تازہ ترین

مزید خبرں

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

محکمہ پی ایچ ای کا پانی کے منصفانہ استعمال پر زور

 مشکلات کو حل کرنے کیلئے ٹول فری نمبر قائم 

سرینگر//محکمہ پی ایچ ای نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔محکمہ نے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سکینڈوں ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بیس سکینڈوں تک ہاتھ دھونے کے دوران نل بند کرنے سے دو لیٹر پانی کو بچایا جاسکتا ہے اور اس احتیاط سے پانچ افراد پر مشتمل ایک کنبہ روزانہ سو لیٹر پانی بچاسکتا ہے۔ایڈوائزری میں ذمہ دار شہریوں سے نل کے پانی کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے احتیاطی اقدامات سے اُن ہیلتھ ورکروں اور طبقوں کے لئے بھی پانی کی دستیابی یقینی بن جائے گی جو کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے جی توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی کی سپلائی کے تعلق سے شکایات اور مسائل کے سلسلے میں لوگ پی ایچ ای کے ٹول فری نمبرات 1800-180-7045 کے علاوہ 9419186479( جموں ) اور 0194-2477207(کشمیر) پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
 

 لولاب میںناصاف پینے کا پانی سپلائی 

سرینگر //وادی لولاب کے کئی علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ۔ورنو ، شاہ آباد اور دیور لالوب علاقوں کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے پینے کیلئے جو پانی سپلائی کیا جارہا ہے وہ ناصاف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کو فلٹرکئے بغیر ہی ان علاقوں میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے سپلائی کیا جاتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناصاف پانی پینے کے باعث لوگ خاص طور پر بچے مختلف بیماریوںکا شکار ہیں۔ اس ضمن میںمتعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سی این آئی
 

بیلو راجپورہ فورسز کیمپ پر فائرنگ

واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ اور تلاشیاں 

شاہد ٹاک
 
شوپیان // بیلو در گنڈ راجپورہ پلوامہ میں قائم فورسز کیمپ پر مشتبہ جنگجوئوں نے جمعرات کی شب حملہ کیا تاہم کوئی نقصان نہیں  ہوا۔ بیلو راجپورہ میں قائم 183بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر جنگجوئوں نے قریب ساڑھے سات بجے فائرنتگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ تاہم بعد میں جنگجو تاریخی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔ فورسز نے واقعہ کے بعد ارد گرد علاقوں کی ناکہ بندی کی اور کئی باغات کی تلاشی لی۔تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ 
 

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

سرینگر //سرینگرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاجی غلام رسول گنائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے۔موصوف اقبال انسٹی ٹوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی کے والد اور ہیونس ایجوکیشنل انسٹی ٹوٹ سیر جاگیر سوپور کے چیئرمین بشیر احمد کے والد نسبتی تھے ۔ موصوف علاقے میں ملنسار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی تھے اور ان کی خدمات کو علاقے کے لوگ کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ موصوف ایک عالم دین تھے ،جنہوں نے اپنی پوری زندگی ایک سچے مسلمان کی طرح گذاری ۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی اور سوگواران کو یہ صدمہ پرداشت کرنے کی دعا کی۔