تازہ ترین

منجا کوٹ سڑک حادثہ میں 2زخمی

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پرویز خان
منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں ایک سڑک حادثے کے دوران 2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق منجا کوٹ کے ککوڑہ علا قہ میں ایک الٹو کار زیر نمبر JK11B 5863- ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی میں سوار 2افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت لیاقت چوہدری ولد محمد حسین سکنہ حیات پورہ منجا کوٹ اور خلیل خان ولد ولایت حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔