ایس ایم سی کی چھڑکاؤ مہم جاری | شہر میں 11مقامات پر ادویات کا چھڑکائو اور صفائی

21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(   فائل فوٹو    )

مدثر یعقوب
سرینگر//عالمگیر سطح کے وبا کرونا وائرس سے بچائو کیلئے شہر کے 11مختلف علاقوں میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جمعہ کو بھی ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔ایس ایم سی کی طرف سے گذشتہ کئی دنوں سے جہاں شہر میں سڑکوں ،پارکوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ادویات کا چھڑکائو کیا گیا تاہم کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعدجمعہ کو سرینگرمیونسپل کارپوریشن نے ان 11علاقوں میں چھڑکائو کیا جہاں کے کچھ افراد اس خاتون کے ساتھ واپس سعودی عرب سے آئے تھے جو وائرس کی شکار ہوئی ہے اور احتیاطی تدابیر کے تحت ایس ایم سی کی طرف سے کل ایسے11مقامات پر چھڑکائو کیا گیا جہاں یہ لوگ رہتے ہیں ۔متاثرہ خاتون کے ہمسفروںکے علاقوں میں ادویات کے چھڑکائو کے ساتھ ساتھ صفائی بھی کی گئی ۔ساز و سامان سے لیس مونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہران مقامات پر دن میں کئی مرتبہ ادویات کا چھڑکائو کیااور ان علاقوں میں صفائی بھی کی گئی ۔ایس ایم سی ہیلتھ آفیسر قاضی جاوید نے بتایا کہ چھڑکائو مہم کسی خاص گھر سے مکان پر نہیں کی گئی بلکہ اس پورے علاقے میں ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چھڑکائوکا مقصد شہر کو گندگی سے پاک رکھنا ہے۔
 

تازہ ترین