مئیرکا ترقیاتی کاموں کا افتتاح ، صفائی کرمچاریوں کی عزت افزائی

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے جمعرات کے روز ، وارڈ نمبر   52ماربل مارکیٹ ایکسٹینشن ترکوٹہ نگر ستیم روڈ وغیرہ و ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔  چیر مین ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلوریہ، وارڈ نمبر   52 کے کونسلراجے گپتا ،ایگزیکٹو انجینئر جے ایم سی ارون گپتا، اے ای ای انیل گپتا، جے ایم سی و کا دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوںنے انجینرنگ ونگ کو وارڈ میں بقایا ترقیاتی کاموںکو پورا کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر مئیر نے متعلقہ کونسلر اور محکمہ جنگلات کے افسروں کے ساتھ مل کر پودے لگائے اور عام لوگوں کو بھی شجرکاری میں شرکت کرنے کی درخواست کی،تاکہ علاقہ سر سبز رہے۔بعد ازاں ، مئیر نے ایک شاندار تقریب میں بھی شرکت کی ،جسکا انعقاد ہندوستان پیٹرولیم لمیٹڈ جموں ،ونگ باہو پلازہ جموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔جس میں شہر کو صاف و ستھرا رکھنے کیلئے متعددصفائی کرمچاریوں کی عزت افزائی کی گئی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے ورڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا

تازہ ترین