گورنر نے 5لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے اننت ناگ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے سے ایک نوجوان کرکٹر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ہے ۔ گورنر نے مرحوم کھلاڑی کے لواحقین کے حق میں پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔ 
 
 

وجے کمار کا اظہار تعزیت 

سرینگر //گورنر کے صلاحکار کے وجے کمار نے اننت ناگ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمے کی طرف سے منعقدہ ایک کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے سے ایک 19 سالہ کرکٹر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ صلاحکار جن کے پاس محکمہ کھیل کا چارج بھی ہے نے اپنے تعزیتی پیغام میں اسے ایک بدقسمت واقعہ قرار دیا ۔ انہوں نے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ہے ۔ صلاحکار نے متعلقہ محکمے کو غمزدہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
 

تازہ ترین