تازہ ترین

مالی: مسلح افراد کے حملے میں 95 افراد جاں بحق

مالی//افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں ڈوگان قبیلے کے گاوں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 95 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی سیکیورٹی اور دیگر حکام نے ہلاکتوں کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگان برادری کے گاوں پر حملہ کیا گیا۔ وسطی ضلع کونڈو کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ‘تاحال 95 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، لاشیں جلی ہوئی ہیں اور ہمیں دیگر لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں’۔ جائے وقوع پر موجود ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ڈوگان برادری کاایک گاوں مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘حملہ آوروں نے گاوں میں آتے ہی فائرنگ اور آگ لگانا شروع کردیا اور یہ گاوں تقریباً 300 افراد پر مشتمل ہے’۔ خیال رہے کہ مالی میں گزشتہ کچھ عرصے سے نسلی فسادات جاری ہیں اور یہ حملہ اس سلسلے کا تازہ واقعہ

داعش افغانستان میں اپنے قدم جما رہا ہے: امریکی دعویٰ

کابل// امریکا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے افغانستان میں اپنے پنجے جمانا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور افغان فوج نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے سیکیورٹی حکام نے پیر کو مختلف بیانات میں خبردار کیا کہ یہ گروہ نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے۔ افغانستان میں تعینات ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکا میں بڑے حملوں کی تیاری ہے۔ اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک میں حملے کرنا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے شمال

جی- 20 اجلاس میں جن پنگ سے گفت و شنید کا پروگرام:ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جون میں جاپان میں ہونے والے جی- 20 اجلاس کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کیساتھ گفت و شنید کا پروگرام ہے ۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا‘‘ ہم لوگوں کو ملنے اور بات چیت کرنیکا پروگرام ہے ، مجھے لگتا ہے دلچسپ چیزیں ہوگی۔ْ'' اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر مسٹر جن پنگ نے جی 20 میں ان سے ملاقات نہیں کی تو 300 ارب ڈالر کے سامانوں پر فوری طور پر فیس لاگو کر دیا جائے گا۔ امریکہ اور چین باہمی اختلاف کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تجارتی خسارے پر قابو پانے کی کوشش میں مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ سال جون میں 50 ارب ڈالر کے چین کے سامانوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تجارتی تعلقات تلخ ہو گئے تھے ۔یو این آئی    

لیبیا میں شدید کشیدگی، اقوام متحدہ کی فائر بندی کی اپیل

نیویارک// اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے لیبیا تعاون مشن نے دو ماہ سے شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے دارالحکومت طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے نمائندہ خصوصی غسان سلامی نے طرابلس میں جھڑپوں کے علاقوں سے نکل کر اسکولوں میں پناہ لینے والے داخلی مہاجرین سے ملاقات کی جس کے بعدلیبیا تعاون مشن کی طرف سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامی نے طرابلس میں اقوام متحدہ سے منسلک اداروں کی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور مہاجرین کی پناہ گاہ ابوذرغفاری اور احمد بن شتوان اسکولوں کا دورہ کیا۔ بیان میں فوری انسانی فائر بندی کی اور مہاجرین کے لیے امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لیبی