نان گزیجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ سے متعلق ایکشن پلان

گریڈ تین کیلئے 17643اَسامیوں کا قیام

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سر ینگر//محکمہ سکولی تعلیم نے سماگرہ شکھشا ابھیان کے تحت نان گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے محکمہ سکولی تعلیم کے اس ایکشن پلان کو منظور ی دی جس کی سفارشات نامزد کمیٹی نے پیش کی ہیں۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ریاستی انتظامی کونسل نے 7؍دسمبر 2018ء کو ایک فیصلے میں محکمہ سکولی تعلیم میں رہبر تعلیم اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق سکیم بند کرنے کو منظوری دی تھی اور مختلف زمروں کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات پر ایک ہی ریگولر ٹیچنگ کیڈر کے قیام کو بھی منظوری دی تھی۔محکمہ سکولی تعلیم کو ان رہبر تعلیم اساتذہ جو گریجویٹ نہیں ہیں ، کو مقررہ وقت کے اندر گریجویشن حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ انہیں ٹیچر گریڈ ۔ II کے طور ترقی دی جاسکے ۔اس کے علاوہ کونسل نے مذکورہ کمیٹی کو اُن انڈر گریجویٹ اساتذہ کے معاملات کا جائزہ لینے کا مجاز بنایا تھا جن کے پاس گریجویشن کی ڈگری نہیں ہے ۔مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی محکمہ سکولی تعلیم کے اس ایکشن پلان کی عمل آوری کے لئے ریاستی انتظامی کونسل نے ٹیچر گریڈ ۔IIIکی 7643  اسامیوں کے قیام کو منظوری دی تھی ۔یہ گریڈ صرف اُن اساتذہ کے لئے قائم کیا گیا ہے جو اس سکیم کے دائرے میں آتے ہیں۔اساتذہ کے اس گریڈ کو گریڈ ۔IIمیں اس وقت تبدیل کیا جائے گا جب گریڈ ۔IIIکے اساتذہ کو گریڈ ۔IIمیں تعینات کیا جائے گایا کسی استادکی ملازمت مکمل ہونے ، مستعفی ہونے یا انتقال کرنے سے کوئی اسامی خالی ہوجائے گی۔اساتذہ کی گریڈ ۔IIIکی اسامیاں اُن رہبر تعلیم اساتذہ سے پُر کی جائیں گی جو گریجویٹ نہیں ہیں البتہ سرکاری ضوابط کے تحت سرکاری نوکری کے اہل ہیں۔اس میں اُن کے کردار تعلیمی قابلیت اور دیگر ضروری اسناد کی جانچ پڑتال بھی شامل ہے ۔گریڈ ۔III کے اساتذہ کی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارے سے گریجویشن حاصل کرنے کے بعد گریڈ ۔II میںتعیناتی کے اہل ہوں گے ۔ اگر کوئی استاد یہ لوازمات پورا نہیں کرپاتا اُس صورت میں اُس کی مستقلی اُس دِن سے شروع ہو گی جس دن وہ یہ تعلیمی ضوابط ضروری اسناد پیش کرے گا۔دوسرے گریڈ میں مستقلی اِنتظامی کونسل کے فیصلے بتاریخ 7-12-2018 کی رو سے عملائی جائے گا۔ٹیچر گریڈ۔III کے لئے نوکری سے متعلق ضوابط جنرل لائن اساتذہ کے طرز پر ہوں گے البتہ یہ ایک الگ کیڈر بنارہے گا۔ گریڈ ۔IIIکے اساتذہ چھٹے مالی کمیشن کے مطابق 30؍ اگست 2018ء تک تنخواہوں اور گریڈ کے اہل ہوں گے اور یکم ستمبر 2018ء سے 7ویں مالی کمیشن کے مطابق تنخواہوں اور گریڈ کے حقدار البتہ گریڈ۔III اساتذہ کی ٹرانسفر انفرادی کیسوں کی بنا پر محکمہ سکولی تعلیم کی عملائی جائے گی۔محکمہ سکولی تعلیم مقررہ وقت کے اندر اِنتظامی محکمہ کی اجازت سے اُن اساتذہ کو فاصلاتی یا ریگولر موڈ کے ذریعے گریجویشن حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا جو گریجویٹ نہیں ہیں۔ محکمہ گریڈ ۔III اساتذہ کے لئے ٹریننگ ماڈیول تشکیل دے گا جو 6ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین