مادر مہربان کی 19ویں برسی

نیشنل کانفرنس بانہال نے خراج عقیدت پیش کیا

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بانہال//نیشنل کانفرنس نے مادر مہر بان بیگم اکبر جہان کو ان کی 19ویں برسی پر سینٹرل آفس بانہال میںضلع صدر سجاد شاہین کی صدارت میںخراج تحسین پیش کیا ۔اس موقعہ پر بانہال حلقہ کے پارٹی کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔شاہین نے شیخ عبداللہ کی قید کے دوران بیگم کی سماجی ،اقتصادی تبدیلی اورجموں کشمیر کو لوگوں کو سیاسی طور با اختیار بنانے کے تاریخی رول کو یاد کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیگم نے سماج کے کمزور طبقہ کی خواتین کو با اختیار بنانے کے فروغ میں تعاون دینے کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بیگم غریبوں اور محتاجوں کی بے پناہ خدمات کیلئے ایک مثال ہیں۔اس موقعہ پر مرحومہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔اس موقعہ پر ضلع نائب صدر محمد افضل وانی،سیف الدین ڈار،محمد افضل خان،محمد امین پرے،پرویز احمد شیخ، بلاک صدورحاجی عبدالشادشان،محمد خلیل سہیل ،ریاض احمد میر،محمد اشرف نائیک ،بلاک سیکڑیٹری عبدالجبار حجام ، حاجی اسماعیل بیگ، عبدالمجید وانی، یوتھ لیڈر طارق احمد ڈار،محمد عباس نائیک،بابر وانی،مدثر احمد وغیرہ بھی موجود تھے ۔اس قسم کی تقاریب ضلع کے دیگر مقامات پر بھی ہوئیں ۔
 

تازہ ترین