تازہ ترین

کشمیری پنڈتوں نے کھنہ کو واپسی کیلئے روڈ میپ پیش کیا

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //کشمیری پنڈت طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور جے اینڈ کے کے پربھاری اویناش کھنہ  سے ملاقات کرکے انہیں کشمیری پنڈتوں کی واپسی سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کیا۔ایک بیان کے مطابق طبقہ کے گروپ نے 6لاکھ کشمیری بے گھر پنڈتوں کی باز آباد کاری اور واپسی کیلئے ایک روڈ میپ پیش کیا۔اس موقعہ پرگروپ نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ 30 برسوں کی ہجرت کے باوجود بھی طبقہ اپنے گھروں کو واپس جانے کی صورت میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبقہ میں اعتماد پیدا کرنے، معقول باز آبا د کاری پیکیج فراہم کرنے اور واپسی او رافہام و تفہیم پروگرام کی ضرورت پرزور دیا ۔گروپ نے بتایا کہ کشمیر میں امن بحال کرنے کے لئے مائیگرنٹوں کی واپسی بہت اہم ہے۔گروپ نے فزیکل ، معاشی اور سیکورٹی پیکیج فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وادی کا کو ئی بھی جدی دستاویز  جیسے کہ سٹیٹ سبجیکٹ، سکول سرٹفکیٹ، راشن کارڈ ،جائیداد کا ریکارڈ، پیدائشی سرٹفکیٹ کو واپسی اور باز آباد کاری کیلئے ایک ثبوت تسلیم کیا جائے ۔اویناش کھنہ نے گروپ کو یقین دلایا کہ میورنڈم میں جو بھی بتایا گیا ہے ،اسکا  مناسب فورم میںمشاہدہ کیا جائے گا ۔گروپ میں ستیش محلدار، لوکیش قاضی، مونیکا محلدار، کمل چودھری ،آر کے کول و دیگران شامل تھے۔