تازہ ترین

کورونا وائرس سے دنیا دہشت زدہ

 بیجنگ،جنیوا//دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ابھی تک اس سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گذشتہ 3روز سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے تھے ۔چین میں 81285 افراد اس متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3287 کی موت ہو چکی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے ۔عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔اٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گ

اقوام متحدہ کا 2 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز

نیویارک//آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے ، ملک کے انفرادی ردعمل کافی نہیں ہوں گے ۔سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا اور انتہائی کمزور لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں، بوڑھے افراد اور معذور یا دائمی بیماری میں مبتلا افراد کی ضروریات کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تو اس سے بہت ساری جانیں بچ جائیں گی۔سکریٹری جنرل نے کہا کہ متعلقہ این جی اوز کے ذریعہ طبی ساز وسامان اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔اقوام متحدہ کا من