تازہ ترین

امریکا شیطان بزرگ ہے، شکست سے دوچار کریں گے: ایرانی وزیر دفاع

تہران // میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اعلی ترین دفاعی عسکری استعداد کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی اسرائیلی اتحاد کو شکست سے دوچار کر دے گا، امریکا شیطان بزرگ ہے اور ایران کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان امریکی سینیٹر اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے کانگریس کی ایک اہم شخصیت ٹوم کیٹن کے موقف کے جواب میں آیا ہے۔ کیٹن نے پورے اعتماد سے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ چھڑی تو امریکا اسے اپنے نام کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف دو فضائی حملوں کی مار ہے، امریکی سینیٹر کیٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کا دفاع نہیں کر رہے ہیں مگر خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ک

شام کے دو شہروں میں فضائی بمباری، 12 شہری ہلاک

دمشق// شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے، ان میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے۔ شامی آبزرویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔ مسلح گروپوں کی طرف سے حلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق النیریب

امریکی پابندیوں پر ایران کا رد عمل اس کا قانونی حق ہے: روس

ماسکو// امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر روس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں پر ایران کا ردعمل قانونی حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آچکی ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ نے ایران اور امریکا پر دباؤ دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے، موجودہ صورت حال جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ خلیجی فارس اور مشرق وسطی کے دیگر خطوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو حالیہ بحران پر کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ ایک بیان میں پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار ک

عراق امریکا ایران تنازع سے دور رہے: آیت اللہ سیستانی

بغداد //مرجع تقلید آیت اللہ سیّد علی سیستانی نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو سیاسی اور سیکورٹی فیصلے کرنے میں زیادہ ثابت قدمی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجف میں مذہبی مرجعیت نے عراق پر زور دیا ہے کہ وہ ایران امریکا تنازع سے دور رہے اور خود کو کسی بھی تنازع میں نہ جھونکنے کے حوالے سے عراقی عوام کی خواہش کی نمائندگی کرتے ہوئے کنارہ کشی کی پالیسی اختیار کرے۔ ایک سیاسی ذریعے کے مطابق مذہبی مرجع تقلید آیت اللہ سیّد علی سیستانی نے عراقی صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پیغام بھیجا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عراق خطے میں بحران کے حوالے سے اجتناب کرے۔ آیت اللہ سیّد علی سیستانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں اہم ترین عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی کے نام تھا۔ خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیاسی اور سیکورٹی فیصلے کرنے میں زیادہ ثابت قدمی اور دور

امریکا ایران کشیدگی، جدید جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیئے

واشنگٹن// امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر بی52 جنگی طیاروں کے بعدایف 15 اور ایف 35 جہاز بھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وائٹ ہاوس نے ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر بی 52 بمبار طیارے خلیجی ممالک کے اڈوں پرپہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔ امریکی فضائیہ کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر بی 52 ایچ طیاروں کی موجودگی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کے اعلان کے بعد ایران

یورپ نے تشویش کا اظہار کردیا

برسلز// ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر یورپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری ڈیل کے شرائط نہ ماننے کے اعلان کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تنازعے میں مزید شدت آگئی ہے، جبکہ یورپ پر بھی شدید دباؤ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے جوہری ڈیل میں شامل یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ اگر وہ معاہدے کی شرائط کی مکمل پاسداری کریں تو ایران پر اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کیا اور کئی یورپی رہنماؤں سمیت جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس سے خصوصی ملاقات کی اس دوران تنازعے کے حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر جرمن وزائے خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کشیدگی اس قدر بڑھے کہ بات فوجی تصادم تک جا پہنچے، معاملہ سنگین ہے باہمی مشا

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 جنگجو ہلاک

صنعاء//یمن میں سرکاری فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حجتہ اور الضالع گورنریوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حجتہ گورنری میں عبس ڈائریکٹوریٹ کینواحی علاقے بنی حسن اور مستبا کے مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حجتہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں ملیشیا کے ٹھکانوں پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ الضالع گورنری میں سوموار کے روز ہونے والی لڑائی میں 40 جنگجوہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتای

ایران :برٹش کونسل کی خاتون ملازمہ کو جاسوسی کے الزام میں10برس کی قید

تہران//ایران کی عدالت نے برٹش کونسل کی ایک خاتون ملازمہ کو برطانیہ کے لئے ‘جاسوسی’ کے الزام میں 10 برس کی قید سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں سزا دی گئی ہے ، جبکہ لندن نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میزان آن لائن نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایک ایرانی خاتون برٹش کونسل میں ایرانی ڈیسک کی انچارج کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعاون کر رہی تھیں’’۔ انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ ان کو حال ہی میں‘‘جرم کے اعتراف کے بعد’’ سزا دی گئی ہے ۔ یو این آئی  

جماعت الدعوہ اور جیش محمد سے تعاون کرنیوالی 11تنظیموں پر بھی پابندی عائد

 اسلام آباد// پاکستانی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرتے ہوئے  جماعت الدعوۃ اور جیش محمدکی معاون تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوالارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور فیصل آباد، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ اور گنیازیشن بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں۔ان تنظیموں پر جماعت الدعوہ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جیش محمد سے تعلق اور معاونت کا الزام ہے۔رواں سال فروری میں حکومت پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور اس سے منسلک تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ماہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شا

ایران کا امریکا کیساتھ جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کا اعلان

تہران// ایران نے امریکا کی جانب سے  جوہری معاہدے کی دو تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ دینے پر پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر معاہدے سے جزوی دستبرداری کا اعلان کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق تہران نے معاہدے کے فریقین ممالک برطانیہ، روس، چین، فرانس اور جرمنی پرواضح کردیا کہ وہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا حل تلاش کرے۔  تہران نے فریقین ممالک کو 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ ایرانی بینکنگ اور خام تیل کی تجارت سے منسلک شبعوں پر عائد پابندی ختم کرانے میں ناکام ہوتے ہیں تو تہران معاہدے کی مزید شرط سے دستبردار ہوجائیگا۔ اس حوالے سے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے کو عمل جراحی (سرجری) کی ضرورت ہے اور برسوں کی نفرنت سے کوئی نتائج نہیں نکلے‘۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیان کاکہنا تھا کہ ’سرجری کا مقصد معاہدے کو محفوظ بنانا ہے ناک

سری لنکا : مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ اور املاک نذرآتش

کولمبو//  سری لنکا میں دو روز سے جاری کشیدگی میں مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے گاوں نیگومبو میں کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مقامی مارکیٹ میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ سری لنکا کی آرمی کے انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے مسلمان رکشہ والے سے تلاشی دینے کا مطالبہ کیا جس پر بات تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ مسلم کش فسادات میں دو دکانوں کو مکمل طور پر نذر آتش کردیا گیا جب کہ درجن بھر گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اسی طرح 10 سے زائد دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی گئی۔ مسلمان آبادی خوف زدہ ہو کر تھانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئی۔ سری لنکا پولیس کے ترجمان روان گونا سیکیرا نے پریس کان

چینی بحری جہاز کی تیاری‘ امریکہ‘ انڈیا اور جاپان کیلئے چیلنج

بیجنگ //  چین کا سب سے بڑا اور جدید ترین بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اجارہ داری کیلیے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ کی جدید اسلحے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ برسوں پرانی ہے مگر اب تھنک ٹٰینک نے دعوی کیا ہے کہ چین اپنا تیسرا اور بڑا طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے نے چینی سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس 11 طیارہ بردار بحری جہاز ہیں اور چین امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے کم از کم چھ طیارہ بردار جہاز بنانا چاہتا ہے جن میں سے تیسرا اور چین میں اب تک تیار کیا جانے والا سب سے بڑا بحری بیڑہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بحری جہاز کو ٹائپ 002 کا نام دیا گیا ہے تاہم چینی سرکاری میڈیا کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں کے باوجود چین کی وزارت دفاع نے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کیا ہے ا

فرانس: مسلح شخص نے 4 افراد کو یرغمال بنا لیا

پیرس// فرانس کے جنوبی شہر تاولاس کے مضافات میں واقع اسٹور میں ایک مسلح شخص نے 4 افراد کو یرغمال بنالیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکام تاحال مسلح شخص کے مطالبے سے ناواقف ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یرغمالیوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ نیشنل پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ تاولاس ایئرپورٹ کے پاس بلگنیک نامی علاقے میں واقع اسٹور میں مسلح شخص نے 4 بج کر 20 منٹ میں لوگوں کو اسلح کے زور پر یرغمال بنایا۔ ترجمان سمیت سیکیورٹی حکام نے کہا کہ واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا جبکہ مسلح شخص کے مطالبات سے بھی لاعلم ہیں۔   

سری لنکا ایسٹر دھماکے | تمام ذمہ داران کو ہلاک یا گرفتار کرلیا گیا: پولیس چیف

کولمبو//سری لنکا کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام نے 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر ہونے والے 8 بم دھماکوں میں ملوث تمام ذمہ داران کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چندنا وکرم راتنے نے آڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے 21 اپریل کو گرجا گھروں اور ہوٹلز پر کیے گئے دھماکوں میں ملوث ہر فرد کا احتساب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تمام افراد یا تو مارے گئے یا ہماری تحویل میں ہیں‘۔ پولیس چیف نے کہا کہ ’ اس گروہ کے بم بنانے والے 2 ماہرین کو قتل کیا جاچکا ہے، ہم نے مستقبل میں حملوں میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کو قبضے میں لے لیا ہے‘۔ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کی جانب سے ایسٹر دھماکوں کے حوالے سے ممکنہ انٹیلی جنس اطلاعات پر غفلت برتنے پر سیکریٹری دفاع اور پولیس چیف سے استفعیٰ لینے کے بعد چندنا وکرم راتن

میانمار : 500دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد رائٹر کے صحافی رہا

کوالالمپور//خبررساں ایجنسی رائٹر کے دوصحافیوں کو یانگون کے مضافات میں 500دنوں تک جیل میں بندرکھنے کے بعد منگل کو رہا کردیا گیا۔ ان پر سرکاری راز داری سے متعلق قانون توڑنے کاالزام تھا۔33سالہ والون اور 29سالہ کیاوسو او کو صدر کی طرف سے معافی دیے جانے کے بعد رہا کیا گیا۔ انھیں ایک ایسے معاملہ میں ستمبر میں قصوروارقراردیکر سات سال جیل کی سزاسنائی گئی تھی ،جس نے میانمار کی جمہوریت کی طرف پیش رفت پر سوال اٹھائے اور سفارکاروں اور حقوق انسانی کے حامیوں نے آوازبلند کی ۔والون نے یانگون میں انسین جیل کے باہر کہا،‘‘ میں ایک صحافی ہوں اور مین اپنا کام جاری رکھونگا۔"انھوں نے مزید کہا‘‘ میں اپنی فیملی اور اپنے ساتھیوں سے ملکر انتہائی خوش پرجوش ہوں ۔میں اپنے نیوزروم جانے کا اور انتظار نہیں کرسکتا۔رپورٹ کے مطابق ان صحافیوں کو دیگر ہزاروں قیدیوں کے ساتھ رہاکیاگیاہے ۔یہ اجتما

ترکی: استنبول میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے

انقرہ//  ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے فیصلہ سنایا ہے کہ استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کیے جائیں جس میں حزب اختلاف کی جماعت کو حیران کن کامیابی ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں دوبارہ انتخابا ت ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی کی جانب سے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے جانے کے سبب کروائے جارہے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابی کی وجہ کرپشن اور قواعد میں بے ضابطگی ہے۔ دوسری جانب استنبول میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سی ایچ پی کے رہنما انورسل عدی گزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے کے پی پارٹی کے خلاف جیت حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔ عدی گزل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سراسر آمریت ہے۔ جو نظام عوام کی خواہشات کی عکاس

یمن میں باغیوں کا قبضہ، حکومت کا سخت ایکشن لینے پر غور

صنعا// یمن میں آئینی حکومت کی کابینہ نے جلد از جلد ممکنہ وقت میں ملک کی تمام اراضی کو ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایکشن لینے پر غور کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدن میں منعقد ایک اہم اجلاس میں  الزام عائد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی بین الاقوامی حمایت کے حامل سیاسی حل کی جانب ہر اقدام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کے نئے محاذ کھول لیتی ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کابینہ کے مطابق یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایرانی نظام کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننے کے بعد ملیشیا کا فیصلہ اب اس کے اپنے ہاتھ میں نہیں رہا۔ یمنی حکومت نے باور کرایا کہ ملیشیا کی جانب سے کامیابیوں کے کھوکھلے دعوؤں کا مقصد اپنے پیروکاروں کو یہ اشارہ دینا ہے کہ وہ اب بھی زمینی طور پر پیش قدمی کی قدرت رکھتی ہے، جب کہ باغیوں کے پیروکاروں کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ اب حتمی طور پر باغیوں کا اختتام

غزہ کی پٹی: اسرائیلی فضائیہ کے 300 سے زیادہ حملے

دبئی//اتوار کے روز غزہ پٹی میں اسرائیل کے شدید فضائی حملوں اور فلسطینی گروپوں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کی تازہ لہر کے بعد دو طرفہ جارحیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اسرائیل کے اعلان کے مطابق اس نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کے خلاف 300 سے زیادہ حملے کیے۔ دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی جارحیت میں 25 افراد کی جان جا چکی ہے۔ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے بیت المقدس کے اطراف 600 کے قریب راکٹ داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کے علاوہ مادی نقصان بھی ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی صدارت میں کابینہ نے غزہ پٹی کے اطراف بکتربند گاڑیوں، توپ خانوں اور پیدل دستوں کی صورت میں مزید کمک تعینات کرنے کے احکا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ پٹی میں جارحیت روکنے کا مطالبہ

دبئی// اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں اور پھر سے مفاہمت کی جانب واپس آئیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں سیکورٹی کی صورت حال کا قریب سے اور نہایت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز پر فریقین کے درمیان جارحیت کے مزید سنگین ہو جانے اور مزید جانی نقصان واقع ہونے کا خطرہ ہے۔گوتیرس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جذبات کو مکمل طور پر قابو میں رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے اپنے شہریوں کے دفاع کے حق کی 100% حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو راکٹ حملوں کا سامنا ہے

روس :مسافر طیارے میں دورانِ پرواز آگ لگ گئی ، 41 افراد ہلاک

ماسکو// روس میں ایک مسافر طیارے کو پرواز کے دوران میں آگ لگ جانے اور پھر ہنگامی لینڈنگ سے اکتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔روس کی قومی فضائی کمپنی ایرو فلاٹ کے ملکیتی مسافر طیارے سخوئی سپر جیٹ 100 کو دارالحکومت ماسکو سے اڑان بھرنے کے بعد پرواز کے دوران میں آگ لگی تھی۔اس کو ماسکو کے شیر میتیف ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا جس کے فوری بعد طیارے کے پچھلے حصے سے آگ شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے۔ٹیلی ویڑن کی فوٹیج کے مطابق ہوائی اڈے پر اترتے وقت طیارے کا پچھلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔لینڈنگ کے بعد متعدد مسافروں نے طیارے کی ہنگامی کھڑکیوں سے کود کر اپنی جانیں بچائی ہیں۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے قبل ازیں طبی عملہ کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم بعد میں روسی حکام نے اکتالیس ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔بہت