تازہ ترین

تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی کروناندھی کا انتقال

چنئی//دراوڈ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کا آج یہاں کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ94 برس کے تھے ۔کاویری اسپتال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر کروناندھی نے آج شام 6بج کر 10 منٹ بر آخری سانس لی۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں28 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پوری ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کل رات ان کی حالت نازک ہونے کے بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور آج شام یہاں لوگوں کا زبردست ہجوم تھا۔گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی حالت میں سدھار دیکھا جارہا تھا، لیکن پیر کی شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر بنائے ہوئے تھے اور آئی سی یو میں خصوصی ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کا علاج کررہا تھا۔ کاویری اسپتال نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس

پی چدمبرم اور کارتی کی عبوری ضمانت کی مدت میں8 اکتوبر تک توسیع

نئی دہلی// ایرسیل میکسس معاملے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مقدمات کا سامنا کررہے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو منگل کو عدالت سے ایک بار پھر راحت مل گئی۔ پٹیالہ ہاوس میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج او پی سینی نے اب اس معاملے کی سماعت آٹھ ستمبر کو طے کی ہے ۔ اور دونوں کی عبوری ضمانت کی مدت آٹھ اکتوبر تک کے لئے بڑھادی ہے ۔پہلے انہیں سات اگست تک گرفتاری سے راحت ملی ہوئی تھی۔ سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے وکیل کے کے گوئل اورنتیش رانا نے عدالت سے کہا کہ ایجنسیوں کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کے لئے ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے ۔ یہ معاملہ 2006کا ہے جب مسٹر چدمبرم مرکز میں وزیر خزانہ تھے ۔ سی بی آئی یہ تفتیش کررہی ہے کہ مسٹر چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ایک غیر ملکی کمپنی کو ایف آئی پی بی سے منظوری کیسے ملی جب کہ اس کے لئے صرف اقتصاد

خواتین مظالم پر مودی خاموش رہتے ہیں : راہل

 نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ تمام امور پر بولنے والے وزیراعظم نریندر مودی خواتین پرمظالم کے تعلق سے خاموش ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہاں خواتین حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومتیں ہیں مسٹر مودی ان ریاستوں میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پر کچھ کیوں نہیں بولتے ۔ بہار کے مظفرپور اور اترپردیش کے دیوریا میں بچوں کے گھر میں بچیوں کی عصمت داری کے واقعات کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سب چیزوں کے بارے میں بولیں گے لیکن خواتین پر وار ہوتا ہے تو وہ ایک لفظ نہیں کہتے ۔ بہار میں چھوٹی بچیوں کی عصمت دری ہوتی ہے مگر وزیراعظم ایک لفظ نہیں بولتے ۔ اترپردیش میں خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے لیکن وزیراعظم کے منہ سے ایک لفظ نہیں ن

این آئی اے نے بودھ گیا دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا

نئی دہلی// قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے بودھ گیا دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے چوٹی کے لیڈر محمد زاہدالاسلام کو گرفتار کرکے این آئی اے بنگلور کے لئے خصوصی عدالت کے ذریعہ اس کا پانچ دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ لے لیا ہے ۔محمد زاہدالاسلام عرف کوثر بودھ گیا دھماک، بردوان دھماکہ اور بنگلہ دیش میں کئی دیگر معاملات میں مطلوب تھا۔ایجنس نے آج کہا کہ زاہدالاسلام کو بنگلور سے قریب رام نگر سے پیر کو گرفتارکیا گیا اور اس کی گھر کی تلاشی کے دوران الیکٹرانک آلات اور دھماکہ خیز مادوں کے علامات ضبط کئے گئے ۔این آئی اے کے مطابق زاہد الاسلام بودھ گیا دھماکہ معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔7جولائی 2013کو ہوئے اس واقعہ میں دو بودھ راہبوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا'' زاہد بودھ گیا کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ اس کی ہدایت پراس کے قریبی ساتھی مست

جامعہ ملیہ اسلامیہ سول سروسیز کے علاوہ

نئی دہلی//آئی اے ایس سمیت ملک کے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے مشہور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی اب ایس ایس سی، بی ایڈ اور ای ٹی ای جیسے امتحانات کے لئے بھی کوچنگ کرائے گی۔  ان مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لئے چار ماہ تک روزانہ چار گھنٹے کی کوچنگ کا بندوبست ہوگا۔ اس کے لئے کل30 نشستوں کیلئے طلباء کا انتخاب ٹسٹ کی بنیاد پر ہو گا، جس میں کم از کم 100 پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے ۔ باقی 70 نشستیں انٹرنس اگزام میں حاصل ہونے والے مارکس پر مشتمل ہوگا ۔  جامعہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایڈ اور ای ٹی ای امتحانات کی تیاری کی کوچنگ کے لئے طلباء کا انتخاب صرف اہلیتی امتحان کی بنیاد پرہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ طلباء کو ڈھائی ہزار رو پئے ماہانہ اسکالر شپ دئے جائیں گے جبکہ 30فیصد سیٹیں لڑکیوں کے لیے مخصوص ہوں