ڈاکٹر نرمل سنگھ کا دورہ ٔبھدرواہ

ترقیاتی پروجیکٹوں کاجائزہ لیا، بھاجپا کارکنان سے میٹنگ

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہرندیم خان
بھدرواہ //ریاستی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بھدرواہ کادورہ کرکے عوامی مسائل سنے۔اس دوران انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زیر التوا پڑے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے مقامی افسران کے ساتھ ڈاک بنگلو میں میٹنگ منعقد کرکے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر روی کمار بھارتی ، ایس پی راج سنگھ گوریہ و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ اس موقعہ پر بھاجپا کے کارکنان نے بھی شرکت کی ۔ڈاکٹر سنگھ نے بھدرواہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مزید محنت کرکے زیر التوا پڑے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ انتظامیہ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔اس دوران کئی مسائل اجاگر ہوئے ۔اس دوران ڈاکٹر سنگھ نے بھاجپا کارکنان کے ساتھ بھی اجلاس کیا اور ان پر مزید متحرک ہوکر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
 

تازہ ترین