تازہ ترین

کورونا وائرس کے پھیلائو میں مزید تیزی آگئی

۔17ہزار سے زائد ہلاک

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 متاثرین تعداد 4لاکھ جاپہنچی ،اٹلی کے بعد سپین نیا مرکز 

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی//دنیا کے بیشترممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس۔کووڈ 19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 16 ہزار462 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 3 لاکھ 75 ہزار643 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہیتاہم ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 74بیرون ممالک سے واپس لوٹے ۔چین میں 81,093 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریباتین ہزار دوسو ستّرافراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اسپین کی ہے ۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2311 ہو گئی ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر35,136 ہو گئی ہے ۔اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6077ہوگئی ہے ۔اٹلی میں سویلین سیکورٹی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 601افراد کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3780نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63927ہوگئی ہے ۔چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی،ایران،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1812 ہو چکی ہے جبکہ 23 ہزار49 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے ۔جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 111 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8961 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 557افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 ہزار،847 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ فرانس بھی اس وائرس کی شدید زدمیں ہے اور یہاں اب تک 860 افرادکی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے جبکہ 19 ہزار،856 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اب تک 335، ہالینڈ میں 213، جرمنی میں 123، سوئٹزرلینڈ میں 118، بیلجیم میں 88، جاپان میں 42، انڈونیشیا میں 49، فلپائن میں 33 اور سویڈن میں 25کے علاوہ دیگر ممالک مثلا عراق میں 23، کینیڈامیں 21، برازیل میں 25، الجیریا اور ترکی میں 37،، ایکواڈورمیں 14، مصرمیں آٹھ، آسٹریلیا، ہندوستان، سات سات،ناروے میں نو، یونان17 اور ڈنمارک میں 13، پرتگال میں 14، آسٹریامیں 7، ملیشیامیں 14،ڈنمارک 24،لکسمبرگ میں آٹھ،ور کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز)،پولینڈ اور مصر میں آٹھ آٹھ،، ہنگری سات، اور لبنان، تھائی لینڈ،میکسیکو، ارجنٹائنا،مراقش میں چار چار، پیرو،رومانیہ میں پانچ پانچ،آئر لینڈ میں چھ، سلووانیہ، ڈومینیکن ریپبلک، بلغاریہ،تیونیشیا،یوکرین اوربنگلہ دیش میں تین تین،چلی، تھائی لینڈ، بحرین،کولمبیا، آرمینیا،کوسٹاریکا، موریسس، سنگاپور اور یواے ای میں دودو، اسرائیل،چیک جموریہ،فن لینڈ،آئس لینڈ روس،کروشیا، کولمبیا،سلوواکیہ، لتھووانیہ، بوسنیا اور ہرزے گوینا، سائپرس اوع مالدووا، آذربائیجان، گیبون، پراگوے، پورٹیریکو، افغانستان، کیوبا، نائھیریا، گھانا،گوائٹے مالا،گیانا، جمائیکا، کانگو سائمن آئس لینڈ، زمبابوے زامبیا اورسوڈان میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔پاکستان میں اب تک 873 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس سے متاثر چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔بنگلہ دیش میں ابھی تک 33لوگوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ تین افراد کی موت ہو چکی ہے ۔