تازہ ترین

ٹنگمرگ اور بیروہ کے بیشتر علاقے برقی رو سے محروم

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // ٹنگمرگ کے بیشتر دیہات برقی رو سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقا می آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مین بازار ٹنگمرگ ، حاجی بل ، زرن ، دوبی ون ، چھاندل وانی گام ، بدرکوٹ ،کالہ ہامہ دارہامہ ،رانگواری ،تمبر ہامہ،غنی بابا اور دارکشی کے علاوہ کئی دیہات کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوںسے ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں متعلقہ محکمہ کے شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ انہو ں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیںفوری طور بجلی سپلائی فراہم کی جائے ۔ادھر کھاگ بیروہ اور آریزال میں بجلی کی شدید قلت ہے اور عوام گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھاگ،بیروہ اور آریزال رسیونگ اسٹیشنوں سے صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقے شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ تشویشناک صوتحال میں بجلی کی عدم دستیابی سے ہمارے بچوں کے تعلیمی کیرئیر پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کٹوتی کا سلسلہ اکتوبر کے مہینے سے شروع ہوگیا جو ابھی بھی جاری ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بجلی بلیں باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے سپلائی یقینی بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں۔