تازہ ترین

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | جموں کشمیر بنک نے پولیس فٹبال کلب کو 4 گول سے شکست دی

4 اگست 2019 (02 : 10 PM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں  اتوارکودو میچ کھیلے گئے پہلا ینگ مہاراجہ فٹبال کلب اور رحیم گرینس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ پہلے نصف حصے میں برابری پر رہا جبکہ میچ کے دوسرے نصف حصہ میں ینگ مہاراجہ فٹبال کلب نے ایک گول کرکے میچ اپنے حق میں کیا۔دوسرا میچ جموں کشمیر بنک الیون اور جموں کشمیر پولیس الیون کے درمیان کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے میچ کے شروع میںبہترین کھیل کا مظاہر کیا ۔جموں کشمیر بنک الیون کے کھلاڑی عدنان نے میچ کے پہلے نصف کے 33 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔ میچ کے دوسرے نصف حصہ کے آغاز میں جموں کشمیر پولیس الیون کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن کھلاڑیوں میں تال میل نہ بن سکا اور ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہوئی۔جموں کشمیر بینک الیون کے کھلاڑی دانش  نے 58 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔جموں کشمیر بینک الیون کے کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دانش نے اپنا دوسرا اور ٹیم کے لئے تیسرا گول کیا۔میچ کے آخری لمحات میں جموں کشمیربینک الیون نے ایک اور شاندار چال چلی جس کے نتیجے میں منیب نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو چار گول سے سبقت دلائی۔پورے میچ میں جموں کشمیر بینک الیون کی کارکردگی بہترین رہی اور اسے فٹ بال کے چاہنے والوں نے سراہا۔ جموں کشمیر بنک الیون کی ٹیم 18پوائنٹس کے ساتھ اپنے پول گروپ میں پہلے پائیدان پر پہنچ گئی۔