تازہ ترین

بڈگام میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کرنے والا شخص گرفتار:پولیس

 سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ پولیس اسٹیشن بیروہ ،بڈگام نے ایک کمسن لڑکی کی عصمت تار تار کرنے کے بعد اس کا قتل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک تحریری بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک اینٹ بٹھ پر کام کرنے والے مزدور راجندر چوہان ساکنہ سیتا پور اتر پردیش نامی شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ گزشتہ شام ( یعنی 2اگست کواس کی پانچ سالہ بیٹی کا سشیل کمار چوہان ولد ہرسو لال ساکنہ سیتا پور اتر پردیش نے اغوا کیا ہے جو کہ اس کے ساتھ حیات پورہ بیروہ میں قائم شدہ اینٹ بٹھ پر کام کر رہا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر درج کرکے مغویہ کمسن دوشیزہ کو تلاش کرنے کا کام شروع کیا۔ اسی اثنا میں حیات پورہ علاقے میں نالہ کے نزدیک کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔ تحقیقات کے دوران پولیس آفیسران کو معلوم ہوا کہ سشیل کمار چوہان نے کم

شمالی کشمیر کے سوپور میں معرکہ آرائی کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق

سرینگر:پولیس نے سنیچر کو کہا کہ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ اس معرکہ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔ یہ معرکہ ضلع بارہمولہ میں سوپور کے وارہ پورہ، ملما پنپورہ میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے یہاں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلیں۔ اس آپسی فائرنگ میں اب تک دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا آپریشن جاری تھا۔ پولیس نے تاہم ابھی جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت نہیں کی ہے۔  

گورنر نے یقین دلایا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے:عمر

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ اُنہیں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نے تاہم کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں حکومت کا بیان چاہتے ہیں کیونکہ''ریاست کے بارے میں گورنر حرف آخر نہیں ہیں''۔ اس سے قبل عمر نے پارٹی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گورنر ملک سے ملاقات کی ۔ عمر نے نامہ نگاروں کو بتایا''گورنر نے ہمیں یقین دلایا کہ دفعہ370یادفعہ35اے کو ہٹانے یا پھر ریاست کی نئی حد بندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے''۔ عمر نے کہا کہ اُنہوں نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ سوموار کے روز مرکزی سرکار کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیان کے حق میں پارلیمنٹ کے اندر تحریک پیش کریں۔''  

شوپیان معرکہ آرائی میں دوسرا جنگجو جاں بحق: پولیس

سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ جنوبی ضلع کے پاندوشن نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی گذشتہ روز سے جاری تھی اُس میں ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوسرے جاں بحق جنگجو کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔ پولیس نے دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت منظور احمد بٹ ساکنہ وچی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔    

نستہ ژھن گلی کے نزدیک پُر اسرار دھماکے میں کرناہ کا نوجوان جاں بحق

 کپوارہ/  شمالی ضلع کپوارہ میں حد متا رکہ کے نزدیک نستہ ژھن گلی کرناہ میں چوکی بل کے مضافات میں واقع کھپی بہک کے مقام پرسنیچر کو ایک دھماکے میں 45سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کرناہ گھبرا علاقہ کا رہنے والا شبیر احمد، جو بہک میں مویشی چرا رہا تھا، کا پیر کسی بارودی موادسے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہاں زور دار دھماکہ ہوا اوروہ موقع پر ہی جا ںبحق ہو گیا۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل بھارت۔پاک افواج کے درمیان ہوئی گولہ باری کے تبادلے کے دوران کھپی بہک ،جوکہ سادھنا سٹیج ٹو کے قریب واقع ہے، میں کو ئی شل گرکر پھٹنے سے رہ گیا تھا اور مذکورہ نوجوا ن اُسی شیل کے ساتھ ٹکرا کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کرالہ پورہ کی ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئی ہے ۔  

ترال میں بادل پھٹنے سے رہائشی مکان تباہ، سکولی عمارت کو نقصان،بجلی اور پانی کا ترسیلی نظام ناکارہ

ترال/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ سے 25کلو میٹر دور حاجن ناڑ ستورہ میں سنیچر کی صبح بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ علاقے میں بادل پھٹنے اور اس سے پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو کررہ گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے مطابق مختلف ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں معرکہ آرائی کے دوران جنگجو جاں بحق، فوجی زخمی

سرینگر:شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سنیچر کی صبح جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق جبکہ فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ یہ معرکہ ضلع بارہمولہ میں سوپور کے وارہ پورہ، ملما پنپورہ میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے یہاں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آئی ۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلیں۔ اس آپسی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہواجبکہ ایک فوجی اہلکار کو چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا۔  

کنٹرول لائن پر حالات قابو میں اورکم و بیش پُر امن: فوج

سرینگر/فوج نے جمعہ کو کہا کہ کنٹرول لائن پر صورتحال قابو میں ہے تاہم پاکستان لگاتار کشمیر میں امن کو درہم برہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن فوج اس کی اجازت نہیں دے گی۔ فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر،لیفٹیننٹ جنرل سربجیت سنگھ ڈھلون نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کشمیر میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے  مسئلہ سے فورسز مسلسل چیکنگ کے ذریعے اچھی طرح سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوپیان میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے جہاں سیکورٹی فورسز پر گذشتہ رات حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران وہاں سے پاکستان میں تیار کردہ ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا گیا جس پر آرڈیننس فیکٹری کے نشان بھی موجود ہیں۔ فوجی جنرل نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے راستے میں بھی اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بر آمد کیا گیا ہے جس میں امریکہ میں تیار کی جانے والی ایم۔24رائفل بھی شامل ہے

جموں میں بین ریاستی منشیات فروشی کا نیٹ ورک فاش،2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمد:پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے جموں میں تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے2.6کروڑ روپے کی چرس بر آمد کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نگروٹہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 13کلو گرام چرس جیسی چیز بر آمد کی گئی جس کی مالیت 2.6کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ گاڑی سے نقدی20ہزار روپے بھی بر آمدکئے گئے۔ پولیس کے مطابق اس گاڑی میں ڈرائیور سمیت جو افراد سفر کررہے تھے اُن میں غلام حیدر شیخ ولد چاند بھائی،محمد الیاس شیخ ولد غلام جعفر اور طالب حسین سعید ولد محمد حسین ساکنان احمد آباد گجرات شامل تھے۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن نگروٹہ میں کیس درج کرکے تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔  

بڈگام میں 'بد نام زمانہ' منشیات فروش ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار:پولیس

 سرینگر /پولیس نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ''بد نام زمانہ'' منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق نصر ا للہ پورہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر عرف حمید بھگوان ولد عبدالغنی میر ساکنہ نصرا للہ پورہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 95گرام چرس برآمد ہوا۔  پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

پلوامہ ضلع میں بارودی دھماکے سے فوجی گاڑی کو نقصان ، کوئی زخمی نہیں

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعہ کی صبح جنگجوئوں نے ایک فوجی گاڑی کو بارودی دھماکے کی زد میں لاکر گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی لیتر علاقے سے گذر رہی تھی اور وہ ایک زیر زمین بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ دہل اُٹھا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ فوج کی کیسپر گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں معرکہ آرائی،فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح اُس وقت ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب جنگجوئوں اور فورسز کے مابین شدید معرکہ آرائی ہوئی۔ یہ معرکہ آرائی دوران شب اُس وقت شروع ہوئی جب فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طورپاندوشن نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ دفاعی ذرائع نے فوجی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مہلوک فوجی کی شناخت 8جاٹ کے رنبیر کے طور کی جو34آر آر سے وابستہ تھا۔ زخمی فوجی کی شناخت دیپک کے طور ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  

موسلادھار بارش سے شہر کی سڑکیں ڈوب گئیں، شہری پریشان

سرینگر /شہر سرینگر میں جمعرات کی صبح کچھ وقت کی بارش نے ہاہا کار مچادی کیونکہ نہ صرف لالچوک بلکہ شہر کے دوسرے علاقے کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں یہاں تک کہ پانی کئی دکانوں کے اندر بھی چلا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کا تجارتی مرکزلالچوک پانی کے اندر مکمل طور ڈوب گیا جبکہ راجباغ ،جواہر نگر اور کرن نگر علاقوں کا بھی بہت ہی برا حال تھا۔  سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھئے گئے اور بیشتر سکولی بچے یا تو سکول ہی نہ جاسکے یا وقت پر نہیں پہنچے۔ دریں اثناء ضلع انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کیلئے پمپ چالو کردئے ہیں۔  

بڈگام میں جعلسازی میں ملوث شخص گرفتار:پولیس

 سرینگر/ پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اُنہیں بڈگام میں شکایات موصول ہوئیں کہ' گلف ایچ آر سلوشنس حیدر پورہ' نامی پرائیوٹ کمپنی نے روزگار کے متلاشی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقومات اینٹھ لی ہیں۔ پولیس بیان کے مطابق چنانچہ معاملے کی نسبت بڈگام پولیس سٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے عادل احمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکنہ نو پورہ خیام نامی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ پولیس نے جانچ پڑتال کیلئے ضروری دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی  تحقیقات شروع کی  ہے۔  

وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، انتخابات منعقد کرانے کی درخواست کی: عمر عبد اللہ

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل  کانفرنس لیڈرعمر عبد اللہ نے جمعرات کووزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پارٹی وفد کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ اُن کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ عمر نے ٹویٹر  پر  لکھا''ہم نے وزیر اعظم مودی صاحب کے ساتھ ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے اُنہیں درخواست کی کہ ایسے اقدامات سے پرہیز کیا جائے جن سے وادی کشمیر کی صورتحال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ہم نے اُنہیں خاص کر بتایا کہ عدالت کے پاس پڑے معاملات کے حل کو عدالت پر ہی چھوڑا جائے۔ڈاکٹر فاروق صاحب نے عزت مآب وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ جموں کشمیرمیں اب ایک سال سے عوامی سرکار نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ سال کے آخر تک اور موسم سرما سے قبل جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ہماری وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی

بڈگام میں پانچ نقب زن گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد:پولیس

سرینگر /پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے نقب زنی کے کئی معاملے حل کرکے پانچ سارقوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالہ مسروقہ ضبط کیا ۔ بیان کے مطابق بڈگام پولیس نے نقب زنوں کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چوری کی آٹھ وارداتوں میں ملوث پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے کہا کہ حالیہ کچھ ایام میں چاڈورہ پولیس کو گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، موبائیل فون اور دیگرقیمتی اشیاء چرانے کے ضمن میں شکایات موصول ہوئیں ۔ چنانچہ پولیس نے چاڈورہ پولیس سٹیشن میں مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس بیان کے مطابق چوری کی ان وارداتوں میں ملوث نقب زنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ایس ڈی پی او چرار شریف نے ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی

وسطی کشمیر کے بڈگام میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت جنگجو گرفتار:پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام پولیس نے قاضی پورہ چاڈورہ علاقے میں سرگرم جنگجو کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شوکت احمد تانترے ساکنہ وار پورہ دمہال ہانجی پورہ کولگام کے بطور کی ہے۔  پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ ہے۔  پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس سٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آردرج کی ہے ۔  

اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ

اوڑی/  شمالی کشمیر کے اوڑی میں کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں بدھ کو ہند۔ پاک افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلات ملنے تک جاری تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج قریب 5 بجکر 40 منٹ پر حاجی پیر سیکٹر میں ہند ۔پاک افوج کے درمیان شدید فائرنگ اور ماٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا۔ گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوتے ہی کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ، بٹگراں، سلی کوٹ، بلکوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، صورہ، تھاجل، تلاواڑی وغیرہ گائوں  کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کے اندرسہم کر رہ گئے۔  

چیف الیکٹورل آفیسر نے الیکشن تیاریوں کیلئے میٹنگ طلب کی

سرینگر/ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرنے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے2اگست کو سبھی اضلاع کے الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر2 اگست کو سبھی اضلاع کے متعلقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے جس میں الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔    

خراب موسمی حالات کے پیش نظرامرناتھ یاترا 4اگست تک معطل

سرینگر/حکام نے بدھ کو اعلان کیا کہ امرناتھ یاترا خراب موسمی حالات کی پیشگوئی کی وجہ سے 4اگست تک معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے آنے والے کچھ دنوں کیلئے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے نتیجے میں سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پسیاں گر آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالہ تل سے گپھا تک جانے والے راستوں پر حالیہ بارش کی وجہ سے پھسلن بھی ہے جو تازہ بارش سے بڑھ سکتی ہے۔ حکام نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے امرناتھ یاتراکو4اگست تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔