بریگزٹ معاہدے پر تاریخی شکست

لندن//برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے وزیر اعظم تھریسامے کے بل کو واضح اکثریت سے مسترد کردیا جس کے بعد بریگزٹ کے معاملے پر دوبارہ بحث کی جائے گی۔ایوان زیریں میں اس بدترین شکست کے بعد تھریسامے کو بدھ کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم تھریسا مے نے دارالعوام میں اپنی حکومت کی تاریخی شکست کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کو عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا موقع دیا جائے گا۔ وہ پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کیا ارکان پارلیمان کو ابھی تک ان کی حکومت پر اعتماد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ بریگزٹ کی متبادل حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی اور اس کے بعد ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کے پاس جائیں گی۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے سربراہ اور حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کاربائن نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ کے مسترد ہونے

نیروبی کے فائیو سٹار ہوٹل پر جنگجوئوںکا حملہ، 15 افراد ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل اور آفس کمپلیکس پر الشباب کے حملے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے کا آغاز اس وقت ہوا جب 101کمروں کے ہوٹل، ایک ریسٹورنٹ اور متعدد دفاتر پر مشتمل ڈوسٹ ڈی 2 کمپلیکس میں ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز پانچ کلو میٹر دور تک واضح طور پر سنی گئی۔ کینیا کی پولیس کے سربراہ جوزف بوئنٹ نے بتایا کہ یہ ایک منظم حملہ تھا جس کے تحت پرتعیش ہوٹل میں خودکش حملہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ حملہ دوپہر تین بجے منظم انداز میں کیا گیا جب ایک بینک کی پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیوں کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ڈوسٹ ہوٹل کی لابی میں ایک خودکش دھماکا ہوا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے فوٹو گرافر کے مطابق اس نے ریسٹورنٹ کی بالکونی میں پانچ الشیں پڑی ہوئی دیکھیں۔ جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایک سینئر پولیس

شام میں خانہ جنگی، شدید ٹھنڈ کے باعث 15 بچے ہلاک

دمشق// شام میں ایک جانب شدید خانہ جنگی کی صورت حال ہے تو دوسری جانب سخت سردی نے 15 بچوں کی جانیں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق شام میں عسکریت پسندوں کے حملوں نے جہاں سیکڑوں عام شہروں موت گھاٹ اتار دیا، وہیں شامی بچے اب شدید ٹھنڈ کے باعث مرنے لگے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’یونی سیف‘ کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران سردی لگنے سے آٹھ بچے جنوب مشرقی شام کی الرکبان بستی میں جبکہ سات ہجین میں ہلاک ہوئے۔ یونی سیف کا کہنا ہے کہ یخ بستہ موسم کے ساتھ ساتھ ناکافی طبی سہولیات بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنیں، الرکبان بستی اردن کی سرحد پر ریگستانی علاقے میں قائم ہے، یہاں پر زیادہ تر بچے اور خواتین ہی مقیم ہیں۔ شام میں سردی سے نمٹنے کے لیے سہولیات ناقص ہیں، انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے تو مزید جانوں کا ضیاع ممکن ہے۔ دوسری جانب عسکریت پسند تنظم داعش سے نمٹنے کیلئے اتحادی افواج کی جانب سے ک

امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

واشنگٹن //  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے باعث امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کی بد ترین شکل اختیار کرگیا ہے، ڈیموکریٹس اراکین نے ٹرمپ کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے ملاقات کا بائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوارکی تعمیر کے مسئلے پرامریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاحال برقرار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اراکین کانگریس کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی لیکن ڈیموکریٹس اراکین کانگریس نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا بائیکاٹ کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اراکین کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور ڈیموکریٹس اراکین اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں۔ صدر ٹرمپ نے ری پبلکنز اراکین کے ساتھ شٹ ڈاؤن کے معاملے پر بات چیت کی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مطالبات ڈیموکریٹس کو پیش کر دیئے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی

ترکی امریکا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں: وزیرخارجہ

انقرہ//ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ ترکی امریکا کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں، امریکا نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جو ناکام ہوگئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا دفاعی نوعیت کے معاملات سے متعلق سوشل میڈیا یا ٹویٹر پربات نہیں کی جاتی۔ میولوت چاوش اوغلو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدراس طرح کے بیانات پہلے بھی کئی بار دے چکے ہیں، وہ اس سے ڈرنے والے نہیں۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جو ناکام ہوگئی تھیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جنوری کو ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور اگر ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ

ایوانکا عالمی بینک کی آئندہ : صدر کی دوڑ میں شامل نہیں:وائٹ ہاؤس

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جو اپنے والد کی سینئر مشیر ہیں، عالمی بینک کی آئندہ صدر بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز جیسکا ڈٹّو نے یہ اطلاع دی۔  میڈیا کمپنی پولی ٹکو کی پیر کو جاری ایک رپورٹ میں محترمہ ڈٹّو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ (ایوانکا ٹرمپ) اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ لندن فائننشیل ٹائمز نے پہلے رپورٹ دی تھی کہ موجودہ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم فروری میں ریٹائر ہونے والے ہیں ان کا عہدہ سنبھالنے والوں میں ایوانکا ٹرمپ کا نام بھی زیر غور ہے ۔ رپورٹ میں محترمہ ڈٹو کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘‘ امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مک ملویني دونوں نے ایوانکا ٹرمپ کو امریکی نامزدگی کے عمل کے انتظام میں مدد کرنے کے لئے کہا تھا کیونکہ انہوں نے گزشتہ دو برسوں سے عالمی بینک کی ق

سعودی عرب میں ڈرون اڑانا قانونی قراردے دیا گیا

ریاض// سعودی عرب میں ڈرون اڑانے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے ، بالاخر ڈرون اڑانے کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ہوا بازی نے بالاخر ڈرون اڑانے کو اجازت نامے سے مشروط کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی ہے، اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ڈرون اڑانا غیر قانونی تھا اور ملک میں بغیر پیشگی اجازت نامے کے ڈرون لانا بھی غیر قانونی عمل سمجھا جاتا تھا ، تاہم اب عام صارفین ڈھائی سعودی ریا ل اور کمرشل صارفین پانچ سو سعودی ریال کے عوض یہ اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔ ڈرون کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے پاس باقاعدہ سعودی شہریت یا ایک قابل استعمال اقامہ ہونا لازمی ہے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے جنرل اتھارٹی سے حاصل کردہ ٹریننگ کورس کا سرٹیفیکٹ بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون کا رجسٹریشن نمبر بھی درکار ہوگا، ایک

ترکی کو معاشی طور تباہ کرنے کے بیان پر ٹرمپ کا رجعت قہقری

 واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور اگر ترکی نے شام میں کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔ تاہم آج حیران کن طور پر انہوں نے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘ترکی کے صدر اردوغان سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی کامیابی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ امریکہ اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کے بے پناہ امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل مریکی

یورپ میں شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک

لندن// یورپی ممالک میں شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں گزشتہ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں جب کہ دور دراز علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہیں۔البانیہ میں 2 ہزار کے قریب فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، ا?سٹریا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر نے 66 افراد کو پہاڑی علاقوں سے ریسکیو کیا۔ جرمنی، آسٹریا، یونان، ترکی، سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت  یورپ کے کئی ملکوں  میں شدید سردی کے باعث اب تک ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔دوسری جانب امریکا میں کی کئی ریاستوں میں برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور 7 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھ

ایران میں بوئنگ 707 طیارہ گرکر تباہ

تہران//  ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مقامی میڈیا کے مطابق بوئنگ 707 کارگو طیارے میں 16 افراد سوار تھے جس میں سے صرف فلائٹ انجینئیر معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش آیا، کارگو طیارے میں گوشت رکھ کر لیجایا جارہا تھا تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں ا?گ بھڑک اٹھی جب کہ جہاز میں سوار تمام افراد کا تعلق ایران سے تھا، جہاز کا بلیک باکس اور کاکپٹ وائس ریکاڈر حکام کو حادثے کی جگہ سے مل گیا ہے اور واقعہ کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔  

ٹرمپ کی ترکی کو معاشی طور تباہ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہے ورنہ ترکی کو معاشی طور پر تباہ کردیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے ترکی سے شام میں بیس میل تک محفوظ علاقے کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں پر سخت حملے کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ داعش یکجا ہوئی تو قریب موجود امریکی بیس سے پھر نشانہ بنائیں گے۔اپوزیشن کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے معاملے پر ٹرمپ پر سخت تنقید جاری ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ختم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ سے

مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب

واشنگٹن// امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرقی وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے کے دوران قطر کا دورہ مکمل کرکے امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پومپیو نے قطری دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد سے خاشقجی کے قاتلوں کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کریں گے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے جرائم کے لیے جواب دہ بنایا جائے۔امریکی وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق کے منظر عام پر لائے جان

’ ٹرمپ نے پیوٹن کےساتھ ملاقات کی تفصیلات خفیہ رکھیں‘

واشنگٹن// امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادی میر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات چھپائی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں وائٹ ہاو¿س کے موجودہ اور سابقہ حکام کا حوالے دے کر بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدایت کی کہ وہ ان کی پیوٹن کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔ اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ویلادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات جولائی 2017 میں جرمنی کے ایک شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹرلسن بھی موجود تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس ملاقات کی تفصیلات ریکس ٹلرسن نے میڈیا کو بتائی تھیں لیکن ان کے بعد جب وائٹ ہاو¿س کے مشیر اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے شیئر حکام نے مترجم سے م

رواں سال امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی دور کرلیں گے: چین

بیجنگ// چینی وزیر تجارت نے امریکی وفد سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ رواں سال چین امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو ختم کرنے پر کام کرے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بڑھتی ہوئی ٹیرف کشیدگی میں 3 ماہ کے عارضی وقفے کے وعدے کے بعد ایک بڑے امریکی وفد نے بیجنگ کا دورہ کیا۔ اس 3 روزہ دورے کے دوران امریکی وفد نے پہلی مرتبہ چینی رہنماو¿ں سے براہ راست تجارتی مذاکرات کیے۔ چین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات نے تجارت سے متعلق باہمی خدشات کو دور کرنے کی ’بنیاد رکھی‘ ہے۔ اس حوالے سے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ وزیر تجارت ڑونگ شان نے کہا کہ رواں سال ’ ہم چین-امریکا کی اقتصادی اور تجارتی کشیدگی کو مناسب طریقے سے سنبھال لیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کو پا

کیا ٹرمپ روس کیلئے کام کرہے ہیں،ایف بی آئی نے تفتیش شروع کی

واشنگٹن// فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اس شبہے پر تحقیقات شروع کی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے لیے کام تو نہیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے جیمز کومی کو ہٹایا تو سیکیورٹی عہدیداروں کو صدر کے رویے پر تشویش ہوئی اور انہوں نے تحقیقات شروع کیں کہ آیا وہ روس کے لئے امریکی مفادات کے خلاف کام تو نہیں کر رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے تفتیش کاروں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کو قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کے حوالے سے تفتیش کی۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے اس بات کو بھی مدنظر رکھا کہ کہیں ٹرمپ جانتے بوجھتے روس کے لیے کام تو نہیں کررہے ہیں یا غیر ارادی طور پر ماسکو کے دباو کے اثر میں آگئے ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کومی کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر ٹرمپ کے خلاف ہونے والی تفتیش میں کریمنل پہلو کو بھی رکھا گیا تھا کیو

امریکی ریاستوں میں شدید برف باری

 واشنگٹن// امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، میزوری، کینساس اور شکاگو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جب کہ کئی شہروں میں برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برفباری کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جب کہ مختلف شہروں میں 700 سے قریب حادثات ہوئے جن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکیں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔  

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن

واشنگٹن// امریکی حکومت اپنی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے 22 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ یہ شٹ ڈاؤن میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز نہ جاری کرنے پر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔ خبررساں ادارے کیمطابق کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کیلئے5 ارب 70 کروڑ ڈالر اجرا منظوری دینے سے انکار کردیا جس کی پاداش میں ٹرمپ نے حکومتی اداروں کیلئے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا تھا۔ بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف انویسٹیگیشن(ایف بی آر) کے ایجنٹس، ایئر ٹریفک کنٹرولر اور میوزیم کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ حالیہ شٹ ڈاؤن 22 ویں روز میں داخل ہونے کے بعد حکومتی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس سے قبل طویل ترین شٹ ڈاؤن سابق صدر

اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، 14 زخمی

غزہ//صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحقجبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں صیہونی ریاست اسرائیل کی  فوج نے جمعے کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو جاں بحق کردیا۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہفتہ وار ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت مظاہرے جاری تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ برائے راست فائرنگ کے دوران خاتون کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف گذشتہ برس 30 مارچ سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی ت

شام سے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، امریکی اتحادی

واشنگٹن// امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے’۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نیشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔ تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘حسکہ کے رمیلان ملٹری بیس سے گزشتہ روز ہی چند امریکی فورسز نے واپسی کر دی تھی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صد

پیرس میں زوردار دھماکا، 20 افراد زخمی

پیرس//فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ  ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،  وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  نہ آنے کی اپیل کی ہے۔  

تازہ ترین