تازہ ترین

رام نگر میں پینتھرز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام نگر// نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے رام نگر میں ہیلتھ سنٹر بحال کرنے کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایک بیان کے مطابق مظاہرین کی قیادت پارٹی کے چیر میں ہرش دیو سنگھ کر رہے تھے۔مظاہرین ہیلتھ سنٹربند کرنے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔مظاہرین نے سی ایم او  اور این ایچ ایم حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور ان پر دور دراز علاقہ کو طبی سہولیات سے محروم کرنے کا مبینہ الزام دیا۔مظاہرین نے محکمہ صحت پر رام نگر حلقہ میں 5ہیلتھ اور ویل نیس مرکز بند کرنے کی نکتہ چینی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے گورنر کے مشیر کو اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان طبی مراکز کو فوری طور سے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ حلقہ کے ڈلساڑ، سنیتر، سلگھاڑ، چوکی جندروڑ،اور اپر رسائیں میں طبی مرکز بند کرنے پر سی ایم او ادہمپور کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کاروائی پر افسوس کا اظہا رکیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سرکار نے حلقہ میں درجنوں سکولوں کو بند کیا ار یہاں تک کہ آر ای ٹی سکیم کو بھی ختم کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ طبی مرازک بند کرنے کے پیچھے با رسوخ افراد کو قصبوں اور شہروں میں ایڈجسٹ کرنا تھا جو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔