بارگاہِ خُداوندی میں

15 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

بخش دے ساری خطائیں سُن لے میری اِلتجا
مانگتا تجھ سے دُعا ہے ایک دل ٹوٹا ہوا
ہر طرف مایوس ہوکر آیا ہوں تیرے حضور
اب تیرا در چھوڑ کر جائے کہاں بندہ تیرا
رشتے ناتے، دوستی بے کار سب ثابت ہوئے
سب سے بڑھ کر میرے مالک ہے تیرا ہی آسرا
کس میں ہے طاقت کرے جو دُور میری مشکلیں
بن نہیں سکتا کوئی آدم کبھی مشکل کُشا
میری اُمیدیں تو غیروں سے ہی وابستہ رہیں
ورنہ ہر نعمت مجھے، تُو نے ہی کردی تھی عطا
عرض اتنی سی ہے یارب، وہ گھڑی آسان ہو
جب فرشتہ موت کا ہوگا میرے سر پر کھڑا
اندھا بنا کر روز محشر میں اُٹھانا تم مجھے
منہ دکھائوں کیا میں ہوگا سامنے جب مصطفیٰ ؐ
ہے یہ اپنی آخری خواہش میری یوں موت ہو
نام ہونٹوں پر ہو تیرا، سر ہو سجدے میں میرا
 
اے مجیدوانی
احمد نگر، سرینگر
موبائل نمبر؛9697334305

تازہ ترین