ضلع راجوری میں بھی کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

12 جولائی 2019 (56 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ پونچھ کے بعدبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین جمعہ کو ضلع راجوری میں بھی کنٹرول لائن پر گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج نے آج صبح نوشیرا سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے  ہوئے ہلکے اور درمیانہ ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

اس واقعہ میں کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل آج صبح طرفین نے ضلع پونچھ میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

 

 

تازہ ترین