشمیری طالب علم کیخلا

سیول انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل،شاہد چودھری سرینگر کے نئے ضلع کمشر

سرینگر/جموں کشمیر حکومت نے منگل کو سیول انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو سرینگر کا نیا ضلع کمشنر بنایا۔ جن افسران کی تبدیلی و تقرری عمل میں لائی گئی ہے اُن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ ڈاکٹرشاہد چودھری (آئی اے ایس) سرینگر کے ضلع کمشنر ہونگے۔وہ ابھی تک ضلع بانڈی پورہ کے ضلع کمشنر تھے۔ کمار راجیو (آئی اے ایس) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر میٹروپالیٹین رگولیٹری اتھارٹی ،جموں کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ سید عابد رشید شاہ (آئی اے ایس) ضلع پلوامہ کے ضلع کمشنر ہونگے۔ رویندر کمار (آئی اے ایس) جے اینڈ کے آئی ٹی انفراسٹکچر کمپنی کے ڈائریکٹر ہونگے۔ ڈاکٹر پیوش سنگھ (آئی اے ایس) کو ضلع کمشنر کٹھوعہ بنایا گیا ہے۔ وکاس کندل (آئی اے ایس) اب ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر میٹروپالیٹین رگو لیٹری اتھارٹی، سرینگر ہونگے۔ انشول گارج (آئی اے ایس)

گورنر کی جنگجوئوں کو جان سے مارنے پر فورسز کی سراہنا، اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار

سرینگر/جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو پنگلنہ پلوامہ میں تین جنگجوئوں کو جان سے مارنے پرفوج ،سی آر پی ایف  اور  پولیس  کی سراہنا کی ۔ ایک بیان کے مطابق انہوں نے چارفوجی اور ایک پولیس اہلکار کی جنگجوئوں کے ہاتھوں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے گھرانوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گونر ملک نے12سیکٹر کے کمانڈر، بریگیڈیئر ہربیر سنگھ اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار اور اُن کے گھروالوں سے بھی اُن کی مزاج پُرسی کیلئے بات کی۔مذکورہ دونوں افسران گذشتہ روز جنگجوئوں کے ہاتھوں معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔  اس سے قبل گورنر ملک نے اپنے مشیر وجے کمار کو اُن کے اور دیگر زخمی اہلکاروں کے بہتر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیلئے فخر کی بات ہے کہ سینئر افسران جنگجوئوں کیخلاف کارروائیوں میں آگے کی صف

پلوامہ میں جاں بحق جیش جنگجو کی آخری رسومات میں ہزاروں کی شرکت

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میںمنگل کو ہزاروں لوگوں نے جیش محمد سے وابستہ اُس عسکریت پسند کی آخری رسومات میں حصہ لیا جو گذشہ روز پنگلنہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوا تھا۔اس معرکہ میں فوج کا ایک آفیسر، تین سپاہی، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔نو فورسز اہلکاراس معرکہ کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے جن میں جنوبی کشمیر کا ڈی آئی جی امت کمار اور فوج کا بریگیڈیئر بھی شامل ہے۔ ہلال احمد کے آبائی گائوں میں ہزاروں مرد و زن اُس کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔  ہلال کی یکے بعد دیگرے پانچ بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مشتاق احمد بٹ نامی جاں بحق عام شہری کی آخری رسومات میںبھی لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔  

جموں شہرمیں مسلسل کرفیو کا پانچواں دن

سرینگر/جموں شہر میں منگل کو مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ حکام کے مطابق کرفیو کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری رہے گا تاہم بعد میں اس میں نرمی کے سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ جموں میں 15فروری کو اُس وقت کرفیو نافذ کیا گیا جب تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ یہ مظاہرین لیتہ پورہ حملے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے جس میں 14فروری کوکم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات سے شہر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شہر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس لگاتار معطل ہے۔  

جس دن پیتیس اے کیس کی شنوائی اُس دن ہڑتال: مشترکہ قیادت

سرینگر /سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو کہا کہ ر یاست جموں کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی قانون35اے سے متعلق کیس کی ہندوستان کی سپریم کورٹ میں19 ، 20 اور21   فروری کو ممکنہ شنوائی کے پیش نظر کشمیری عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ قائدین اس ضمن میں بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور شنوائی کی حتمی تاریخ کا پتہ چونکہ ایک دن پہلے شام کے 7 بجے تک معلوم ہوجاتی ہے لہذا جس دن بھی اس کیس کی شنوائی ہوگی اُس دن مکمل احتجاجی ہڑتال کر کے اپنی اس موقف کو واضح کریں کہ مستقل باشندگی کے قانون کیساتھ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ یہ قانون سب کیلئے بحثیت قوم کے بقا

پلوامہ معرکہ : پولیس اہلکار جاں بحق،ہلاک شدگان کی تعداد 8،فوجی بریگیڈیئر زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں کے ساتھ جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اس طرح مذکورہ معرکہ میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جن میں آفیسر سمیت چار فوجی اہلکار، دو جنگجو، پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔ اس معرکہ آرائی میں فوج کا ایک بریگیڈیئر بھی زخمی ہوگیاہے جس کی شناخت بریگیڈیئر ہربیر سنگھ کے طور ہوئی ہے۔ زخمیوں میں جنوبی کشمیر کا ڈی آئی جی امت کمار ،فوج کا ایک لیفٹننٹ کرنل اور دیگر تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس معرکہ آرائی میں اب تک کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح پلوامہ کے پنگلنہ علاقے میں جاری معرکہ آرائی کے دوران فوج کا ایک آفیسر اور تین سپاہی ہلاک ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ معرکہ آرائی کے دوران ایک شہری گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔اس معرکہ آرائی میں ابھی تک دو عسکریت پسند بھی جا

میرواعظ کی حفاظت کیلئے سینکڑوں نوجوانوں کی رضاکارانہ پیشکش

سرینگر/کم سے کم دو سو مقامی نوجوان سوموار کو میر واعظ منزل راجوری کدل پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی رضاکارانہ حفاظت کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔ حکومت نے گذشتہ روز میر واعظ سمیت کئی علیحدگی پسندوں کی سرکاری حفاظت واپس لے لی۔ میرواعظ کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق سینکڑوں نوجوانوں نے آج میرواعظ کی حفاظت کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق بیسیوں نوجوانوں کو میرواعظ کی حفاظت کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔  میرواعظ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مذکورہ نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔  

پلوامہ معرکہ میں جنوبی کشمیر کا ڈی آئی جی زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کا ڈپٹی انسپکٹر پولیس (ڈی آئی جی) امت کمار سوموار کو جنگجوئوں کے ساتھ جاری معرکہ آرائی میں زخمی ہوگیا۔ یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے پنگلنہ گائوں میں آج صبح سے جاری ہے جس میں ابھی تک ایک آفیسر سمیت چار فوجی اہلکار ، دو عسکریت پسند اور ایک عام شہری جاں بحق جبکہ لیفٹننٹ کرنل سمیت چار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معرکہ آرائی کے دوران امت کمار کی ٹانگ میں گولی لگ گئی اور اُسے فوری طور پر سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس سے قبل آج صبح پلوامہ کے پنگلنہ علاقے میں جاری معرکہ آرائی کے دوران فوج کا ایک آفیسر اور تین سپاہی ہلاک ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ معرکہ آرائی کے دوران ایک شہری گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔اس معرکہ آرائی میں ابھی تک دو عسکریت پسند بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے

جموں اور دیگر شہروں میں کشمیریوں پر حملوں کیخلاف سرینگر اورسوپور میں طالب علموں کا احتجاج

سرینگر:سرینگر اور سوپور میں سوموار کو طالب علموں نے جموں اور بھارت کے کئی شہروں میںکشمیریوں پر ہورہے حملوں اور اُنہیں خوف و دہشت کا شکار بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے وڈورہ کیمپس سے وابستہ طالب علموں نے ادارے کے احاطے میں ہی احتجاج کرتے ہوئے ہماچل میں حراست میں لئے گئے کشمیری طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق احتجاجی طالب علموں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کشمیری طالبان علم کو بھارت کے مختلف علاقوں میں خوف کا شکار بنایا جارہا ہے۔ ادھر پرے پورہ سرینگر میں بھی پرائیویٹ ٹیوشن سینٹروں سے وابستہ بیسیوں طالب علموں نے کشمیریوں پر حملوں کیخلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان حملوں کی فوری روک اور کشمیریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے کئی شہروں میں  کشمیری ط

پلوامہ معرکہ میں تازہ فائرنگ سے لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین خونین معرکہ آرائی میں مزید تین فوجی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی اہلکار شامل ہیں۔ اس سے قبل پلوامہ کے پنگلنہ علاقے میں جاری معرکہ آرائی کے دوران فوج کا ایک آفیسر اور تین سپاہی ہلاک ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ معرکہ آرائی کے دوران ایک شہری گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔اس معرکہ آرائی میں ابھی تک دو عسکریت پسند بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے معرکہ آرائی کے دوران چار فوجیوں اور دو عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ یہ معرکہ پنگلنہ نامی گائوں میں اُس وقت شروع ہوا جب فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ اس دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین

آئندہ کسی کشمیری طالب علم کو داخلہ نہیں دیں گے: دہرادون کے دو کالجوں کا اعلان

سرینگر/دہرادون کے دو کالجوں نے سوموار کو اعلان کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی کشمیری طالب علم کو داخلہ فراہم نہیں کریں گے۔ انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دھمکیاں ملنے اور خوف و دہشت کا شکار ہونے کے بعد متعدد کشمیری طالب علموں نے دہرادون شہر کو وقتی طور الوداع کیا ہے۔ ڈی اے وی ، پی جی کالیج دہرادون سمیت متعدد کالیجوں کے باہر مقامی طالب علموں کی انجمنوں نے کشمیریوں کیخلاف مظاہرے کئے۔ ان مظاہروں کے بعد بابا فرید انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل نے طالب علموں کی انجمنوں کو تحریری طور یقین دلایا کہ اگر کوئی کشمیری طالب علم ''ملک دشمن'' سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اُسے کالیج سے نکال دیا جائے گا نیز آنے والے سیشن میں کسی بھی کشمیری طالب علم کو داخلہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔  اسی طرح کا فیصلہ شہر کے ایک اور کالیج نے بھی لیا ہے۔    

جموں کے بعض علاقوں میں نافذ کرفیو میں نرمی

سرینگر/ضلع مجسٹریٹ جموں نے سوموار کو اعلان کیا کہ شہر کے گاندھی نگر ،سینک کالونی، ترکوٹہ نگر،اور ستواری پولیس سٹیشن علاقوں میں د و سے پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی کی جارہی ہے۔ تاہم مذکورہ علاقوں میں دفعہ144کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندیاں عاید رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو میں نرمی کے دوران سیول سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ضروری سروس سے وابستہ اہلکاروں کے شناختی کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے ۔ ضلع مجسٹریٹ کے مطابق ایئر ٹکٹیں،ریلوے ٹکٹیں اور مختلف امتحانات کیلئے داخلہ کارڈ بھی کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے۔ جموں شہر میں 15فروری کو اُس وقت کرفیو نافذ کیا گیا جب تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ یہ مظاہرین لیتہ پورہ حملے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے جس میں 14فروری کوکم سے کم49ف

تازہ ترین