پینتھرز پارٹی کامحکمہ سماجی بہبود کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہم پور//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے یہاں جمعرات کے روز محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک بیان کے مطابق مظاہرین نے محکمہ کے خلاف اولڈ ایج پنشن ، بیوہ پنشن اور ناخیزوں کا پنشن ادا نہ کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے و این پی پی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے ناراض پنشنراں اپنے پنشن کے انتظار میں ہیں،یہاں تک کہ ان میں سے بعض انتقال بھی کر گئے۔انہوںنے محکمہ پر ان کے مسائل پر اندیکھی کرنے کا بھی مبینہ الزام لگایا ۔منکوٹیہ نے اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کی بھی ستائش کی اور بتایا کہ ریاست میں گذشتہ چار برسوں سے 2,63,620 پنشن معاملات التوا میں ہیں۔انہوں نے فوری طور سے  اولڈ ائیج پنشن ، بیوہ پنشن اور ناخیزوں کا پنشن ادا کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر پینتھرز پارٹی سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائے گی۔مظاہرین میں خواتین کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے متعدد سینئر لیڈران بھی تھے۔
 

تازہ ترین