تازہ ترین

سرینگر جموں شاہراہ پر شبانہ بس سروس

شروع کرنیکا فیصلہ، 2گاڑیاں مخصوس رہیں گی

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کیلئے 15؍ اگست  2019ء کے بعد شبانہ بس سروس شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں لیا گیا جس میں جے کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، آر ٹی او کشمیر، ایس ایس پی سر ی نگر ، ایس ایس پی ٹریفک سری نگر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ شبانہ سروس نہ ہونے کے نتیجے میں پرشاہراہ سفر کرنے والے لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا اس بات کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ شاہراہ پر شبانہ بس سروس شروع کی جائے۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی راحت کی خاطر شبانہ بس سروس کے لئے دو آرام دہ گاڑیوں کو مخصوص رکھیں تاکہ لوگ باآسانی اپنا سفر کر سکیں۔ڈاکٹر سامون نے جے کے ایس آر ٹی سی کے عہدہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سروس کی شروعات کو تشہیر دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سہولیت کے لئے ہیلپ لائن نمبر قائم کریں۔