تازہ ترین

اگلے مالی سال کیلئے جموں کشمیر کا بجٹ

راجیہ سبھا میں 1لاکھ کروڑروپے کو منظوری

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

مانیٹرنگ ڈیسک
سرینگر//پارلیمنٹ میں پیر کو مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پر مشتمل 2020.21مالی سال کا میزانیہ منظور کیا گیا۔ایوان بالا میں منظوری کے بعد اس کوایوان زیریں کیلئے روانہ کیا گیا اور اس کو وہاں بھی منظوری مل گئی۔لوک سبھا میں جموں کشمیر کا بجٹ منظور کئے جانے کے بعد ایوان زیریں سے لداخ کا میزانیہ رایہ سبھا کو بھیج دیا گیا۔جموں کشمیر کیلئے تخمینہ جات پر مبنی بلیں لوک سبھا میں 19مارچ کو پاس کی گئی تھیں۔جموں کشمیر کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقی پرزور دیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ماہ اگست میںریاست جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرکے اس کومرکز کے زیرانتظام دوعلاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔’جموں کشمیر تنظیم نو2019‘ کے تحت سابق ریاست کی تقسیم اکتوبر2019کو عمل میں آئی تھی۔جموں کشمیر کے نئے مالی سال کیلئے1,01,428کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔حکومت نے جاری مالی سال کے آخری پانچ کیلئے الگ سے 55,317.81کروڑ روپے مختص رکھے ہیں۔لداخ کیلئے چالو مالی سال کیلئے مختص رقومات5,754کروڑ روپے ہیں۔