بڑی دیر کی مہربان آتے آتے | باغ مہتاب میں پُل کا افتتاح،لوگوں کی سراہنا

11 جولائی 2019 (30 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سر ی نگر//کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے کل ڈی سی سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی موجودگی میں باغ مہتاب میں دُودھ گنگا چینل پر تعمیر کئے گئے نئے پُل کا افتتاح کیا۔30 میٹر لمبا یہ سپین پُل1.77 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے او ر اس سے باغ مہتاب اور ملحقہ علاقوں کو اولڈ ائیر پورٹ سڑک کے ساتھ وانہ بل جبکہ نئے ائیر پورٹ روڈ کے ساتھ پیر باغ میں جوڑا جاسکے گا۔یہ پُل ضلع میں کافی دیر سے التواء میں پڑا ہوا تھا اور لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ اسے جلداز جلد مکمل کیا جائے تا کہ انہیں عبور ومرور کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی۔
 

تازہ ترین