تازہ ترین

رام بن ضلع میں ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کوسختی سے جاری رہا تاہم ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا ۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران لازمی سہولیات کومیسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ نہ کریں اور بچوں کو دکانوں اور ہسپتالوں میں اپنے ساتھ نہ لائیںاورنہ ہی بزرگوں کو باہر آنے دیں ۔