کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے ،پاکستانی اور غدار کہا جارہا ہے: فاروق عبد اللہ

سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کو جموں کشمیر میں تشدد کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے، پاکستانی اور غدار قرار دیا جارہا ہے۔ فاروق عبد اللہ نے کولکتہ میں ترنمول کانگریس کی ایک تقریب پر بولتے ہوئے کہا''جموں کشمیر کی طرف دیکھو کہ اس کو کہاں پہنچایا گیا ہے۔لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی اور غدار ہیں''۔ فاروق نے مزید کہا ''بھارتیہ جنتا پارٹی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے مل کر الیکشن لڑنا پڑے گا''۔ ممبر پارلیمنٹ، فاروق عبد اللہ نے کہا کہ لوگوں کو خطہ اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا''70سال بعد بھارت کو ایک اور چیلنج درپیش ہے۔اور وہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو مذہب کی بنیاد پرتقسیم کیا جارہا ہے۔ شمال مشرق میں آگ لگائی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں گرینیڈ دھماکہ، شہری زخمی

سرینگر/جنوبی قصبہ اننت ناگ میں سنیچر کو مشتبہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس سے ایک عام راہ گیر زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ قصبہ کے ،کے پی روڑ پر پیش آیا جہاں فورسز کی ایک پارٹی تعینات تھی اور جس کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ یہ وادی کشمیر کے اندر گذشتہ دس روز کے دوران پانچواں گرینیڈ دھماکہ تھا۔ اس سے قبل سرینگر کے راجباغ اور لالچوک علاقوں میں بھی گرینیڈ دھماکے ہوئے ہیں۔  

محبوس شاہد الاسلام کی رہائی کیلئے محبوبہ مفتی کی رجناتھ سنگھ سے بات

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنیچر کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ بات کرکے محبوس حریت کانفرنس (ع) لیڈر شاہد الاسلام کی ''فوری رہائی'' پر زور دیا جس کی اہلیہ شدید بیماری میں مبتلا ہے۔ محبوبہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا'' وزیر داخلہ کے ساتھ شاہدالاسلام کی انسانی بنیادوں پر رہائی کے بارے میں بات کی، جس کی اہلیہ بیماری میں مبتلاء ہے''۔ شاہد کو این آئی اے نے 2017میں مبینہ فنڈگ کیس کے سلسلے میں  گرفتار کرکے دلی کے تہار جیل میں مقید کر رکھا ہے۔ شاہد کی اہلیہ بیماری میں مبتلاء ہے۔  

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں تازہ برفباری

سرینگر/وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچر کو تازہ برفباری ہورہی ہے۔محکمہ کی یہ پیشگوئی آنے والے تین دن کیلئے ہے۔ محکمہ نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کے اثر سے وادی کے موسمی حالات بہت خراب رہنے والے ہیں جس کے نتیجے میں23جنوری تک بھاری برفباری متوقع ہے۔ انتظامیہ نے پہلے ہی موسم کے بارے میں ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4اورمنفی7.0ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے۔ لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2ڈگری سیلشیس جبکہ کرگل میں یہ منفی18.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔  

کشمیر یونیورسٹی کے تحت آج لیا جانے والا امتحان ملتوی

سرینگر/کشمیر یونیورسٹی کے تحت سنیچر کو لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلنیکل سائکولوجی ، ایم فل کیلئے آج لیا جانے والا امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔ مذکورہ امتحان کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آج صبح سے برفباری ہورہی ہے۔  

گائو کدل ،ہندوارہ اور کپوارہ ہلاکتوں کی برسیوں پر متعلقہ علاقوں میں ہڑتال کی اپیل

سرینگر/ گائو کدل ،ہندوارہ اور کپوارہ اجتماعی ہلاکتوں کے واقعات کو ''بھارتی جابرانہ تسلط اور ظلم کے آئینہ'' دار قرار دیتے ہوئے علیحدگی پسندوں کے پلیٹ فارم، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے گائوکدل، ہندوارہ اورکپوارہ سانحات کی برسیوں کے موقع پر21 ،25اور 27 جنوری کو باالترتیب گائو کدل،بسنت باغ،چوٹہ بازار اور ملحقہ علاقہ جات نیزہندوارہ اور کپوارہ قصبوں میں مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔  سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کے بیان کے مطابق مذکورہ مقامات پر دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے گائوکدل، شہدائے ہندوارہ اور شہدائے کپوارہ کی یاد دراصل ہمارے لئے تجدید عہد کے ایام ہیں اور ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے 21 جن

لداخ برفانی تودہ: پانچ لاشیں بر آمد، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

سرینگر/لداخ خطے میں جمعہ کی صبح جودس افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوئے تھے اُن میں سے  پانچ کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ حکام نے کہا کہ بھاری برف کے اندر لاپتہ افراد کی تلاش حادثے کے فوراً بعد شروع کی گئی اور ابھی تک پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس کیلئے ماہرین کو جدید مشینری کے ساتھ کام پر لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح خطے کے کھردنگلہ علاقے میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ اطلاعات میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد مذکورہ گاڑی اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہوگئے۔  

یوم جمہوریہ سے قبل پولیس ایڈوائزری جاری

سرینگر/جنوری26کے سلسلے میں ممکنہ جنگجو حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے اپنے افسران کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے چوبیسوں گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔   ایڈوئزری پر عمل کرتے ہوئے شہر میں جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں لوگوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ ایسے ہی ناکے سرینگر سے باہر وادی کے دیگر ضلع و تحصیل صدر مقامات میں بھی لگائے گئے ہیں۔  پولیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں لوگوں سے ناکوں پر تلاشیوں کے دوران تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے، پی ٹی آئی کے مطابق ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ کسی اجنبی کو داخل نہ ہونے دیں اور طالب علموں کو خصوصی ہدایات دیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجنبی اور لاوارث چیزوں کو ہاتھ نہ لگائیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کو دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا''اگر آپ کے پا

جنوبی کشمیر کے شوپیان میں گرینیڈ دھماکہ،کوئی نقصان نہیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں مشتبہ جنگجوئوں نے جمعہ کو فورسز کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا جس سے علاقے میں تنائو پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق گرینیڈ گاگرن میں قائم فورسز کیمپ کے باہر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر کے لالچوک علاقے میں بھی آج ہی ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا ۔    

سرینگر لالچوک میں فورسز پر گرینیڈ حملہ

سرینگر/لالچوک سرینگر میں مشتبہ جنگجوئوں نے جمعہ کو سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس سے علاقے میں تنائو پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ گھنٹہ  گھر  کے  نزدیک  زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے آس پاس کا علاقہ دہل اُٹھا۔ تاہم مذکورہ گرینیڈ دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر کے راجباغ علاقے میں بھی گذشتہ روز ایک گرینیڈ حملہ ہوا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔  

لداخ میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے تین افراد کی لاشیں بر آمد

سرینگر/لداخ خطے میں جمعہ کی صبح جودس افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوئے تھے اُن میں  سے تین کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ حکام نے کہا کہ بھاری برف کے اندر لاپتہ افراد کی تلاش حادثے کے فوراً بعد شروع کی گئی اور ابھی تک تین افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔ بارڈڑ روڈس آرگنائزیشن کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کیلئے ماہرین کو جدید مشینری کے ساتھ کام پر لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح خطے کے کھردنگلہ علاقے میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ اطلاعات میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد مذکورہ گاڑی اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہوگئے۔  

وادی کشمیر بھاری برفباری کی تیاری میں

سرینگر/محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ سنیچر سے وادی کشمیر کے اندر بھاری سے بہت بھاری برفباری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق برفباری جنوری23تک ''بہت بھاری اور شدید'' ہوگی۔ کشمیر کے صوبائی کمشنر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھانے کی چیزیں ذخیرہ کرکے رکھیں اور برفباری کے دوران اُدھر ادھر گھومنے کی کوشش نہ کریں۔ دریں اثناء سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔  

عسکری صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا لولاب کا شہری گرینیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر/ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک شہری کو گرینیڈ سمیت گرفتار کرلیا جو عسکری صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص سے گرینیڈ کے علاوہ دیگرقابل اعتراض چیزیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد اسلم بیگ ولد نذیر احمد بیگ ساکنہ میدانپورہ لولاب کے طور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کی گرفتاری ایک چیک پوئینٹ پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شہری عسکری صفوں میں شامل ہوکر کپوارہ میں کارروائیوں کا منصوبہ بنارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ شخص سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت کی طرف مائل ہو اتھا۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن کپوارہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

لداخ خطے میں برفانی تودے کی زد میں آکر10 افراد لاپتہ

سرینگر/لداخ خطے میں جمعہ کو اُس وقت دس افراد لاپتہ ہوگئے جب وہ ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ یہ واقعہ آج صبح خطے کے کھردنگلہ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد سے مذکورہ گاڑی  اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

راجوری ضلع میں کراس ایل او سی فائرنگ کے دوران شہری زخمی

سرینگر/ضلع راجوری میں جمعرات کو کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستانی افواج کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے دوران ایک شہری زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج نے راجوری میں  کنٹرول لائن پر نوشیرہ، لام علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کراس ایل او سی فائرنگ کے اس واقعہ میں پوکھارنی کا رہنے والا ایک شہری زخمی ہوگیا۔  مذکورہ شہری کراس فائرنگ کے وقت اپنے مویشی چروارہا تھا۔  

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ جنگجو گرفتار:پولیس

سرینگر/پولیس سے وابستہ ایس او جی اہلکاروں نے جمعرات کو دعویٰ کہا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مبارک احمد ڈار ولد عبد الرحیم ڈار نامی اس جنگجو کوژہلن نامی گائوں میں دھر لیا گیا۔ مبارک ریڈونی بالا کا رہنے والا ہے اور وہ گذشتہ سال ماہ اکتوبر سے لاپتہ تھا۔ پولیس ذرائس کے مطابق ژہلن گائوں میں ایک چھاپے کے دوران مبارک کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبارک ''سی'' ذمرے کا ایک جنگجو تھا اور اس کا تعلق لشکر طیبہ تھا۔  

راجباغ سرینگر گرینیڈ دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی

سرینگر/مشتبہ جنگجوئوں نے جمعرات کو سرینگر کے راجباغ علاقے میں پولیس کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ زیرو برج علاقے میں ہوا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور اس سے آس پاس کا علاقہ ہل کر رہ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ اس دھماکے کی زد میں آکر تین پولیس اہلکار، جن میں دو ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔  زخمی اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی اقبال سنگھ، ٹریفک پولیس اہلکار ثنا اللہ اورحارث منظور کے طور ہوئی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔    

راجباغ سرینگر میں پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ

سرینگر/مشتبہ جنگجوئوں نے جمعرات کو سرینگر کے راجباغ علاقے میں پولیس کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ زیرو برج علاقے میں ہوا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور اس سے آس پاس کا علاقہ ہل کر رہ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

راجوری کدل سرینگر میں خواتین کا احتجاج، گرفتار بچوں کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر/شہر سرینگر کے راجوری کدل میں جمعرات کو خواتین نے اپنے گرفتار بچوں کی رہائی کے حق میں  احتجاج کیا ۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ اُن کے گرفتار بچوں کو این اے آئی کے حوالے کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ بیسیوں خواتین راجوری کدل چوک میں جمع ہوئیں اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔ احتجاجی خواتین میں اکثریت اُن9 گرفتار شدہ افراد کی قریبی رشتہ داروں  کی تھی جنہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مذکورہ گرفتار شدگان کو این اے آئی کے حوالے کئے جانے کی پہلے ہی نفی کی ہے۔ مذکورہ گرفتار شدگان کیخلاف پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں کیس درج ہے جس کی تحقیقات این اے آئی کر رہی ہے۔ مذکورہ ملزمان فی الوقت جوڈیشل حراست میں ہیں۔  

پونچھ ضلع میں کراس ایل او سی فائرنگ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے کھاری اور کمارا علاقوں میں ایک دوسرے کیخلاف خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دفاعی ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی فورسز نے کیا اور اس کا بھر جواب بھارتی افواج نے دیدیا۔ کراس ایل او سی فائرنگ کے اس واقعہ میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کراس ایل او سی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین