تازہ ترین

مچیل یاترا کی معطلی سے یاتریوں کومشکلات کا سامنا

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
 کشتواڑ// گورنر انتظامیہ کی طرف یاتریوں و سیاحوں کو وادی سے واپس بلانے کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور امرناتھ یاترا کو معطل کیا گیا تھا جس کے بعدسنیچر کی صبح مچیل یاترا کو بھی بنا کسی ایڈوائزری کے روک دیا گیا جس کے سبب یاتریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ۔ذرائع کے مطابق صبح سویرے ہی پولیس نے یاترا گاڑیوں کو ٹھاٹھری و شالیمار سے آگے مچیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی۔اس دوران تمام تر گاڑیوں کو واپس جانا پڑاجبکہ ہیلی کاپٹرسروس معمول کے مطابق چلتی رہی۔کچھ یاتریوں نے کہا کہ وہ جموں سے مچیل ماتا کے درشن کے لئے آئے تھے اور اب انہیں واپس جانے کو کہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنا کسی اطلاع کے انتظامیہ نے یاترا کو روک دیاہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامناکرناپڑاہے ۔