تازہ ترین

ٹنل برفانی تودہ: 7لاشیں بر آمد،3کو زندہ نکالا گیا

سرینگر/ جواہر ٹنل کے نزدیک اُس جگہ سے جمعہ کو سات لاشیں بر آمد کی گئیں جہاں ایک برفانی تودہ گر آنے کے بعد کم و بیش دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔  لاپتہ افراد میں سے تین کو آج صبح زندہ نکالا کر  نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ گذشتہ شام دیر گئے ایک برفانی تودے نے ایک پولیس پوسٹ کو زد میں لایا تھا جس کے بعد چھ پولیس اہلکاروں،دو فائیر سروس اہلکاروں اور دو قیدیوں سمیت دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ابھی تک سات لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جبکہ تین لوگوں کو زندہ نکالا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا ۔  

سوپورمیں نقب زنی کا معمہ حل ،لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ ضبط:پولیس

 سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں چوری کا ایک معمہ حل کرتے ہوئے لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ اور ایک گاڑی برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق معراج احمد ملہ ولد محمد اکبر ملہ ساکنہ بوٹینگو سوپور نے پولیس اسٹیشن میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ 30اور 31جنوری کی درمیانی رات کو نامعلوم نقب زن سوپور میں قائم اس کے کیمپوٹر سینٹر میں گھس گئے اور وہاں سے جنریٹر او ر واٹر موٹر چرا کر فرار ہوئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے ایس ڈی پی او سوپور مشکور زرگر ، ایس ایچ او سوپور عبدالمجید کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا۔  چنانچہ پولیس کے مطابق ٹیم نے جانچ پڑتال کے دوران تین مشتبہ افراد ،جن میں اویس احمد قاضی ولد نثار احمد ، بلال احمد ڈار ولد غلا

حکومت ملی تو چناب اور پیر پنچال خطوں کو الگ ڈویژن بنائوں گا: عمر عبد اللہ

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈرعمر عبد اللہ نے جمعہ کو وعدہ کیا کہ اگر وہ حکومت میں آگئے تو چناب ویلی اور پیر پنچال خطوں کو الگ ڈویژن عطا کریں گے۔ عمر کا یہ وعدہ ریاستی حکومت کے اُس فیصلے کے منٹوں بعد منظر عام پر آیا جب گورنر انتظامیہ نے لداخ خطے کو ریاست کا تیسرا ڈویژن عطا کیا۔ عمر نے ٹویٹرپر لکھا کہ مذکورہ خطوں کو الگ ڈویژن دینا اُن کے اٹانومی وعدے کا حصہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ حکومت میں آئے تو علاقائی اور سب ڈویژنل خواہشات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ عمر نے لکھا''انتخابات میں اگر لوگوں نے ہم پر اعتماد جتاکر ہمیں  حکومت دلائی تو چناب اور پیر پنچال خطوں کو ریاست کا الگ ڈویژن بنائوں گا جس کا ذکر ہم نے علاقائی اٹانومی وعدے میں بھی کر رکھا ہے''۔  

لداخ ریاست جموں کشمیر کا تیسراڈویژن بن گیا

سرینگر/حکومت جموں کشمیرنے جمعہ کو ریاست کے لداخ خطے کو تیسرے صوبے کی حیثیت عطا کی۔ اب لداخ ریاست کا ایک الگ انتظامی اور مالی ڈویژن ہوگا۔ اس سلسلے میں آج ہی جموں میں گورنر انتظامیہ نے فیصلہ لیا۔  لداخ خطہ ضلع لیہہ اور کرگل پر مشتمل ہوگا۔ حکومت نے لداخ ڈویژن کیلئے الگ ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پولیس عہدوں کو بھی منظوری دیدی۔ حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جس کو مختلف ڈویژنل پوسٹس کی نشاندہی عمل میں لانے کو کہا گیا ہے۔  

ٹنل برفانی تودہ: 3لاشیں بر آمد، تلاش جاری

سرینگر/ جواہر ٹنل کے نزدیک اُس جگہ سے جمعہ کو تین لاشیں بر آمد کی گئیں جہاں ایک برفانی تودہ گر آنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔  لاپتہ افراد میں سے تین کو اس سے پہلے زندہ نکالا گیا گیا ۔یہ تینوں افرد پولیس اہلکار تھے اور اُنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ برفانی تودے نے ایک پولیس پوسٹ کو زد میں لایا تھا جس کے بعد چھ پولیس اہلکاروں،دو فائیر سروس اہلکاروں اور دو قیدیوں سمیت دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ تین افراد کو بچائو اہلکاروں نے زندہ نکالا ہے جبکہ ابھی تک تین لاشیں بھی بر آمد کی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں  بچائو کارروائیاں شد و مد سے جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا ۔    

سرینگر۔جموں شاہراہ پردو غیر ریاستی باشندے پتھروں کی زد میں آکر لقمہ اجل

سرینگر/حکام نے جمعہ کو کہا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رامبن ضلع میں پہاڑوں سے پتھر کھسکنے اور پسیاں گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ریاستی باشندے لقمہ اجل بن گئے۔ سنجیت لکارا ساکنہ آلیپار مغربی بنگال اور پرومود منکوٹیا ساکنہ ہماچل پردیش اُس وقت لقمہ اجل بن گئے جب وہ شاہراہ پر بیٹری چشمہ اور مروگ علاقے کے نزدیک پتھروں اور پسیوں کی زد میں آگئے۔ دونوں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پید ل سفر کررہے تھے۔ اُن کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال رامبن پہنچایا گیا ہے۔ بھاری برفباری کے بعدسرینگر۔ جموں شاہر اہ آج مسلسل تیسرے روز گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند ہے۔  

ٹنل برفانی تودہ: 3لاپتہ افراد کو نکالا گیا،باقیوں کی تلاش جاری

سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک گذشتہ شام دیر گئے جس برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہوئے تھے ان میں سے تین کو بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں بچائو کارروائیاں شد و مد سے جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا جس  کے  بعد  دس  افراد  لاپتہ  ہوئے  تھے ۔ حادثے کے بعد بچائو کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے دوران تین افراد کو نکالا گیا ہے۔   زندہ  نکالے  گئے  تینوں  افراد  پولیس  اہلکار  ہیں  اور  ان  میں  سے  دو  کی  شناخت  گلزار  احمد  اورغلام  نبی  کے  طور  ہوئی  ہے۔

سابق پی ڈی پی لیڈر ارشاد کار نیشنل کانفرنس میں شامل

سرینگر/ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق لیڈر، ارشاد رسول کار جمعہ کو نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کار کا خیر مقدم کیا جبکہ اس موقع پر سابق وزیر محمد اکبر لون بھی موجود تھے۔ اس سے قبل مرحوم کانگریس لیڈر غلام رسول کار کے بیٹے ، ارشاد کار گذشتہ روز پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔  

بھاری برفباری سے بارہمولہ کے گائوں میں رہائشی مکان گر کر تباہ

بارہمولہ/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ریش مقام لریڈورہ ،شیری ناروائو نامی علا قے میں گذشتہ شب بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان گرکر تباہ ہوگیا ۔ ایک مقامی شہری، شفیق احمد نے' کشمیر عظمی' کو بتایا کہ اس کے بڑے بھائی شبیر حسین کا رہائشی مکان بھاری برف کے نتیجے دب گیا جس کے نتیجے میں  اُنہیں لاکھوں روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ دو روز کے دوران شدید برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہیں  اور رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں تاہم برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔  

سرینگر۔جموں شاہراہ مسلسل بند، وادی کشمیر میں بحرانی صورتحال

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ جمعہ کوبرفباری کے بعد تیسرے روز بھی گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند ہے جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے اندر بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی  ہے۔ مذکورہ شاہراہ کوچار روز قبل یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا تھا تاہم شاہراہ پر برفباری اور پسیاں گر آنے کے بعد اس کو پھر بند کیا گیا۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں گر آئی ہیں۔ شاہراہ پرگذشتہ دو ہفتوں کے زیادہ عرصہ سے ٹریفک کی آوا جاہی میں  رکاوٹیں درپیش ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اہل وادی ایک طرف بجلی سپلائی سے محروم ہیں اوردوسری طرف تمام سڑکیں بھی بند پڑی ہیں۔ اس پر طرہ یہ کہ ضروری اشیاء کی کمی صاف طور پر نظر آرہی ہے جبکہ ناجائز منافع خور اورذخیرہ اندوز بھی عوام کیلئے سوہان روح بنے ہوئے ہیں۔  

ٹنل کے پاس پولیس پوسٹ برفانی تودے کی زد میں، 2قیدیوں سمیت 10افرادلاپتہ، بچائو کارروائیوں میں رکاوٹیں

سرینگر/پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک گذشتہ شام دیر گئے ایک برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم بچائو کارروائیوں میں رکائوٹیں پیدا کررہا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کولگام میں آنے والے اس علاقے میں گذشتہ شام ایک بھاری تودے کی زد میں آکر ایک پولیس پوسٹ دب گیا۔ حادثے کے بعد بچائو کارروائیاں عمل میں لائی گئیں لیکن خراب موسم لگاتار ان میں حائل ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تودہ گر آنے کے بعد سے پولیس پوسٹ میں موجود چھ پولیس والے،دو فایئر سروس اہلکار اور دو  قیدی لاپتہ ہیں۔  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے کی جگہ پر بچائو کارروائیاں بہت بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہیں۔