تازہ ترین

چین میں دنیا کے طویل ترین بحری پل کا افتتاح

بیجنگ//چین کے صدر شی چن پنگ نے سمندر پر بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ نے چین کے جنوبی ساحلی شہر ڑوہوئی میں تعمیر کیے گئے 55 کلومیٹر طویل بحری کراسنگ برج کا افتتاح کردیا۔سمندر کے اوپر تعمیر کیے گئے پل کو تکمیل میں 9 سال لگے اس پل سے چین کو ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملادیا جائے گا جب کہ اس پل کی وجہ سے چین کے 11 شہروں کے درمیان  زمینی رابطہ بحال ہوجائے گا۔ یوں 68 ملین افراد ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گے۔55 کلومیٹر طویل اس پْل میں 6.7 کلومیٹر کا ٹنل بھی بنایا گیا ہے، باقی 22.9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔چین کو ہانگ کانگ سے ملانے والیاس پْل سے 11 شہروں کے درمیان نہ صرف فاصلہ کم ہوگیا ہے بلکہ معیشت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا اور معاشی س

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 جنگجو ہلاک

کابل//افغانستان کے صو بہ قندوز میں سلامتی دستے کی کارروائی میں طالبان فوجی کمانڈر ملا منصور سمیت 21 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق شمالی زون کے فوجی ترجمان غلام حضرت کریمي نے پیر کو بتایا کہ صوبہ قندوز میں طالبان کے فوجی سربراہ ملا منصور اور ضلع امام صاحب میں طالبان کے نام نہاد ضلع ڈپٹی گورنر سمیت 21 جنگجو اتوار کی رات سے چلائی گئي مہم میں ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ضلع امام صاحب کے متعدد دیہاتوں سے طالبان جنگوؤں کو کھدیڑ دیا گیا ہے ۔ اس مہم میں تقریبا 30 جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، ضلع امام صاحب کے گورنر محب اللہ سیدی نے بتایا کہ اس مہم کے دوران سلامتی دستہ کے تین نوجوانوں کی موت ہوئی ہے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ طالبان جنگجوؤں نے ان خبروں پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔یو این آئی  

عالمی دھمکیوں کے باوجود سعودی عرب ترقی جاری رکھے گا: امام کعبہ

ریاض// مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان سدیس نے کہا ہے کہ عالمی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود سعودی عرب ترقی و جدت کا سفر جاری رکھے گا، سعودی عرب کو نقصان پہنچانے سے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جدت کو ناکام بنانے کے لیے جو سازشیں ہوں گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جدت کو ناکام بنانے سے عالمی امن و سلامی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امام کعبہ نے دورانِ خطبہ عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ اب مکروہ پروپیگنڈے کر کے مملکت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شیخ عبدالرحمان سدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہرصورت بلندیوں اور ترقی کے سفر کو جدت کے ساتھ جاری رکھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متحد رہیں اور قومی اصولوں کے ساتھ

امریکہ کا روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن/ماسکو//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی برس سے معاہدے پر عمل نہیں کررہا اس لئے معاہدہ معطل کررہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کئی برسوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ، ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ، انہوں نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب روس نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ امریکہ کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک تاریخی معاہدے سے دستب

معاہدے کی منسوخی پر روس کی امریکا کو دھمکی

ماسکو// امریکا کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کو ’نہایت خطرناک قدم‘ قرار دیتے ہوئے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کی معاہدے سے دستبرداری چند رعایتوں کے حصول کے لیے بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اگرامریکا اسی طرح عالمی معاہدوں سے نکلتا رہا تو جوابی کارروائی کے لیے بشمول عسکری ٹیکنالوجی کے کوئی اور آپشن نہیں رہے گا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے عالمی قوتوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے اس معاہدے کا برقرار رہنا بہت ضروری تھا۔   

شام میں امریکی اتحاد کا حملہ، 7 بچوں سمیت 32 شہری جاں بحق

دمشق// شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 32 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 32 عام شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ان حملوں میں عراقی سرحد کے قریب 9 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم سیرین ا?بزرویٹری کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران دیرالزور میں کی گئی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے۔  

افغانستان میں انتخابات، متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکے

کابل//افغانستان میں آج پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔   کابل میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے نزدیک بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ، جب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استمعال کرنے کی خاطر ان پولنگ مراکز میں موجود تھے ۔ تاہم فوری طور پر تفصیلات مع تاہم بدعنوانی کے الزامات اور تشدد کی وجہ سے حکمت عملی کے حوالے سے اہم جنوبی صوبے قندھار میں الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔رائٹر نے بتایا ہے کہ افغانستان کے الیکشن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ہفتے کے دن ہونے والے ان انتخابات میں تشدد کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔ تقریبا 54 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کوشش ہو گی کہ ملک میں انتخابی عمل تشدد کے بغیر جاری رہے ۔ اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کابل میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ، جب

سعودی صحافی کے قتل کی آڈیو حاصل کرلی،ترک حکام کا دعویٰ

انقرہ // سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق ترک تحقیقاتی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کی آڈیو حاصل کرلی ہے، جمال خشوگی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے تیزاب میں ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا لیکن ترک حکام کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، ترک تحقیقاتی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کی آڈیو حاصل کرلی گئی ہے۔ترکی نے دعوی کیا ہے کہٓڈیو کے مطابق جمال خشوگی کوسعودی قونصل خانے میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے تیزاب میں ڈال دیئے گئے۔حکام نے دعوی کیا ہے خشوگی کو قتل کرنے کیلئے پندرہ افراد ریاض سے استنبول پہنچے، جنہوں نے انوسٹیگشن کے نام پر سعودی صحافی کو قتل کیا۔ دوسری جانب سعودی حکام نے سعودی صحافی کے قتل کے الزام کو مسترد کردیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے ترکی کے پاس قتل کے ثبوت ہیں تو ہمیں فراہ

سلامتی کونسل اراکین کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر بحث کا مطالبہ

نیویارک//اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی ’فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 9 اراکین نے میانمار کی فوج کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر مبنی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ’فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ پر بحث کا مطالبہ کرنے والوں میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 9 اراکین میں برطانیہ، فرانس اور امریکا شامل ہیں تاہم روس اور چین کی جانب سے بحث کی قرارداد کی مخالفت کرنے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے روہنگیا مسلمانوں پر ’ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ رواں برس اگست میں جاری کی تھی جس میں مظالم پر میانمار کے اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت برائے ا

کینیڈا میں صدی بعد بھنگ کی پیدوار اور خریدو فروخت کی اجازت

اوٹاوا// کینیڈا نے تقریباً ایک صدی بعد ‘بھنگ‘ کی پیداوار اور خرید وفروخت پر عائد پابندی اٹھادی جس کے بعد وہ دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جہاں بھنگ کا محدود استعمال قانونی دائرے میں آگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے جنوبی جزیدے نیوفاؤنڈلینڈ کے باسی بھنگ خریدنے کے لیے آدھی رات کو لمبی قطار لگائے کھڑے رہے۔ واضح رہے کہ یوراگوئے پہلا ملک ہے جہاں بھنگ کی خرید و فروخت کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ کینیڈا میں 2001 سے طبی مقاصد کے لیے بھنگ کا استعمال قانونی دائرے میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ایک کروڑ گھروں میں نئے قانون سے متعلق معلومات ارسال کی جا چکی ہیں اورآگاہی مہم بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک میں شراب یا منشیات کا استعمال کرکے گاڑی چلنے سے سالانہ ہزاروں جان لیوا واقعات پیش آتے ہیں تاہم کینیڈا میں بھنگ کو قانونی دائرے میں شامل کرنے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

جکارتہ//ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ’ اے پی پی ‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی جماعت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے ملائیشیا کی مستحکم معاشی ترقی میں مہاتیرمحمد کے وڑن کوسراہا اور کہا کہ وہ ایک مدبر اور عالمی رہنما ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عملی سطح پر اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر مہاتیر محمد نے بھی پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی۔  وزیراعظم نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی

جمال خشوگی گمشدگی، امریکا اور برطانیہ کا انوسٹمنٹ کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واشنگٹن/لندن // امریکا اور برطانیہ نے سعودی صحافی کے مبینہ قتل میں ریاض کے ملوث ہونے کے شبے پر سعودیہ میں منعقد ہونے والی انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر برطانیہ اور امریکا نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے بائیکاٹ کا سوچ رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ استبول حکام کا خیال ہے کہ سعودی جاسوسوں نے صحافی کو سفارت خانے کے اندر قتل کردیا ہے، جبکہ ریاض حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق افواہیں ’جھوٹ‘ پر مبنی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ لاپتا سعودی صحافی جمال خشوگی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیے گیے ہیں تو ریاض حکومت کو سخت سزا دی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہن

ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فریم عکس بند کرنے والا دنیا کا تیز ترین کیمرا

کیلیفورنیا: دنیا کا تیز رفتار ترین کیمرا تیار کرلیا گیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فی سیکنڈ کی شرح سے ویڈیو بناسکتا ہے۔ یہ اتنا حساس ہے کہ پھیلتی ہوئی روشنی کو بھی سلوموشن موڈ میں دکھا سکتا ہے۔قبل ازیں ہزاروں فریم فی سیکنڈ پر ویڈیو بنانے والے کیمرے بنائے گئے ہیں جنہیں جدید ترین قرار دیا گیا تھا لیکن اس بار کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کینیڈا کے سائنسی ادارے آئی این آر ایس  کا تیار کردہ تیز رفتار ترین کیمرا اتنا حساس ہے کہ وہ روشنی اور مادے کے درمیان نینو پیمانے تک بھی ری ایکشن نوٹ کرسکتا ہے۔گزشتہ برس سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے پانچ ٹریلین فریم فی سیکنڈ والے کیمرے بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب یہ ریکارڈ دگنی شرح سے ٹوٹا ہے۔ اس کیمرے کے عمل کو ماہرین نے الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی (سی یو پی ) کا نام دیا ہے۔ اس صلاحیت کے باوجود بھی یہ تیز رفتار لیزر جھماکوں کے اندر نہیں جھانک سک

ٹرمپ کا دھمکی آمیز بیان، سعودی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

واشنگٹن//امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو لاپتہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ 6 اعشاریہ 8 فیصد سے بھی تنزلی کا شکار ہوگئی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں تداول ایکسیچینج میں اتوار کو کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں لاپتہ صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے کہا کہ تھا کہ ‘ہم اس معاملے کی تہہ تک جارہے ہیں اور اس کی سخت ترین سزا ہوگی’۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر صحافی کا قتل سچ ثابت ہوا تو یہ انتہائی ہولناک اور قابل نفرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا کے دیگر طریقے موجود ہیں جن میں فوجی معاہدے کو معطل کرنا بھی شامل ہے، اور یہی روس اور چین چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سع

یہودی آباد کاروں کی سنگ باری سے فلسطینی خاتون از جان، شوہر زخمی

 یروشلم // فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے شہریوں نے نابلس کے جنوبی علاقے میں آٹھ بچوں کی ماں کو سنگ باری کا نشانہ بناکر جاں بحقکردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے نابلس کے جنوب میں درندہ صفت غاصب صیہونی آبادکاروں نے نہتی فلسطینی خاتون اور اس کے شوہر کو شدید سنگ باری کرکے زخمی کردیا جس کے بعد خاتون کے سر پر پتھر مار کر اسے جاں بحق کردیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز علیٰ الصبح یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوبی علاقے زعترہ میں چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑی پر شدید پتھراؤ شروع کردیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انتہا پسند یہودیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 45 سالہ خاتون عایشہ محمد طلال اور ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست کے درندہ صفت یہودی شہریوں نے بے دردی سے زخمی فلسطینی خاتون کے سر

امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان

 فلوریڈا// امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ، 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے ، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے ۔وائس آف امریکہ کے مطابق 2 لاکھ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم کیٹگری 5 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ادھر امریکی حکام نے ریاست فلوریڈا

شمالی کوریا سے پابندیاں نہیں اٹھا رہے، جنوبی کوریا کی وضاحت

پابندیوں کے خاتمے سے متعلق جنوبی کوریا کی وزیرِ خارجہ کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ جنوبی کوریا اپنے تئیں یہ پابندیاں نہیں اٹھاسکتا۔جنوبی کوریا نے واضح کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سے وہ پابندیاں اٹھانے پر غور نہیں کر رہا جو 2010ء  میں جنوبی کوریا کے ایک جنگی جہاز کو ڈبونے کے الزام پر پیانگ یانگ کے خلاف عائد کی گئی تھیں۔جنوبی کوریا کے وزیر برائے الحاق چو میونگ گیون کی جانب سے یہ وضاحت ملکی پارلیمان کے ارکان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔پابندیاں اٹھانے کا عندیہ جنوبی کوریا کی وزیرِ خارجہ کانگ کیونگ وہا نے بدھ کو دیا تھا۔ اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک ان پابندیوں کا جائزہ لے رہا ہے جو 2010ء میں شمالی کوریا پر عائد کی گئی تھیں۔جنوبی کوریا کا ایک بحری جنگی جہاز2010ء میں مبینہ طور پر تارپیڈو حملے کا نشانہ ب

فلسطینی نڑاد امریکی طالبہ ایک ہفتے سے اسرائیلی ہوائی اڈے پر بند

تل ابیب// قابض اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی نڑاد امریکی طالبہ کو "بن گوریون" ہوائی اڈے پر ایک ہفتے سے روک رکھا ہے۔ اسے اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے یا نہ دینے کیبارے میں فیصلہ عدالت پر چھوڑا گیا ہے۔ اسرائیل کی مرکزی عدالت لارا قاسم کے بارے میں عن قریب فیصلہ صادر کرے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لارا قاسم کو اس لیے اسرائیلی حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے کہ وہ امریکا میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لییجاری عالمی تحریک "بی ڈی ایس" کی سرگرمیوں میں شامل رہی ہے مگر انسانی حقوق کے گروپ اسرائیل کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کرچکے ہیں۔اسرائیل کی ایمی گریشن اتھارٹی کی ترجمان سابین حداد نے "اے ایف پی" کو بتایا کہ لارا قاسم کو بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمی گریشن مرکز میں رکھا گیا ہے۔ وہ گرفتار نہیں بلکہ اسے ہرقسم کی سہولت دی جا رہی ہے۔ وہ جب چاہ

انڈونیشیا:بالی اور جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ،3 افراد ہلاک

جکارتہ// تقریباً ایک مہینے کے دوران ایک بار پھر انڈونیشیا کے ایک دوسری جزیرے بالی اور جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ سے جاوا کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلو میٹر مشرق میں تھاتاہم زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ 7.5 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔یواین آئی  

چینی ریسٹورنٹ کے 20 ڈشوں کا بل 42 لاکھ 92 ہزار روپے

بیجنگ// دبئی سے چین آنے والا ایک شخص اور اس کے سات مہمان جب ایک ریسٹورنٹ میں طعام کرنے گئے تو ہوٹل نے 20 ڈشوں کا بل 58 ہزار ڈالر بنایا جو ہندوستانی روپوں میں42لاکھ 92ہزار روپے سے زائد کے بنتے ہیں۔ اس کے بعد چینی حکام نے اتنے زیادہ بل پر ہوٹل سے تفتیش بھی شروع کردی ہے ۔اس کھانے کے بل کی تصویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ اس کے جواب میں ریسٹورنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اول تو یہ رسید جعلی ہے کیونکہ فہرست میں شامل کئی ڈشز نہ بنائی گئی ہیں اور نہ ہی وہ مہمانوں کو پیش کی گئی ہیں۔ ہوٹل کے چیف شیف سن زاؤ گو نے کہا کہ ان کا ریسٹورنٹ مہنگا ترین ہے اور یہاں دبئی کی ایک ممتاز وی آئی پی شخصیت اپنے دوستوں کے ساتھ آئی تھی۔اگرچہ ریسٹورنٹ کے اسٹاف نے اتنے مہنگے کھانوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے لیکن ہوٹل کے مالک اور شیف سن زاؤ وگو نے بتایا کہ اس نے ذاتی طور پر 20 ڈشیں تیار کی تھیں اور ان میں