تازہ ترین

کشمیری پنڈتوں کا مطالبہ

فارم ایم کی رکاوٹوں کو دور کیاجائے

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

  جموں //کشمیری مہاجر پنڈتوں نے فارم Mبھرنے کے دوران حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کے صدر آر کے بھٹ کی قیادت میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے موٹرسائیکل ریلی نکالی اور پھر چیف الیکٹورل افسر دفتر ریل ہیڈ پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقعہ پر بھٹ نے کہاکہ وہ انتخابی عمل کے دوران مشکل طریقہ کار ختم کرنے کی مانگ کررہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ کشمیری مہاجر پنڈتوں کیلئے حق رائے دہی کا استعمال مشکل بن گیاہے کیونکہ طریقہ کار کافی پریشان کن ہے ۔انہوں نے اس معاملے پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مداخلت کی اپیل کی ۔بھٹ کاکہناتھاکہ اس طریقہ کار کے ذریعہ ایک شخص اپنے ووٹ کو وادی سے باہر کے پولنگ اسٹیشن پرمنتقل کرسکتاہے ۔