ایچ ڈی ایف سی ریاست کا سب سے بڑا نجی بنک

10 جولائی 2019 (25 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بنک نے ریاست میں 15سال مکمل کرنے کی خوشی میں 15اے ٹی ایم مشینو ں کاافتتاح کیا۔بنک کے سینئر نائب صدرزبیراقبال نے سرکل آفس سے ایک شاندار تقریب پر ان اے ٹی ایمز کاای افتتاح کیا۔بنک نے ریاست میں اپنی مسلسل شرح نمومیں اضافہ کیا ہے اوراب ریاست کاسب سے بڑا نجی بنک بن گیاہے جس کے ریاست بھر میں 220A TMہیں۔  پری ورتن کے تحت بنک نے تعلیمی اسکالرشپ کی شروعات کا بھی اعلان کیا ہے جوریاست میں اُن کنبوں کو دی جائے گی کو اچانک مالی بحران کا شکار ہوجاتے ہیں ۔طلاب اس کیلئے15جولائی2019تک مزید جانکاری کیلئےwww.hdfcbank.com/scholarshipپررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ریاست میں اپنی موجودگی کااظہار کرنے کیلئے بنک نے ایک خصوصی بچت کھاتہ بھی شروع کیا ہے جس میں ماہانہ بیلنس1000روپے ہونی چاہیے ۔
 
 

تازہ ترین