تازہ ترین

سعودی عرب میں دوسری موت

26 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

ریاض//سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد 900 سے متجاوز ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والی شخص کی عمر 46 سال تھی۔انھوں نے مزید 133 متاثرین کی تصدیق کی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے منگل کو کرونا وائرس سیایک غیرملکی کی موت کی تصدیق کی تھی۔اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ سوموار کی شب جان کی بازی ہار گیا تھا۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت میں پھیلنے سے روکنے کے لیے سوموار کی شب سے گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور بدھ کو تین شہروں مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور الریاض میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ملک میں شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک نافذ اس کرفیو کے دوران میں دارالحکومت الریاض اور دوسرے شہروں میں منگل کی شب بھی بڑی شاہراہیں سنسان نظرآ رہی تھیں اوربعض علاقوں میں ایک طرح سے تو ہْو کا عالم تھا۔