نیشنل کانفرنس حمایت یافتہ کونسلرکی کانگریس میں شمولیت کادعویٰ

میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں بھاجپاحمایت یافتہ صدر کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کشتواڑ//میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں بھاجپاحمایت والی کمیٹی کواُس وقت بڑادھچکا لگاجب نیشنل کانفرنس حمایت یافتہ کونسلر دلشادہ بیگم نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے بھاجپاحمایت والی ٹھاٹھری میونسپل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کونسلر نے ٹھاٹھری میں منعقد ایک تقریب میں سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اقبال تیلی، انچارج نیشنل کانفرنس ٹھاٹھری سب ڈویژن کے علاوہ متعدد سیاسی لیڈران بشمول امتیاز احمد حجام کے ہمراہ سابق وزیر وسینئر کانگریس لیڈر غلام محمد سروڑی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔کانگریس میں شمولیت کے بعد کونسلر نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ٹھاٹھری کو تحریری طورپر بھاجپا حمایت یافتہ میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری سے اپنی حمایت واپس لینے بارے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی صدر منصور احمد بٹ بھاجپاحمایت یافتہ ہیں اور نائب صدر گوروکیش گپتا بھاجپاسے ہیں۔سات رکنی میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں دلشادہ بیگم کی جانب سے حمایت واپس لینے کے بعد صدراپناعہدہ کھوبیٹھے ہیں اب یہاں کانگریس کے چار ارکان ہیں۔کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والے ارکان نے نیشنل کانفرنس پربرستے ہوئے کہاکہ پارٹی یہاں مکمل طورپر ناکام ثابت ہوئی ہے اور عوام کو درپیش مسائل جوں کے توں ہی نہیں بلکہ ان میں روز افزوں اضافہ ہورہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ اندروال اور میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں عوام گوناں گوں مصائب سے دوچارہے اور یہاں کی میونسپل کمیٹی مکمل طورپراپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور عوام نے جس اُمیدکیساتھ اِسے چنا وہ اس پر کھراُترنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔بیان کے مطابق کمیٹی صدر ،نائب صدر ودیگران نے عوام کو خداکے رحم وکرم پرچھوڑ دیاہے۔تعمیر وترقی کاسلسلہ تھم ساگیاہے اور سب کچھ زنگ آلودہ لگتاہے۔کونسلرکی کانگریس میں شمولیت کے بعد اب کانگریس صدارتی عہدے پراپنادعویٰ پیش کرے گی۔پارٹی صدر ونائب صدرکے عہدوں پراپنادعویٰ پیش کرے گی۔پارٹی نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے استدعاکی ہے کہ وہ فوری طور پر کمیٹی کو تحلیل کریں اور اس کے تمام اختیارات واپس لیں۔ بعد ازاں ایس ڈی ایم ٹھاٹھری کیساتھ ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں عوامی اہمیت کے کئی مسائل اُبھارے گئے۔

تازہ ترین