تازہ ترین

سرنکوٹ کے سیاحتی مقامات انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیار حسین
سرنکوٹ//قدرتی خوبصورتی سے مالا مال سرنکوٹ کے سیاحتی مقامات کی جانب ریاستی انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے کاغذوں میں سیاحتی مقامات کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں خانہ پوری کی جاتی ہے جبکہ اس سلسلہ میں فنڈز بھی وگزار کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر اس شعبہ کی ترقی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ سرنکوٹ میں جبی توتی کے مقام پر ایک بہت حوبصورت مرگ موجود ہے اور اسی طرح سے تاریخی نوری چھم ،پیر گلی،شاہ ستار سنئی ،جموں شہید چرلاں، پمروٹ، سہڑی خواجہ کے علا وہ کئی مقامات ایسے ہیں جو کہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہیں لیکن انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔راجوری سے آئے ہوئے ایک سیاح توصیف مغل صابری نے کہا کہ سرنکوٹ میں سیاحتی شعبہ کیلئے کئی مقامات ہیں لیکن ان کی تعمیر و ترقی کی جانب توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے مذکورہ مقاما ت پر سیاحوں کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان مقامات کو ترقی دے تاکہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہوسکے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماڑہ ،دیرہ گلی ،نوری چھم ، پیر گلی ودیگر مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے ۔