خوراک،رسدات اور عوامی تقسیم کاری | ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ضلع میںکام کاج کاجائزہ لیا

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے خوراک،رسدات اور عوامی تقسیم کاری کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران محکمے کے کام کاج کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران آدھار سیڈنگ،پوائنٹ آف سیل ،سٹاک پوزیشن اور مارکیٹ چیکنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میٹنگ کو آدھار سیڈنگ،پی او ایس ٹرانزکشنز اورضلع میں سٹاک پوزیشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ ضلع میں 103پی او ایس مشینیں کام کررہی ہیں۔جبکہ 68,202راشن ہولڈروں میں سے82فیصد راشن کارڈ آدھار سیڈڈ ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میں صد فیصد راشن کارڈ ڈیجیٹائزہیں۔بعد میں ترقیاتی کمشنرنے ضلع کے علاوہ بال تل میں اشیأ خوردنی بشمول آٹے،کھانڈ،چاول ،مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔انہوںنے یاترا کے دوران تمام لازمی اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
 

تازہ ترین