پولیس نے ترال معرکہ میں جاں بحق جنگجو کی شناخت کرلی

26 جون 2019 (15 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پولیس نے بدھ کو اُس جنگجو کی شناخت کرلی جو ترال کے جنگلی علاقے میں آج صبح فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت شبیر احمد ملک ساکنہ ناگہ بل ترال کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شبیر لشکر طیبہ سے وابستہ تھا تاہم بعد میں اُس نے ذاکر موسیٰ کی قیادت والی انصار غزوة الہند نامی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر میں ترال کے جنگلی علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

یہ معرکہ برین پتھری نامی جنگلی علاقے میں فورسز داخل ہونے کے بعد شروع ہوگیا جو ایک جنگجو کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔

 

 

تازہ ترین