تازہ ترین

میکڈم بچھانے کے ایک دن بعد سڑک کی کھدائی

سرینگر// اندرا نگر میں میکڈیم بچھانے کے ایک روز بعد ہی محکمہ پی ایچ ای نے سڑک کی کھدائی کرکے پائپوں کی مرمت کرنی شروع کی جس پر مقامی لوگوں نے زبردست غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سونہ وار ،اندرا نگر اور اقبال کالونی میں پانی کی نکاسی کیلئے2سال قبل ڈرین کی تعمیر شروع ہوئی اور بعد میں سڑکوں کی تجدید و مرمت ہوئی اور اب ایک سال بعدسڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل ہوا اور اگلے روز محکمہ پی ایچ ای نے اندرا نگر میں سڑک کی کھدائی کرکے زیر زمین پائیپوں کی مرمت کرنی شروع کی ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک سال سے سڑک کی تعمیر و تجدید کا کام چل رہا تھا تاہم اس دوران مذکورہ محکمہ نے پائیپوں کو ٹھیک نہیں کیا اور اب جب سڑکوں پر پوری طرح میکڈم بچھایا گیا تو اگلے ہی روز سڑک کی پھر کھدائی شروع کی گئی ۔لوگوں نے اس بات پر حی

نکاسی کے نظام میں توسیع، شہر میں جاری ترقیاتی کام

سری نگر//گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے سری نگر میں جاری ڈرنیج کے کاموں میں توسیع دینے کے عمل میں سرعت لانے پر زور دیا۔انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا ہر پندرواڑہ کے بعد جائز ہ لینے کی ہدایت دی۔مشیر موصوف ڈرنیج کے نیٹ ورک کو قائم کرنے کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے لے رہے تھے۔سری نگر شہر کے ڈرنیج نیٹ ورک میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بی بی وِیاس نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈرنیج نیٹ ورک کو قائم کرنے کے سلسلے میں پروجیکٹوں کی تکمیل مقررہ وقت کے اندر ہونی چاہیئے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نور باغ ایس ٹی پی کے سول کام مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ بجلی سے متعلقہ کام جاری ہے۔مشیر موصوف نے سری نگر شہر میں خاص ڈرنیج پروجیکٹوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں مختلف سکیموں کے تحت مکم

بغیر ڈھکن کے مین ہول

سرینگر//میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں موجود کار پارکنگ میں بغیر ڈھکن کے مین ہول کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں مریضوں اور تیماداروں کی نجی گاڑیوں کے لئے کار پارکنگ کی سہولیات میسر رکھی گئی ہے جو لاکھوں روپے کے عوض کسی نجی ٹھیکیدار کو دی جاتی ہے۔پارکنگ کے درمیان میں نکاسی آب کے لئے زیر زمین پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس پر مین ہول بغیر ڈھکن کے چھوڑ دیا گیا جو کسی بھی وقت جانی یا مالی نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔  

کھمبرمیں شیپ بریڈنگ فارم کا سنگ بنیاد

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اصغر حسن سامون نے کھمبر میں شیپ بریڈنگ اینڈ ریسرچ فارم کا سنگ بنیاد رکھا ۔یہ فارم پہلے داچھی گام میں قائم تھا اور اسے کھمبر منتقل کیا گیا ہے۔فارم کو 36کروڑ روپے کی لاگت سے جدید خطوط پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ فارم 500کنال اراضی پر محیط ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دودھ ، گوشت اور دیگر شعبوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے مویشویوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی سے کہاکہ وہ اس پروجیکٹ کو معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کریں اور کام کے معیار کو بھی برقراررکھاجانا چاہیئے۔اس موقعہ پر علاقے کے ایک عوامی وفد نے اینمل ہسبنڈری سینٹر کے قیام کا مطالبہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے لوگوں کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیا

جعلساز کی شناخت کیلئے تعاون طلب

سرینگر//پولیس نے مشتبہ دھوکہ باز کی شناخت کیلئے عوام الناس سے تعاون طلب کیا ہے۔ نور عالم کمار ولد عبدالرزاق ساکنہ دانپورہ برین نشاط نے پولیس اسٹیشن نشاط میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ نامعلوم نوجوان نے یکم اگست کو جموںوکشمیر بینک اے ٹی ایم واقع سید رحیم صاحب میں مدد کے بہانے اُس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی جس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلساز کی تصاویر حاصل کیںگئیں۔ اگر کسی کو بھی اس جعلساز کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن نشاط کے فون نمبر 9596770854پر رابط قائم کر سکتا ہے۔  

دکاندار پر جرمانہ عائد

 سرینگر//لیگل میٹرلوجی محکمہ نے صورہ میں ایک دکاندار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3000ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔محکمہ کو ایک صارف کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ مذکورہ دکاندار سکول وردی کو اضافی قیمت وصول کررہا ہے۔شکایت ملنے کے بعد لیگل میٹرلوجی محکمہ نے صورہ میں90فٹ پر واقع دکان کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے پایا کہ مذکورہ دکاندار سکول وردی قیمت کی لیبل کے بغیر فروخت کررہا ہے ۔چنانچہ محکمہ نے مذکور دکاندار سے 3000روپے جرمانہ وصول کیا۔  

ایس ایم سی کمشنرکا خانقاہ معلی کا دورہ

سرینگر// حضرت شاہ ہمدانؒکے ایام عرس مبارک کی تقاریب کے سلسلے میں زائرین کو سہولیات بہم رکھنے کی خاطر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پیرزادہ حفیظ اللہ شاہ نے منگل کو تاریخی خانقاہ معلی کا دورہ کیا اورافسروں پر زور دیا کہ علاقہ میں صحت و صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے علاقہ میں سڑیٹ لائٹوں کی فوری مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے متعلقہ ملازمین کو ہدیات دی کہ عرس کے ایام کے دوران زائرین کی سہولت کیلئے امدادی کیمپ لگائے جائیں جبکہ چوبیسوں گھنٹے صفائی ستھرائی عمل میں لائی جائے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرزادہ حفیظ اللہ شاہ نے سوموار کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالا ۔    

بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں سیکرٹری کے عہدے پر کے اے ایس آفیسر کی تعیناتی

  سرینگر //کے اے ایس افسر کو بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا سیکریٹری مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف سومور کو ملازمین نے احتجاج کیا اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے ملازمین جن میں افسر ایسوسی ایشن ،نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور ٹکنوکریٹ یونین سے وابستہ ملازمین نے بمنہ بورڈ آفس کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے کرتے ہوئے سرکار سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ معلوم رہے کہ ریاستی سرکار نے سنیچر کو سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کر کے متعدد  کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے ۔ اس بیچ سرکار نے سپیشل سکریٹری ہائز ایجوکیشن ریاض احمد کو تبدیل کر کے سیکرٹری بورڈ آف سکول ایجوکشن مقرر کرنے کا فیصلہ لیا تاہم اس فیصلے پر بورڈ ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں بورڈ قوانین کے قائدو ضوبط کے تحت یہ تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔جنرل ای

دوشیزہ کے اے ٹی ایم کاغلط استعمال کرنے کامعمہ

  سرینگر//پولیس نے ایک لڑکی کااے ٹی ایم چرانے اوراُسکے اکائونٹ سے14ہزارروپے نکالنے والے ایک جعلسازنوجوان کودھرلیا۔20جولائی کوکسی نامعلوم شخص نے ایک دوشیزہ کا ATMکارڈ کاغلط طورپراستعمال کرکے بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین سے دومرتبہ 14ہزارروپے کی رقم نکال لی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ شخص نے پہلے4ہزارروپے اورپھرمزید10ہزارروپے اے ٹی ایم سے نکالنے میں کامیابی پائی ۔اس سلسلے میں نگہت پروین دخترحکیم احمدساکنہ لال بازارنے پولیس تھانہ مائسمہ میںشکایت درج کرادی ۔جس کے بعدپولیس نے نامعلوم مجرم کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر26/2018کے تحت کیس درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعدپولیس نے مجرم کی شناخت کرنے میں کامیابی پائی اوردھوکہ دہی کے تحت دوشیزہ کے اے ٹی ایم کاغلط استعمال کرکے 14ہزارروپے ہڑپنے والے مجرم طفیل احمدشیخ ولدعبدالغنی شیخ ساکنہ

۔ 35اے کی حفاظت کیلئے اتحاد کا مظاہرہ ضروری

 سرینگر// حلقہ انتخاب عید گاہ (کنہ مزار نوا کدل) میں کل نیشنل کانفرنس کا یک روزہ کنویشن منعقد ہوا ۔جس میں این سی کے مرد و زن ورکران نے شمولیت کی ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈروں علی محمد ساگر ،مبارک گل،مصطفے کمال اور ناسر اسلم وانی نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انفرادیت ختم کرنے کیلئے چاروں طرف سے دشمنوں کے وار جاری ہیں اور ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپسی اختلافات اور نظریات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد و اتفاق کا مسلسل مظاہرہ کرنا ہوگا۔علی محمد ساگر نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر عوام کے ساتھ ساتھ یہاں کی سیاسی جماعتوں کو تمام اختلافات اور رنجشیں بالائے طاق رکھ کر میدانِ کارزار میں متحد ہوکر دفعہ35Aکے دفاع کیلئے صف آراء ہونا چاہئے۔ ناصر اسلم وانی نے کہاکہپی ڈی پی نے حکمرانی کرکے ریاست کو بگاڑ دیا،نہ صرف غلط پالیسیوں سے حالات کو ابدتر بنا ڈالا بلکہ لوٹ کھسوٹ میں بھی کوئی کثر ب

ٹھیکیداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز

   سرینگر//8 کروڑ روپے کے قریب واجب الادا رقومات کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹھیکیداروںنے احتجاج کرتے ہوئے سپورٹس کونسل کے دفتر پر پھر تالہ چڑھایا۔احتجاجی ٹھکیداروں نے کہا کہ قریب 3سال سے ان کے قریب8 کروڑ روپے کی واجب الادا رقومات جموں اینڈ کشمیر سپورٹس کونسل کے پاس رکی پڑے ہیں جس کو واگزار کرنے میں حکومت لیت لعل سے کام لے رہی ہے ۔ٹھکیداروں کے سپورٹس کونسل ڈویژن کے صدر محمد اظہر نے الزام لگایا سپورٹس کونسل کے سیکریٹری وحید پرہ نے ان رقومات کی فوری ادائیگی کی اگرچہ یقین دہانی کرائی تھی تاہم یہ صرف زبانی خرچ ہی ثابت ہوا۔سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈارنے بتایاکہ ٹھیکداروں نے بنکوں سے قرضہ لینے کے علاوہ گھر کی املاک اور جائداد گروی رکھ کر مذکورہ محکمہ میں کام کیا ہے لیکن اب رقومات کی ادائیگی کے لئے حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے گو

مزید خبریں

اونتہ بھون میں نقب زنی سرینگر//اونتہ بھون میں چوروں نے جنید یاسین شاہ کے مکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان اڑالیا۔ پولیس کے مطابق مکان مالک کنبہ کے ہمراہ بنگلور گئے ہیں اور مکان پوری طرح سیتالہ بند تھا ۔چوروں نے گھر میں موجودقیمتی سامان اڑا کر مکان کے کچھ حصے کی توڑ پھوڑ بھی کی۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا۔   نئے ایس ایم سی کمشنرنے عہدہ سنبھالا سرینگر// پیرزادہ حفیظ اللہ شاہ نے سوموار کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالا اور کارپوریشن کے سنٹرل آفس کرن نگر میں آفیسران اور ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی ۔اس موقعہ پر نئے کمشنر نے ایس ایم سی کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ماتحت افسروں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ،نکاسی آب او

سرینگر کے مضافاتی علاقوںمیں امسال عسکریت پسندوں کی کارروائیاں

سرینگر// سرینگر میں امسال ایک مرتبہ پھر جنگجوئوں نے اپنی موجودگی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف فدائین حملہ کیابلکہ دیگر عسکری کاروائیاں بھی جاری رہی جبکہ فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان خونریز تصادم آرائی بھی ہوئی۔ 6فروری کو سرینگر کے صدر اسپتال میں نا معلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی،جس کے دوران2پولیس اہلکار ہلاک ہوئے،جبکہ لشکر جنگجو نوید جاٹ عرف ابو حنظلہ،جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال لایا گیاتھا،فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ 13فروری کو شہر کے کرن نگر علاقے میں فدائین کی طرف سے سی آر پی ایف کیمپ پر ناکام حملے کے بعد نزدیکی عمارت میں محصور ہوئے۔30گھنٹوں تک جاری رہنی والی یہ جھڑپ14فروری کو ختم ہوئی، جس میں2جنگجو جان بحق جبکہ ایک اہلکار ہلاک اور پولیس کانسٹبل زخمی ہوا۔ 5مئی کو سرینگر میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں3جنگجو جاں بحق ہوئے،جن کی شناخت شوکت احمد ٹاک ساکن پنجگام

بٹہ مالو جھڑپ کا اثر سنڈے مارکیٹ پر

سرینگر // بٹہ مالوجھڑپ کی وجہ سے سنڈے مارکیٹ میں گاہکوں کا رش نہ ہونے سے چھاپڑی فروشوں کی تجارت اثرانداز ہوئی۔ شہر کے بٹہ مالو علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ کے پیش نظر جہاں انٹر نیٹ سہولیات شہر میں اتوار کی صبح سے ہی معطل کر دی گئیں وہیں مسافروں کا رش بھی بازار وںمیں دیکھنے کو نہیں ملا ۔چھاپڑی فروشوں نے ہر اتوار کی طرح معمول کے مطابق ریڑیاں اورچھاپڑیاں لگائی تھیں تاہم اُن کا کہنا ہے کہ جس طرح باقی اتوار کو گاہکوں کا بھاری رش ہوتا تھا اُس طرح آج وہ رش نہیں تھا ۔پولو ویو سے لیکر گھنٹہ گھر تک سنڈے مارک میں تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں تھیں ۔بسکو سکول کے سامنے بچیوں کے ملبوسات فروخت کر رہے ایک چھاپڑی فروش محمد رمضان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار کو صبح سے شام تک اُس نے صرف 800وپے کی سیل کی ہے جبکہ گذشتہ اتوار کو اُس نے 4 ہزار روپے کمائی کی ۔پریس کالونی کے باہر چھاپڑی لگا

جڈی بل میں نیشنل کانفرنس کا ورکروں کاکنونشن

سرینگر //نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدللہ کے سیاسی صلاحکار تنویر صادق نے اتوار کو جڈی بل میں ورکروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 35Aبھارتی آئین میں شامل ہے اور اُس کو کسی بھی صورت میں ہٹایا نہیں جا سکتا اور نہ کوئی ترمیم لائی جا سکتی ہے۔تنویر صادق نے کہا ’ہم سب آخری سانس تک اس دفعہ کے دفاع کیلئے لڑیں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ اگر 35A میں کوئی ترمیم لائی گئی تواُس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔تنویر صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارق عبداللہ نے ریاستی عوام کے جذبات کی عکاسی کی ہے اور ہمیں ریاست کے خصوصی درجہ کو اپنا خون دے کر بھی بچانا پڑے تو ہم وہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 35Aکے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی تو پوری ریاست میں اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے ۔تنویر صادق نے مزید کہاکہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کب تک ریاست

گجربکروال طبقہ کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر//گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی کارکن طالب حسین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے طالب حسین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصورہیں اور انہیں جان بوجھ کر فرضی کیس میں پھنسایا جا رہا ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ طالب حسین رسانہ کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میںمتاثرہ بچی کیلئے انصاف کی لڑائی لڑنے میںاہم کردار ادا کررہے ہیںاور اس لئے انہیں ایسے کیسوں میں پھنسایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی آواز کو ہمیشہ کے لئے دبایا جائے ۔مظاہرین میں شامل ایک بزرگ شخص نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ طالب حسین جموں کے مسلمانوں کے خلاف ہو رہی زیادتیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والا نہایت ہی شریف اور ایماندار شخص ہے جس کوفرضی کیسوں میں ملوث ٹھہرا کر بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ اور آئی جی پولیس جموں

سینئر کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے سپورٹس کونسل دفتر پر تالا چڑھایا

رینگر//3برسوں سے واجب الادا رقومات کی واگزاری کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے سینئر کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے بخشی سٹیڈیم میں جموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے دفتر پر تالا چڑھایا۔ سینئر کنٹریکٹریس کارڈنیشن کمیٹی کاکہنا ہے کہ قریب 3سال سے ان کی رقومات جموں اینڈ کشمیر سپورٹس کونسل کے پاس واجب الادا ہیں جس کو واگزار کرنے میں حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سپورٹس کونسل کے سابق سیکریٹری وحید پرہ نے واجب الادارقومات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم یہ صرف زبانی خرچ ہی ثابت ہوا۔اس موقعہ پر سینئر کنٹریکٹریس کارڈنیشن کمیٹی  کے ترجمان محمد اشرف لنکر نے کہاکہ ’’گذشتہ3برسوںسے قریب ساڈھے 7 کروڑ کی رقم سپورٹس کونسل کے پاس واجب الادا ہیں جس کے لئے ٹھیکیداروں نے ای ٹینڈرنگ کے بعد قلیل قیمتوں پر کام کیا ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ&r

محکمہ بلدیہ کے ڈیلی ویجروں کا احتجاج

سرینگر//اربن لوکل باڈیز کے ڈیلی ویجر کنسالڈیٹ و صفائی کرمچاریوں نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مستقلی کی مانگ کی ہے۔اربن لوکل باڈیز کنسالیڈیٹ ایمپلائز یوناٹیڈ فورم کے بینر تلے منعقد ہوئے احتجاجی مظاہرے میں وادی کے تمام میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں میں کام کر رہے ہزاروں ڈیلی ویجرکنسالیڈیٹ وصفائی کرمچاریوں نے شرکت کرتے ہوئے ایس آر او64کے تحت مستقلی کی مانگ دہرانے کے ساتھ ساتھ واجب الادا تنخواہوں کی فوری واگزاری کا مطالبہ بھی کیا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب طبقہ کے ملازمین سخت مصائب و مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور قلیل اجرتوں کی وجہ سے اہل وعیال کی کفالت اور بچوں کو تعلیم بھی نہیں دے سکتے ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ8سے15برسوں سے تن دہی اور ایمانداری سے وہ ڈیوٹی انجام دیکر میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کو احسن طریقے سے چلانے میں اپنا رول نبھا رہے ہیں تاہم

معروف امن کارکن گور مہر کور کی تصنیف کی اجرائی

سرینگر//دہلی یونیورسٹی کی طالبہ اور معروف امن کارکن گورمہر کور کی کتاب’’آزادی کے چھوٹے کام‘‘ کا سرینگر میں ایک تقریب کے دوران کتاب کے کچھ مندرجات پڑھ کرسنائے گئے جبکہ گورمہر کور نے پہلی مرتبہ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔ تقریب میں طلاب،صحافیوں اور فنکاروں کی ایک اچھی تعداد موجودتھی،جنہوں نے گورمہر کور کے ادبی خیلات کی سراہنا کی۔ گورمہر کور کے ہمراہ معروف کارکن شہلا رشید بھی موجودتھی ۔گورمہر کور نے اپنی کتاب’’آزادی کے چھوٹے کام‘‘(سمال ایکٹس آف فریڈم) کا آخری باب بھی پڑھا،جو کشمیر سے متعلق ہے۔گورمہر کور نے کتاب کا آخری باب کشمیر کے کپوارہ ضلع کے بارے میں تحریر کیا ہے جہاں پر ان کے والد کی موت واقع ہوئی تھی اور کتاب کے مطالعہ کے بعد ہی کوئی اس فیصلے کی وجہ سمجھ سکتا ہے۔کتاب کے کچھ مندجات پڑھنے کے بعد کشمیری نوجوانوں اور