تازہ ترین

۔15اگست کی آمد آمد۔۔شہر میں چیکنگ کا سلسلہ شروع

  سرینگر//15اگست کی آمد کے ساتھ ہی پولیس اور فورسز نے شہر سرینگر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے کل اونتہ بھون صورہ میں جنگجوؤں مخالف آپریشن عمل میں لاکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔محاصرے کے دوران جہاں فورسز نے مکانوں کی تلاشی لی وہیں دکانداروں کے علاوہ راہ گیروں سے پوچھ تاچھ کرکے ان کے شناختی کارڈ چک کئے گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیااورکسی بھی فرد کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔بعد میں فورسز نے محاصرہ اٹھالیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔اس دوران چھتہ بل علاقہ کے باغیاث ، مغل محلہ اور چھانہ محلہ میں کل اچانک فورسز اہلکار نمودار ہوے اور گلی کوچوں میں چکر لگائے ۔دریں اثناء15اگست  کے پیش نظرسول لائنز ،بائی پاس اور سرینگر کے مضافات میں پولیس وفورسز کی گشت بڑھا

خاندانی بہبوداورمحکمہ پشو و پالن کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

  سرینگر// محکمہ خاندانی بہبود میں کام کرنے والے ملازمین اورمحکمہ پشو و پالن کے کیجول لیبروں،نیڈ بیس ورکروں،صفائی کرمچاریوں اورچوکیداروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بدھ کوپرتاپ پارک میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔محکمہ پشو و پالن کے عارضی ملازمین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے2014سے بند پڑی تنخواہوںکو واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے بتایا کہ وہ دن رات پولٹری ،جنگلی علاقوں اورمحکمہ کے مختلف دفاتر اور مراکز پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیںتاہم 4برسوں سے انہیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید سے قبل ہی ان کی واجب الادا تنخواہیں واگذار کی جائیںاور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی ۔یونین کے صدر یاسر نائکو نے بتایاکہ ایس آر او 520میں سبھی محکموں میں لاگو کیا گیاتاہم محکمہ انیمل ہسبنڈری کے کیجول لیبروں اور نیڈ بیس ورکروں کو

ممبر اسمبلی عیدگاہ خورشید گنائی سے ملاقی

 سرینگر//ممبر اسمبلی عید گاہ مبارک گُل نے کل یہاں گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی سے ملاقات کر کے اُن کے حلقے سے جُڑے مختلف معاملات اُن کی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے صلاحکار کو حلقے میں سڑکوں پر تار کول بچھانے کے کام کو جلد شروع کرنے ، دریائے جہلم کی جاذبیت کے پروگرام میں سرکار کی مداخلت اور اری گیشن کنالوں میں معقولیت لانے سمیت حلقے کے دیہی علاقوں میں اری گیشن پمپ نصب کرنے پر زور دیا ۔ ممبراسمبلی نے حلقے میں مختلف پلوں کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے کی بھی مانگ کی ۔ صلاحکار نے جائیز مطالبات پر جلد کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔   

سرینگر میں بھاجپاضلع عہدیداروں کا اجلاس

   سرینگر//بلدیاتی انتخابات میں بہتر نتائج کی حصولیابی کیلئے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ وادی میں لوگ چاہتے ہیں کہ بی جی پی قیام امن اور ترقی کیلئے برسر اقتدار آئے۔سرینگر میں بھاجپا کے ضلع صدور،ضلع سیکریٹریوں اور شمالی،جنوبی اور وسطی کشمیر کے پارٹی انچارجوں سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے بھاجپا پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے،اور اب وقت ہے کہ لوگوں کی امیدوں پر پارٹی کھری اترے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے دوران بھاجپا ایک آواز بن کر ابھرے گی۔  

نکاسی پانی کا ناقص نظام ،نوپورہ صفا کدل کے لوگ پریشان

  سرینگر // نوپورہ صفاکدل زیر زمین ڈرنیج سسٹم جام ہونے کے سبب گندہ پانی رابطہ سڑک پر جمع ہو نے کے سبب لوگوںکو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل تعمیر کی گئی زیر زمین ڈرین جام ہو نے سے پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی ہے اوربارشوں کے دوران ڈرین جام ہونے سے گندہ پانی سڑک پر جمع ہونے سے مکینوں اور طلاب کوعبور ومرور میں سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کافی گنجان ہے اوربارشوں کا پانی صحنوں میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن جاتا ہے جبکہ معمولی بارشوں کی وجہ سے یہ علاقہ میں کئی کئی دنوں تک یہ پانی پھر باہر نہیں نکلتا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں نئی ڈرین تعمیر کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔  

راجباغ میں محکمہ صحت عامہ کے دفتر میں آتشزدگی کا معاملہ

 سرینگر//پی ایچ ای، اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے کل صحت عامہ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے چیف انجنیئروں کے راجباغ سرینگر میں قائم دفاتر کا اچانک دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائیزہ لیا۔انہوں نے افسروں اور اہلکاروں کو لگن اور تندہی کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ان دفاتر میں التواء میں پڑے عوامی اہمیت کے معاملات فوری طور  نمٹانے کی ہدایت دی۔ سیکرٹری موصوف نے صحت عامہ محکمہ کے راج باغ دفتر میں پیش آئی آگ کی واردات پر تشویش کا اظہار کیا اس واردات میں دفتری ریکارڈ کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات کا عمل مکمل ہونے تک متعلقہ ملازم کو معطل کرنے کے احکامات دیئے۔  

حضرت شاہ ہمدانؒ کے عرس پر انتظامات کی اپیل

   سرینگر// ریاست کے طول و ارض میں بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کے 653ویں عرس مبارک کی تقاریب نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہونے جارہی ہیں۔ اِس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں خطمات المعظمات، درود اذکار اور مولود خوانی کی مجلس نمازِ عصر تا نمازِ مغرب منعقد ہونگے اور نمازِ مغرب سے نمازِ عشا ء تک مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے انتظامیہ اور وقف بورڈ سے سے ایام متبرکہ کے دوران زائرین کیلئے تمام سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی۔