تازہ ترین

لاک ڈائون : سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بر دار گاڑیوں کی آمد و رفت

مسافر گاڑیوں پر پابندی کا نفاذ سختی سے جاری

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 بانہال// محمد تسکین//لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بردار گاڑیوں کی کی آمدورفت جمعرات کو بھی جاری رہی جبکہ مسافر گاڑیوں پر پابندی کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ کورو ناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدام کے تحت جاری لاک ڈائون کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر صرف مال بردار ٹرکوں کی قلیل تعداد ہی نظر آرہی ہے۔ ضلع رامبن کے ہالہ ، دھندراٹھ، راجگڑھ ، نیل ، مہو منگت ، چاپناڑی وغیرہ علاقوں کے لوگوں نے فون پر کشمیر عظمی کو بتایا کہ اُن کے علاقوں میں مسافر گاڑیوں پر سخت بندش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت سے نمٹنے کیلئے ضلع رامبن کے مذکورہ علاقوں تک ایس آر ٹی سی سروس چلانا بہت ضروری ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔