تازہ ترین

سرینگر کو ’’سمارٹ سٹی‘‘ کی فہرست سے ہٹانے کیلئے سازشیں رچانے کا الزام

سرینگر// بلدیاتی ادارے سرینگر مونسپل کارپوریشن پرشہر کی شان و شوکت کو دائو پر لگا نے کا الزام عائد کرتے ہوئے تاجروں،ٹرانسپوٹروں ،  تعمیراتی ٹھیکیداروںاور صنعت کاروں نے یک آواز میںکہا کہ سرینگر کو ’’سمارٹ سٹی‘‘ کی فہرست سے ہٹانے کیلئے سازشیں رچائی جا رہی ہیں۔سرینگر میں تجارتی اتحاد کشمیر اکنامک الائنس اوسینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر پر الزام عائدکیا کہ ایک گھنٹے کی بارش نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی بار شہر کو غرقاب کیا،جس کی وجہ سے تاجروں اور تجارتی برادری کو کافی نقصان ہوا۔کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے کہا کہ سیلاب کے بعد سرینگر کی بیشتر نکاس آب کی نالیوں میں ٹھوس کوڑا کرکٹ جمع ہوا پے اور رواں سال کے دوران ایک بھی ڈرین کی صفائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انکا کہنا تھا کہ

۔35 اےکا دفاع: حیدر پورہ میں حریت(گ) کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر// ریاست جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو مسخ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں کے خلاف حریت (گ)کی طرف سے حیدرپورہ چوک میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مولوی بشیر احمد عرفانی، نثار حسین راتھر، محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی، حکیم عبدالرشید، خواجہ فردوس وانی، سید محمد شفیع، حاجی قدوس، سید امتیاز حیدر، شکیل احمد بٹ، عمران احمد بٹ، عبدالرشید ڈار، محمد حنیف ڈار، محمد شفیع پیر، عبدالحمید اِلٰہی اور ارشد حسین بٹ کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ حریت راہنماؤں نے دفعہ 35-Aاور دفعہ 370کی منسوخی کو تحریک حقِ خودارادیت کی ہئیت تبدیل کرنے کی ایک گہری چال قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حریت بھارت کی سیاسی، معاشی اور تہذیبی جارحیت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام ونامراد بنانے کے لیے ایک مضبوط ومربوط عوامی اتحاد کے ساتھ ہر سطح پر مزاحمت اور مدافعت کرنے کی وعدہ

چرچ لین میں قائم گورنر کے شکایتی سیل میں 6,376 شکایات درج

سری نگر//عوامی شکایات کے نپٹارے پر زور دیتے ہوئے گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولہ نے کل مختلف محکموں میں اندرونی نگرانی کے نظام میں شفافیت لانے اور ا سے استحکام بخشنے کے لئے ہدایات دیں۔اُمنگ نرولہ نے ان باتوں کا اظہار چرچ لین میں قائم گورنر کے شکایتی سیل میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری کے سپیشل سیکرٹری شیخ ارشد ایوب اور 12سرکاری محکموں کے نوڈل افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ میں ایک مستحکم شکایتوں کے ازالے کے نظام کی موجود گی میں لوگوں کو گورنر کے شکایتی سیل میں اپنی شکایات درج کرنے کی ضرورت نہیں پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ کے اندرونی شکایتوں کے ازالے کے نظام میں مزید بہتر ی لانے کی ضرورت ہے جس کی بدولت لوگوں کے مسائل اور مشکلات دور کرنے میں سرعت لائی جاسکتی ہے اور ریاست میں سرکاری کام کاج میں بھی بہتری لائی جائے گی۔اس موقعہ

گلسر اور خوشحال سرکی شان رفتہ کیلئے 78 کروڑ روپے کاڈی پی آر تیار

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کہا ہے کہ سرکار دارالخلافائی شہر کے شمال میں واقع گلسر اور خوشحال سر جھیلوںکی شانِ رفتہ بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہارکل ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران دیں جس میں گلسر اور خوشحال سر جھیلوں کی شانِ رفتہ بحال کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یو ای ای ڈی نے ان دونوں جھیلوںکی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے پہلے ہی 78کروڑ روپے کا ایک ڈی پی آر تیار کیا ہے۔صوبائی کمشنر نے لائوڈا ،سکاسٹ اورڈیپارٹمنٹ آف ارتھ سائینسز کشمیر یونیورسٹی کو گلسر اور خوشحال سر کا مشترکہ سروے کرنے اور خصوصی سفارشات اورسیٹلائٹ فوٹوز کے ساتھ ڈویژنل کمشنر کے دفترمیں پندرہ دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میںآگے کی کارروائی کی جاسکے۔    

ناتھ پورہ پارم پورہ میں سڑ ک کی حالت ناگفتہ بہہ

 سرینگر//ناتھ پورہ پارم پورہ سرینگر میں ایک کلو میٹر سڑ ک کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق خستہ حال سڑک کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ساتھ طلاب اور مریضوںکو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معمولی بارش سے سڑک پرموجودکھڈوں میں پانی بھرجاتاہے جس کی وجہ سے سکولی طلباء سکول پہنچنے میں دشواری پیش آتی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑ ک کی فوری تعمیرو تجدید کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔ (سی این ایس)    

سونہ وار علاقے کے معاملات فوری طور حل کئے جائیں

سرینگر//مختلف معاملات کے تعلق سے سونہ وار علاقے کی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو عوام کی راحت رسانی کے لئے یہ سارے معاملات فوری طورحل کرنے کی ہدایت دی ہے۔صوبائی کمشنر نے سونہ وار علاقے کے مختلف معاملات کاجائزہ لینے کے دوران یہ ہدایات دیں۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ سونہ وار سے پانتہ چھوک سڑک کی انتہائی خستہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔جی پی پنت ہسپتا ل کے پاس سوریج اورڈرنیج کا مسئلہ بھی پید ا ہوتا ہے۔صوبائی کمشنر نے بیکن انجینئروں اوردیگر متعلقہ آفیسران کو سونہ وار سے پانتہ چھوک سڑک کی فوری مرمت وتجدید کرنے اورمیکڈم بچھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کو کام کی نگرانی کر

پیٹ کے کیڑوں سے نجات ، ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار میں مہم کا افتتاح

سرینگر//نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کی مناسبت سے پرنسپل سیکریٹری صحت وطبی تعلیم پون کوتوال نے کل آڈیٹوریم ہال گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار میں مہمان خصوصی کے طور پر نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کاافتتاح کیا۔ ریاست میں 52لاکھ کے قریب بچوں کو ڈی ورمنگ ٹکیاںکھلائی جائیں گی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایک سے 6سا ل تک کی عمر کے بچوں کوآنگن واری مراکز میں ٹکیاں کھلائی جائیں گی جب کہ 6سال سے زیادہ کی عمر کے بچوں کو سکولوں،یتیم خانوں اورمدرسوںمیں ٹکیاں دی جائیںگی ۔  

حضرت سید محمد امین اویسی منطقی ؒ کا عرس

سرینگر//این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے عرس مبارک حضرت سید محمد امین اویسی منطقیؒ ( جامع اول ،عالی کدل)کے پیش نظر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زائرین کی سہولیات کیلئے تمام تر اقدامات خاص کر بغیر خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عقیدت مندووں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔